مبارکباد ذوالقرنین بھائی بھی بیگم کو پیارے ہوگئے

حاتم راجپوت

لائبریرین
بہت بہت شکریہ حاتم بھائی!
میں تو مظلوم ہو ہی چکا ہوں۔ اللہ آپ کو بھی جلد از جلد کسی گوری آنچل کے پیچھے مجنوں بنا دے۔ آمین
شکریہ بے حد۔۔۔لیکن مسئلہ اس ناچیز کا یہ ہے کہ پہلے سے ہی اچھا خاصا منجھا ہوا مجنوں ہے :D اور خانہ آبادی کے صرف خواب دیکھ دیکھ کہ تنگ آ چکا ہے۔۔ :worried:
 

ذوالقرنین

لائبریرین
اڑے واہ،
باز باز مبارک مریک نے ذوالقرنین ایلم، برام نا اطلاع ام تِتّانوس یار۔ بندغ مچِ خوشی کیک۔

بھائی جان تو ویسے ہی اتنے عرصے سے محفل پہ بہت کم کم جلوہ افروز ہو رہے تھے اب تو سمجھو بچوں کی تصویریں شئیر کرنے ہی آئیں گے۔
منت وار کنا ہنینا سنگت! خوشی کے دے بھاز ارے۔ دا سہ خوشی کرک۔:):):)
محفل کو وقت کم دینے کی وجہ شادی سے زیادہ لیکچرشپ کی تیاری ہے۔ اسی وجہ سے آن لائن رہنے کے باوجود ہم ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوتے ہیں کے مصداق ہیں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لئے سکون اور خوشیوں کا باعث ہو۔
بہت بہت مشکور و ممنون ہوں محترم انکل! آپ بزرگوار کے دعاؤں کا طالب ہوں۔
اور ہاں، محفل کے شادی دفتر میں شاید دوسری شادی پہلے کرا دی جاتی ہے!!
واؤ! تابڑ توڑ خبر
 

ذوالقرنین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جناب
دیکھ لیں شمشاد بھائی ان کی شادی ہوگئی یہ آپ کے شادی دفتر نہیں آئے تھے اس لیے - میں اورظفری بھائی تو آپ کے شادی دفتر کے چکرمیں مارے گئے
بہت بہت شکریہ زبیر بھائی!:):):)
شاید آپ دونوں نے شمشاد بھائی کو فیس نہیں دیے ہوں گے۔ حالانکہ اس کا کہنا ہے کہ شادی ہونے کے بعد فیس واپس کریں گے۔:D
ٹھیک کہا نا شمشاد بھائی!:rolleyes:
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
تو آپ بھی وہی کریں جو مجنوں نے کیا لیلیٰ کے لیے۔:):):)
تاریخ کے اپنے آپ کو دہرانے کا ڈر ہے نہیں تو کچھ ہمت کر ہی لیتا۔۔۔ نئے زمانے کا مجنوں ہوں نا تو کئی شارٹ کٹ ڈھونڈھ چکا ہوں۔
اب دیکھئے۔۔ آرام سے گھر بیٹھا آپ سب سے دعائیں کروا رہا ہوں۔۔:):)
 
Top