نظم۔ چُوں چُوں کرتی آئی چڑیا

فرحت کیانی

لائبریرین
چُوں چُوں کرتی آئی چڑیا

چُوں چُوں کرتی آئی چڑیا
دال کا دانہ لائی چڑیا
مور بھی آیا
کوا بھی آیا
چُوہا بھی آیا
بندر بھی آیا

بھوک لگی تو چڑیا رانی
مونگ کی دال پکائے گی
کوا روٹی لائے گا
لا کے تجھ کو کھلائے گا
مور بھی آیا
کوا بھی آیا
چُوہا بھی آیا
بندر بھی آیا

چُوں چُوں کرتی آئی چڑیا
چلتے چلتے ملے گا بھالُو
ہم بولیں گے ناچو خالُو
مُنا ڈھول بجائے گا
بھالُو ناچ دکھائے گا
مور بھی آیا
کوا بھی آیا
چُوہا بھی آیا
بندر بھی آیا

چُوں چُوں کرتی آئی چڑیا
دال کا دانہ لائی چڑیا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس کا ویڈیو بھی لگانا تھا فرحت۔ نہیں تو میں ہی تلاش کرتا ہوں۔ ایک پرانا فلمی گیت ہے یہ!!
اعجاز انکل ہماری طرف یو ٹیوب نہیں چلتی۔ اور مجھے فلم کا نام بھی نہیں معلوم۔ آپ کو زحمت دوں گی اس سلسلے میں۔ :)

یہ فلمی گیت میں نے بہت سنا ہے :) :)
:)
 
Top