آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

فلک شیر

محفلین
واہ، چیمہ صاحب، بڑا نادر شمارہ ہاتھ آیا ہے۔ یقیناً اس میں بڑے بڑے مشاہیر کا تذکرہ شامل ہوگا۔
جی..........کالج کی لائبریری کے لیے کسی بزرگ نے اپنی کتب عطیہ کی ہیں............تو اس میں نقوش کے بہت سے خاص نمبر ملے ہیں.............افسانہ نمبر، طنز و مزاح نمبر، پطرس نمبر........اور کئی دیگر نادر شمارے...........
اس خاص نمبر میں بہت سے مشاہیر پہ مضمون ہیں م جو پہلے نظر سے نہ گزرے تھے.................
 

تلمیذ

لائبریرین
جی..........کالج کی لائبریری کے لیے کسی بزرگ نے اپنی کتب عطیہ کی ہیں............تو اس میں نقوش کے بہت سے خاص نمبر ملے ہیں.............افسانہ نمبر، طنز و مزاح نمبر، پطرس نمبر........اور کئی دیگر نادر شمارے...........
اس خاص نمبر میں بہت سے مشاہیر پہ مضمون ہیں م جو پہلے نظر سے نہ گزرے تھے.................
یہ سارے نمبر فی الوقت نادر ہیں جویا تو قسمت کی یاوری کی صورت میں فٹ پاتھ سے مل سکتے ہیں یا پھر اسی قسم کے عطیات کی شکل میں۔
خوب استفادہ کریں، سرکار!
 
ایک قتل جو نہ ہو سکا (مصنف رؤف کلاسرا)پڑھی۔سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ شریف کے قتل کی سازش پر مبنی ایک تحقیقی کتاب ۔بقول مصنف یہ کتاب دو سال میں سات سو خفیہ دستاویزات کی مدد سے لکھی گئی۔
نام پڑھنے سے شاید قاری کو محسوس ہو کہ یہ کوئی عام سی کہانی ہوگی لیکن جب آپ یہ کتاب پڑھ لیں گے تو آپ پر حکومتوں کے بہت سے راز کھلیں گےیعنی کیسے ایک جھوٹ کو چھپانے کیلیے ہزاروں جھوٹ بولے جاتے ہیں اور کسی طرح چھوٹے اہلکاروں کو اپنی مرضی کے کام کیلیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
یہ کتاب ایک جاسوسی ناول کے انداز میں لکھی گئی ہے بس فرق صرف اتنا ہے کہ اس کے تمام کردار حقیقی ہیں اور سارا پلاٹ بھی۔
آخر میں یہ کتاب پڑھ کر میرے ہیروز اور آیڈیلز کی لسٹ میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا اور وہ ہے سب انسپکٹر شکیل حسن ۔ایک ایسا فرض شناس اور ایماندار سپاہی جس پر شہباز شریف کی حکومت نے بے حد دباؤ ڈالا لیکن یہ سپاہی اپنی بات پر قائم رہا۔ایک ایسا سپاہی جو کینسر کا مریض تو تھا لیکن اسکی روح آجکل کے ہر حکمران سے صحتمند اور توانا ہے۔

اور سب سے آخر میں جنگ اخبار کی وہ خبر جس سے ساری کہانی شروع ہوئی
1024.gif
 

نمرہ

محفلین
Jerry Coyne کی Why Evolution Is True۔ ایک آدھ مرتبہ کی بے جا طوالت کے علاوہ یہ نظریہءارتقا کے بارے میں ایک اچھی اور دلچسپ کتاب ہے۔
 

حسینی

محفلین
دیوان اقبال فارسی۔۔۔ پس چہ باید کرد ای اقوام شرق تک پہنچا ہوں۔
ترجمہ: پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی
ناشر: مکتبہ دانیال
بہت ہی پیارا ترجمہ کیا ہے شاہ صاحب نے۔ لیکن چھاپ تھرڈ کلاس ہے۔ خصوصا بعض جگہوں پر فارسی عبارت پڑھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
اقبال کے ساتھ یہ ظلم ہے کہ ہر کوئی ان کا دیوان چھاپتا ہے اور بہت ہی گھٹیا معیار کے ساتھ۔

میرے لیے تعجب آور تھا کہ اب تک اس عظیم اور قومی شاعر کے دیوان کی تحقیق کا کام کسی نے نہیں کیا۔ حتی کہ اقبال اکادمی پاکستان نے بھی۔ جبکہ عربی کے چھوٹے چھوٹے شاعروںکے دیوان کی بھی تحقیق ضرور ہوتی ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی ہاں، اس کا اردو ترجمہ 'جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی' کے نام سے چھپا تھا مترجم کا نام معلوم نہیں۔ تفصیل مندرجہ ذیل ربط میں:

http://bookcentreorg.wordpress.com/...otahi-author-muhammad-ayub-khan-price-rs-600/

شکریہ، محمد بلال اعظم
بہت بہت شکریہ محترم تلمیذ صاحب
سلامت رہیے۔
 

طالوت

محفلین
الف لیلٰی ۔ پوری چورانوے راتوں کی کہانیاں مکمل ہو چکی ہیں ، یوں لگتا ہے کہ ترجمے میں عرب ثقافت و انداز گفتگو کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔
 

حسینی

محفلین
اسی ایک صفحے کے استقرا سے معلوم ہوتا ہے۔۔۔ کہ زیادہ تر لوگ سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں۔۔۔ اور سیاست کے موضوعات ہی ان کے زیر مطالعہ ہیں۔۔۔
جو کہ ایک اچھی علامت ہے۔۔۔ جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔۔۔
 
Top