زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے منتخب ایرانی خاتون امیدوار نااہل قرار

کتنی عجیب بات ہے جب انسان دنیا میں آتا ہے تب بھی مولوی کو لے آتے ہیں مولوی صاحب اذان دے دیں
اور جب دنیا سے رخصت ہونے لگتا ہے تب بھی مولوی صاحب ذرا جنازہ تو پڑھا دیں
لیکن جب مولویوں پر کوئی طنز یہ بات آتی ہے تو ہم سب اُن کے خلاف بولنے میں اپنی عزت سمجھتے ہیں

مجھے حضرت پیر نصیر الدین نصیر شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری کا ایک شعر یاد آ گیا
کون مقبول ہے کون مردود ہے
بے خبر کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے
جب تُلیں گے عمل سب کے میزان پر
تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے

دیکھیے جب ایرانی مولوی ایسی حرکات کرتے ہیں تو غصہ بھی اتا ہے اور ترس بھی

یہ کہاں کا اسلام ہے؟
 
میری نظر مولوی مولوی ہی ہوتا ہے، میں کسی فرقہ وارانہ یا قومی تخصیص کا قائل نہیں۔
پاکستانی مولویوں کے کرتوت بھی کچھ کم نرالے نہیں ہیں۔

فی الوقت بات ایران کی ہورہی ہے
ایرانی مولوی کی ہورہی ہے جھنوں نے ترقی کرتے ہوئے ایران کو تباہ برباد کردیا
 
سید ذیشان

محفلین
کتنی عجیب بات ہے جب انسان دنیا میں آتا ہے تب بھی مولوی کو لے آتے ہیں مولوی صاحب اذان دے دیں
اور جب دنیا سے رخصت ہونے لگتا ہے تب بھی مولوی صاحب ذرا جنازہ تو پڑھا دیں
لیکن جب مولویوں پر کوئی طنز یہ بات آتی ہے تو ہم سب اُن کے خلاف بولنے میں اپنی عزت سمجھتے ہیں

مجھے حضرت پیر نصیر الدین نصیر شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری کا ایک شعر یاد آ گیا
کون مقبول ہے کون مردود ہے
بے خبر کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے
جب تُلیں گے عمل سب کے میزان پر
تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے
مولوی سے عالم دین مراد نہیں ہے۔ مولوی سے مراد وہ شخص ہے جس نے دین کو پڑھا لکھا تو بہت۔ لیکن سارا علم سر کے اوپر سے گذر گیا۔
 
مولوی سے عالم دین مراد نہیں ہے۔ مولوی سے مراد وہ شخص ہے جس نے دین کو پڑھا لکھا تو بہت۔ لیکن سارا علم سر کے اوپر سے گذر گیا۔

اپکی تشریح ہے
میں ایران کےپڑھے لکھے مولویوں کی بات کررہا ہوں جو قانون سازی کرتے ہیں
 
حسان خان

لائبریرین
ایرانی مولوی کی ہورہی ہے جھنوں نے ترقی کرتے ہوئے ایران کو تباہ برباد کردیا
جی ہاں، جناب ایرانی مولوی نے مسلمانوں کی ایک متمدن اور پڑھی لکھی ایرانی قوم کو تباہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
لیکن یہ صرف ایرانی مولویوں سے خاص نہیں، بلکہ جہاں جہاں مولویانہ سوچ موجود ہے وہاں وہاں کا یہی حال ہے۔
 
جی ہاں، جناب ایرانی مولوی نے مسلمانوں کی متمدن اور پڑھی لکھی ایرانی قوم کو تباہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
لیکن یہ صرف ایرانی مولویوں سے خاص نہیں، بلکہ جہاں جہاں مولویانہ سوچ موجود ہے وہاں وہاں کا یہی حال ہے۔

اس وقت خبر یہ ہے جو میں نے لگائی ہے۔
ایران جہاں ایک وقت لوگ روزگار کےلیے یورپ سے اتےتھے ۔ ایرانی مولوی نے تباہ کردیا
 
عؔلی خان

محفلین
یہ خاتون کم از کم ہمارے پیمانہء خوبصورتی پر تو پورانہیں اترتی- ہماری کتاب میں تو مندرجہ ذیل خواتین خوبصورت ہیں۔ کاش! اے کاش! ہمیں ان میں سے یا کوئی ان جیسی ہی مل جائے۔ امید پہ اگر دنیا قائم ہے تو ہم بھی قائم ہیں۔ آپ کی دعاؤوں کی اشد ضرورت ہے۔ جزاک اللہ- :rockon::blushing::praying:

Any+of+these+will+do.jpg
 
عاطف بٹ

محفلین
163188-IranWoman-1376759093-825-640x480.jpg

ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے۔

تہران: کبھی کبھی خوبی ہی انسان کی خامی بن جاتی ہے اور ایسا ہی کچہ ایران میں بھی ہوا ہے جہاں حسن و دلکشی کی وجہ سے 27 سالہ منتخب خاتون امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے لیکن محض ان کے خوبصورت ہونے کی وجہ سے ان کا انتخاب کالعدم قرار دےدیا گیا اور انہیں اپنی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ وہ بہت زیادہ خوبصورت اور حسین ہیں۔

شہری کونسل کے انتخاب کے لیے 163 امیدواروں میں ان کا نمبر 14 تھا۔ نینا آرکیٹیکچر انجینئرنگ میں گریجویٹ کی طالبہ ہیں۔

ایکسپریس
خان صاحب، اس کا نام سیاھکالی کیوں ہے؟ یہ تو ماشاءاللہ اچھی خاصی گوری چٹی لگ رہی ہے! :rolleyes:
 
یہ خاتون کم از کم ہمارے پیمانہء خوبصورتی پر تو پورانہیں اترتی- ہماری کتاب میں تو مندرجہ ذیل خواتین خوبصورت ہیں۔ کاش! اے کاش! ہمیں ان میں سے یا کوئی ان جیسی ہی مل جائے۔ امید پہ اگر دنیا قائم ہے تو ہم بھی قائم ہیں۔ آپ کی دعاؤوں کی اشد ضرورت ہے۔ جزاک اللہ- :rockon::blushing::praying:

Any+of+these+will+do.jpg

ان میں سے چار تو پوری نظر بھی نہیں ارہیں ۔ اپ کو کہاں سے خوبصورت لگ رہی ہیں
ایک شاید زیبا بختیار ہے۔ اسکا کو عدنان سمیع سے پوچھیں

دوسری بھی اداکار ہے

میر ا خیال ہےکہ اپ دعا مانگیں کہ اپ کو اس سے کہیں اچھی مل جائے۔ یہ چھ تو کچھ بھی نہیں ہیں
 
Top