مبارکباد ذوالقرنین بھائی بھی بیگم کو پیارے ہوگئے

عمر سیف

محفلین
زین کی بریکنگ نیوز ۔۔۔ لائیو ۔۔۔

خوشخبری یہ ہے کہ محفل کے رکن ذوالقرنین بھائی بھی بیگم کو پیارے ہوگئے ہیں۔۔۔ :) یہ انکشاف کل ان سے ملاقات کے دوران ہوا۔۔۔ ۔ شادی رمضان سے قبل ہوئی۔۔۔ ولیمہ کی تقریب انشاء اللہ عید کے بعد ہوگی۔۔۔ موقع ملا تو ہم بھی جائیں گے انشاء اللہ

بہت بہت مبارک ہو ذوالقرنین

غدیر زھرا ٹیگ کرنا یہاں سب کو۔۔
 

عؔلی خان

محفلین
مبارک ہو جی۔ :) اب اللہ ہمیں بھی ایک سبز یا نیلی آنکھوں والی پختون بیگم و بے غم عطا فرمادے تاکہ ہم بھی کسی کے پیارے ہو جا ئیں۔ آمین۔ :praying:
 
آخری تدوین:
بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں دو سینگوں والے بھیا۔۔۔ اب سینگیں لڑانے کو کوئی مل گیا ہے تو دیکھنا ہے کہ بیلن اور سینگ کی لڑائی میں خون خون کون ہوتا ہے۔۔۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
شادی کی بہت مبارک قبول فرمائیں ذوالقرنین بھائی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے باعث برکت و رحمت ہو۔

نوٹ : یہ شادی بھی اردو محفل کے شادی دفتر کے توسط سے ہوئی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
شادی کی بہت مبارک قبول فرمائیں ذوالقرنین بھائی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے باعث برکت و رحمت ہو۔

نوٹ : یہ شادی بھی اردو محفل کے شادی دفتر کے توسط سے ہوئی ہے۔
شمشاد بھائی میں نے شادی دفتر میں سنا کہ وہاں پہلی کی بجائے دوسری کروانے کا رواج ہے ۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
ڈھیروں ڈھیر مبارک ہو ذوالقرنین بھائی۔۔۔ سدا شاد و آباد رہیں۔۔
اب کہ جب آپ مظلوم ہونے والے ہیں تو ہماری بھی شادی کیلئے دعا کیجئے گا،،، سُنا ہے مظلوموں کی دعائیں بہت قبول ہوتی ہیں ;):):)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
بہت خوشی کی خبر ہے :) :) :)
اللہ دونوں کو خوش وخرم رکھے --آمین :)
عمر سیف بھیا آپ نے بھی کچھ "ٹیگی ٹیگی" کیا تھا اب پتا نہیں وہ بھی ٹیگ نامہ ہی تھا یا کیا:p:confused4: :p
خیر میں لگائے دیتی ہوں وہ جنہوں نے مجھے محسن بھیا کی جانشین کہا تھا ان کے علاوہ سب کو :star:
ٹیگی ٹیگی 2۔۔۔۔:D
گا-نا :sneaky: (افففف میں پہلی بار آپ کو آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ٹیگ کرنے میں کامیاب ہو گئی امجد بھیا اور وہ بھی اتنے شاندار طریقے سے :p)
 
آخری تدوین:
Top