زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے منتخب ایرانی خاتون امیدوار نااہل قرار

163188-IranWoman-1376759093-825-640x480.jpg

ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے۔

تہران: کبھی کبھی خوبی ہی انسان کی خامی بن جاتی ہے اور ایسا ہی کچہ ایران میں بھی ہوا ہے جہاں حسن و دلکشی کی وجہ سے 27 سالہ منتخب خاتون امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

ایرانی شہر قزوین میں مقیم 27 سالہ نینا سیاھکالی نے سٹی کونسل کے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے لیکن محض ان کے خوبصورت ہونے کی وجہ سے ان کا انتخاب کالعدم قرار دےدیا گیا اور انہیں اپنی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ وہ بہت زیادہ خوبصورت اور حسین ہیں۔

شہری کونسل کے انتخاب کے لیے 163 امیدواروں میں ان کا نمبر 14 تھا۔ نینا آرکیٹیکچر انجینئرنگ میں گریجویٹ کی طالبہ ہیں۔

ایکسپریس
 
means agree بھائی جان میری اردو اتنی بھی اچھی نہیں ہے بس طوطئی بے نوا کی دردمندانہ صدا ضرور ہیں
ابھی یہ نہ پوچھئے گا طوطئی بے نوا کیا ہے
 

حسان خان

لائبریرین
مولوی اہلِ عجم اور عجمیت پر داغ ہیں۔
حیرت ہوتی ہے کہ یہ وہی ایران ہے جہاں صدیوں سے شعرائے کرام نسوانی حسن کے گیت گاتے آئے ہیں۔
 
آخری تدوین:
مولوی اہلِ عجم اور عجمیت پر داغ ہیں۔
افسوس ہوتا ہے کہ یہ وہی ایران ہے جہاں صدیوں سے شعرائے کرام نسوانی حسن کے گیت گاتے آئے ہیں۔

ایرانی مولوی تو حد ہی کرتے ہیں۔اللہ انہیں غارت کرے۔ ایران کوتباہ کردیا ہے
 
کتنی عجیب بات ہے جب انسان دنیا میں آتا ہے تب بھی مولوی کو لے آتے ہیں مولوی صاحب اذان دے دیں
اور جب دنیا سے رخصت ہونے لگتا ہے تب بھی مولوی صاحب ذرا جنازہ تو پڑھا دیں
لیکن جب مولویوں پر کوئی طنز یہ بات آتی ہے تو ہم سب اُن کے خلاف بولنے میں اپنی عزت سمجھتے ہیں

مجھے حضرت پیر نصیر الدین نصیر شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی شاعری کا ایک شعر یاد آ گیا
کون مقبول ہے کون مردود ہے
بے خبر کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے
جب تُلیں گے عمل سب کے میزان پر
تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے
 

حسان خان

لائبریرین
ایرانی مولوی تو حد ہی کرتے ہیں۔اللہ انہیں غارت کرے۔ ایران کوتباہ کردیا ہے
میری نظر میں مولوی مولوی ہی ہوتا ہے، میں کسی فرقہ وارانہ یا قومی تخصیص کا قائل نہیں۔
پاکستانی مولویوں کے کرتوت بھی کچھ کم نرالے نہیں ہیں۔
فضل الرحمٰن مولوی کی نرالی حرکات گنوانے کی ضرورت ہے کیا؟
 
Top