عاطف بٹ
محفلین
فرنی تیار ہوچکی ہے اور اب میں اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے فریج میں رکھ رہا ہوں۔ کچھ دیر بعد کسٹرڈ لانا تاکہ میں انہیں مکس کر کے کھا سکوں۔توبہ ہے بھیا
فرنی تیار ہوچکی ہے اور اب میں اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے فریج میں رکھ رہا ہوں۔ کچھ دیر بعد کسٹرڈ لانا تاکہ میں انہیں مکس کر کے کھا سکوں۔توبہ ہے بھیا
رانا صاحب، وہ تعبیر کی عمر والی ہوائی کسی دشمن نے اڑائی تھی اور اس کے پیچھے حسد کے جذبات کارفرما تھے ورنہ تعبیر کی تو ابھی کھیلنے کودنے کی عمر ہے مگر کھیل کود اس احتیاط کے ساتھ ہونی چاہئے کہ کوئی ہڈی ادھر ادھر نہ ہوجائے۔ ویسے بھی جس طرح مجھ سے ’بدلہ لینے کے لئے‘ انہوں نے یہ لڑی بنائی ہے اس سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ اسّی نوے سال کی اماں جی کا حافظہ اتنا قوی نہیں ہوسکتا!بہت عمدہ تعبیر جی۔ زبردست۔ کیا روانی ہے اور کیا الفاظ کی فروانی ہے۔ کیا ہی اچھوتے انداز میں عاطف بٹ صاحب کو محفل میں شرکت کی سالگرہ کا تحفہ دیا ہے۔ لاجواب۔
آپ کے اس دھاگے سے ہمیں وہ دھاگہ یاد آگیا جو عاطف صاحب نے آپ کے لئے کھولا تھا۔ وہیں کہیں یہ اڑتی اڑتی سنی تھی کہ بھئی محترمہ تعبیر تو کوئی اسی نوے کے پیٹے میں ہیں اور نواسے نواسیوں والی ہیں۔ یقین مانیں ہم تو یہ سن کر ششدر رہ گئے تھے کہ ہیں یہ کیا! باتوں کی کھنک سے تو تیس سے زیادہ کی نہیں لگتیں لیکن اسی نوے !! کچھ زیادہ نہیں ہوگیا!! یقین مانیں اس کے بعد ایک مرتبہ جب آپ کو کسی دھاگے میں مخاطب کرنے لگے تو آپ کی سنی سنائی عمر کا خیال کرکے ‘‘تعبیرن بی’’ کہنے لگے تھے لیکن پھر خیال آیا کہ سنی سنائی بات ہے کہیں غلط ہی نہ ہو۔ صحیح ہو تو کوئی مسئلہ نہیں کہ اسی نوے کی عمر کے استخوانی ہاتھ میں ہم پر اٹھنے کی تاب ہی کہاں ہوگی لیکن بات اگر غلط نکلی اور یہ کوئی تیس کے آس پاس کی ہوئیں تو اس عمر میں ہاتھ بڑے زناٹے کا پڑتا ہے اور اوپر سے ہاتھ میں ہو بارہ نمبر کی سینڈل تو بندہ گیا کام سے۔ بس اس خیال کا آنا تھا کہ عین آخری لمحات میں "تعبیرن بی" کی بجائے "تعبیر جی" منہ سے نکل گیا اور تب سے ہم آپ کو تعبیر جی ہی کہتے ہیں۔ ظاہر ہے اس کے بعد تعبیر بہنا تو نہیں کہہ سکتے تھے کہ لوگ کیا کہتے کہ دیکھو کتنا بدتمیز ہے نوے سالہ بڑھیا کو بہنا کہہ رہا ہے۔ کسی نے تمیز ہی نہیں سکھائی ۔ لیکن ہم بھی کیا کرتے کہ اگر "اماں جی" کہتے تو لوگ تو کچھ نہ کہتے آپ نے ہی برس پڑنا تھا کہ ‘‘اماں ہوگی تیری اماں’’ کہ خاتون نوے کی عمر میں بھی ہو تو خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اسے بٹیا کہیں۔اب اتنا حوصلہ تو سعود بھائی ہی دکھا سکتے ہیں۔ بس جناب ہمیں تو تعبیر جی کہنے میں ہی عافیت نظر آئی۔
لیکن آج اس دھاگے میں یہ خبر غلط ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ آپ کا پہلا ہی جملہ کہ "ٹاپک پاکستان کے لحاظ سے تو تھوڑا لیٹ ہو گیا ہے" بڑے کڑاکے سے کہا گیا ہے جو میرے حساب سے نوے کی عمر میں کچھ اس انداز میں ہونا چاہئے تھا "تھاپک پھاکھستان کے لیاج چھے تھولا لیت ہوگیا اے" اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوے کی عمر کی تمام خبریں غلط ہیں۔ لیکن پھر ذرا مزید آگے جائیں تو پھر شکوک پیدا ہوتے ہیں اس جملے سے کہ "تو پیارے بچوں۔۔۔ ۔" اب ظاہر ہے بندہ نوے کے سن میں ہو تو دن رات نواسے نواسیوں کو بچوں کہہ کہہ کر اس کی زبان پر ہی یہ چڑھ جاتا ہے کہ پیارے بچوں۔ لیکن اس کے بعد ذرا اور آگے جائیں تو یہ شک پھر سے دور ہوجاتا ہے اس جملے سے کہ "ان کے وعدے بالکل فلم کچھ کچھ ہوتا ہےکے اس ڈائیلاگ جیسے ہیں کہ ہم پیار بھی ایک ہی بار کرتے ہیں" کہ نوے کی عمر میں بندے کو فلم کے ہجے بھی یاد نہیں رہتے جبکہ یہاں پورا نام بلکہ ڈائیلاگ تک یاد ہیں۔ اب پھر یقین ہوجاتا ہے کہ واقعی نوے والی بات غلط ہے۔ لیکن پھر کچھ اور آگے جائیں تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نہیں عاطف بھائی میرے خیال میں وہاں بھی کسی نے محبت کے رنگ میں ہی تذکرہ کیا ہوگا جیسے میں نے یہاں کیا ہے۔ بس ذرا اسمائلیز کا استعمال نہ کیا جائے تو کچھ پتہ نہیں لگتا کہ بندہ سنجیدگی سے کہہ رہا ہے یا مذاق میں۔ اب میرا مراسلہ دیکھ لیں۔ میں نے بغیر اسمائلیز کے لکھا تھا لیکن پھر خیال آیا تعبیرن بی اوہ سوری تعبیرجی کہیں انتظامیہ سے کہہ کر مجھے بین نہ کروادیں محفل پر۔ اس خوف سے جلدی جلدی اسمائلیز ٍ کا بے دریغ استعمال کیا۔ البتہ ابھی بھی خوف ہے کہ کہیں کچھ کم نہ پڑجائیں ورنہ انہوں نے میری دھنائی کردینی ہے۔ اور جناب یہ آپ نے کیا کہا کہ اسی نوے سال کی اماں جی کا حافظہ قوی نہیں ہوتا!!مجھے یا آپ کو کیا پتہ کہ تعبیر جی بکرے کا مغز استعمال کرتی ہوں ناشتےمیں۔رانا صاحب، وہ تعبیر کی عمر والی ہوائی کسی دشمن نے اڑائی تھی اور اس کے پیچھے حسد کے جذبات کارفرما تھے ورنہ تعبیر کی تو ابھی کھیلنے کودنے کی عمر ہے مگر کھیل کود اس احتیاط کے ساتھ ہونی چاہئے کہ کوئی ہڈی ادھر ادھر نہ ہوجائے۔ ویسے بھی جس طرح مجھ سے ’بدلہ لینے کے لئے‘ انہوں نے یہ لڑی بنائی ہے اس سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ اسّی نوے سال کی اماں جی کا حافظہ اتنا قوی نہیں ہوسکتا!
بکرے کا تو پتہ نہیں مگر رات کو جس وقت وہ تشریف لاتی ہیں اس سے تو مجھے لگتا ہے کہ جناب کسی رات بھر جاگنے والے پرندے کے مغز سے ناشتہ کرتی ہیں۔جناب یہ آپ نے کیا کہا کہ اسی نوے سال کی اماں جی کا حافظہ قوی نہیں ہوتا!!مجھے یا آپ کو کیا پتہ کہ تعبیر جی بکرے کا مغز استعمال کرتی ہوں ناشتےمیں۔
سر، بہت شکریہ۔پہلی بار کسی مراسلے کو اسقدر متجسس ہو کر پڑھا
واہ کیا خوب لکھا سارا کچا چٹھا کھول دیا
بہت مبارک ہو عاطف بٹ صاحب
سمجھ نہیں آئی کہ آپ ان کے دوستوں کی صف میں ہیں یا دشمنوں کی صف میں
بہت سی داد آپ کی اس کاوش کی نظر
شاد و آباد رہیں
جزاک اللہ خیر جیوعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
بہت زبردست تحریر کیا ہے آپ نے اور کیا خوب سجایا ہے۔۔۔ واہ۔۔
بہت مبارک ہو عاطف بھائی آپ کو۔
اب تو سدھر جائیں سعود کہ یہ طریقہ اب کافی پرانا ہو گیا ہے
یہ تعریف کس کی کی ہے آپ نے؟وعلیکم السلام
جب بھی کسی نے اچھا لکھا رشک آیا کہ اتنا بے ساختہ اور سادہ ودلکش انداز کیسے نصیب ہوتا ہے - ایک اور اُستاد کا اضافہ
جن سے سیکھنے اورلکھنے کی انسپریشن ملے گی ( کبھی جملے چُرانے کا ارادہ ہوا تو ان کے دھاگوں پربھی ہاتھ صاف کیا جائے گا)
بٹ صاحب کو مبارک دینی ایک سال کا ہونے کی ؟
اوہ اچھا محفل پر ایک سال مکمل ہونے کی - ویسے یہ تو جنم جنم سے ہی محفل کے ممبرلگتے ہیں بس رجسٹر ہونے میں تاخیر کی
عاطف بٹ مبارک ہو آپ کا شمار تو محفل کے ستاروں میں ہوتا ہے جبکہ نیرنگ خیال تو ابھی تک فلمی ستارہ ہی سمجھے جاتے ہیں یہاں
یہ کیا ہوا آپ کو؟؟؟ جانے بغیر تو میں نہیں چپ ہونے والی
ایک مسکان تو عاطف بٹ بھائی کو ایک سال کی مبارکباد کے نام تھی۔اب تو سدھر جائیں سعود کہ یہ طریقہ اب کافی پرانا ہو گیا ہے
میری دفعہ پانچ مسکانیں تھیں پانچ سالوں کی تو اس بار تین کیوں؟؟؟ ایک ہی کافی تھی ناحق خود کو تکلیف دی اور فضول خرچی کی دو عدد کی
جی
بولے تو یہ اپن کا اسٹائل ہے۔۔۔ ۔۔ اتنی لمبی تمہید خواہمخواہ ہی باندھی ۔۔ سیدھا سیدھا لکھ دیتیں۔ عاطف بٹ کا نام ۔۔۔
تسی سوچنے دا کم وی کردے او؟ جی تسی پسند کرو تے اگلی واری اے توپوں دی سلامی تہاڈے واسطے وی ہو سکدی اے۔میں بھی "سوچی پے" گیا تھا کہ ساڈے ایس فورم میں کہیڑا ہے جس کے لیے "ان توپوں" کی سلامی ۔۔۔ ۔
ساڈی طرفوں بوہت شکریہ عمر نوںخیر جی ساڈی طرفوں وی مبروک بٹ پائی نوں ۔۔۔
اب پلیز بتائیں یہ پھلیکے کیا ہے ؟؟؟؟ٹھیک ٹھاک پھلیکے ڈال کر تعبیر نے بتایا ہے۔