آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

بہت خوب، ممتاذ مفتی کا ایک بہت اعلی شاہکار۔ کیا آپ نے علی پور کا ایلی پڑھ رکھی ہے؟
نہیں ابھی تک نہیں پڑھی۔اصل میں شہاب نامہ پڑھنے کے بعد قدرت اللہ شہاب کی شخصیت کی پراسراریت کا کھوج لگانے کا شوق تھا۔ پھر کچھ عرصہ پہلے ممتاز مفتی کی "تلاش"پڑھی تھی اس میں بھی شہاب صاحب سے متعلق کچھ کچھ پڑھنے کو ملا مگر تشنگی برقرار رہی۔ نیٹ گردی کے دوران الکھ نگری سے متعلق معلوم ہوا کہ اس کتاب کا مرکزی کردار ہی شہاب صاحب ہیں۔چنانچہ اس کتاب کو پڑھنے کا شوق پیدا ہوا اور اتفاق سے بنا خریدے پڑھنے کو بھی مل گئی (اُدھار میں):)

اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ارادہ ہے کہ علی پور کا ایلی بھی پڑھوں گا۔ انشاءاللہ اپنی ذاتی کلیکشن میں بھی ان دونوں کتب کو شامل کروں گا۔ یہ کتابیں بار بار پڑھی جانے کے قابل ہیں! :lovestruck:
 
عمرمختارعاجز

لائبریرین
کتاب "اللہ کی عادت"کا ایک اقتباس میں نے اۡقتباس والے دھاگے میں دیا ہے ویسے اس کے ساتھ مختصر سا تعارف اس کتاب کا پیش کرتا ہوں ۔
اس کتاب میں ڈاکٹرصاحب نے بہت ہی خوبصورت انداز میں نیکی اور برایی کا فرق اور اس کا انجام نہ صرف قرآن کریم کی روشنی میں بلکہ روزمرہ زندگی مثالیں دے کر پیش کیاہے۔آنکھیں کھول دینے والی کتاب اور مولویانہ انداز سےہٹ کر بہت عام فہم اور اچھی کتاب ہے ۔ایک دفعہ کتاب شروع کر لینے کے بعد جی یہ ہی چاہتا ہے کہ پوری پڑھ کے اٹھوں ۔ویسے میں نے دو دن میں یہ کتاب پڑھ لی ہے۔
 
نمرہ

محفلین
طارق علی کی The Duel: Pakistan on the Flight Path of American Power.قیام پاکستان سے لے کر چند سال قبل تک کی تاریخ کا احاطہ کرتی ہوئی اس کتاب میں مصنف ہر سیاسی قوت کو بلاتکلف رگیدتے ہیں۔ پڑھتے ہوئے شروع شروع میں کچھ غصہ آتا ہے لیکن پھر تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ اس میں بیشتر تجزیات حقیقت سے زیادہ دور نہیں۔ پھر یہ بھی ہے کہ مصنف نے ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر لکھا ہے۔ ممکن ہے کہ ہر مقامی شے ان کی ناپسند والے خانے میں موجود ہو۔ بہرحال یہ غیر جانبداری قابلِ تعریف ہے کہ کتابوں میں ہر جگہ دکھائی نہیں دیتی۔
 
تلمیذ

لائبریرین
مینڈھا سائیں
یہ پنجاب کے سابق گورنر اور سابق وزیر اعلی ملک غلام مصطفے کھر کی سابقہ بیوی تہمینہ درانی کی آپ بیتی
My Feudal Lord کااردو ترجمہ ہے​
رونگٹے گھڑے کر دینے والی اس خود نوشت میں انسانی جور وستم، خود غرضی، منافقت اور ہوس اقتدارکی ہوشربا تفصیل پر مشتمل واقعات کو پڑھ کر انسان انگشت بدنداں رہ جاتا ہے کہ پاکستانی قوم کے نصیب میں کیسے کیسے قائدین آتے رہے ہیں۔ اور یہ قوم نہ جانے کب تک اسی قبیل کےافراد کے آگے یرغمال بنی رہے گی؟
 
میں بھی کافی دنوں سے یہ کتاب پڑھنے کی سوچ رہا تھا
کچھ دن پہلے تہمینہ درانی صاحبہ کی ایک نئی کتاب بھی شائع ہوئی ہے
 
تلمیذ

لائبریرین
میں بھی کافی دنوں سے یہ کتاب پڑھنے کی سوچ رہا تھا
کچھ دن پہلے تہمینہ درانی صاحبہ کی ایک نئی کتاب بھی شائع ہوئی ہے
اگرآپ کو یہ کتاب پی ڈی ایف میں چاہئے تو میں آپ کو ارسال کر سکتا ہوں۔ براہ کرم اس کے لئےمجھے اپنا ای میل پتہ ذاتی پیغام میں بھیجیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
میں بھی کافی دنوں سے یہ کتاب پڑھنے کی سوچ رہا تھا
کچھ دن پہلے تہمینہ درانی صاحبہ کی ایک نئی کتاب بھی شائع ہوئی ہے

میں نے یہ کتاب پڑھی ہے کافی عرصہ پہلے - تہمینہ درانی اب میاں شہبازشریف کی زوجہ ہیں ان کے بارے میں اگر کتاب لکھیں گی تو اس کا عنوان کیا ہوگا:)
 
اگرآپ کو یہ کتاب پی ڈی ایف میں چاہئے تو میں آپ کو ارسال کر سکتا ہوں۔ براہ کرم اس کے لئےمجھے اپنا ای میل پتہ ذاتی پیغام میں بھیجیں۔
میرے پاس پی ڈی ایف میں پڑی ہوئی ہے لیکن اسکا سکین بہت خراب ہے پڑھنے میں دشواری پیش آتی ہے
اگر آپکے پاس اچھا سکین ہے تو بتائیں میں آپکو ای میل ایڈریس بھیج دوں گا
 
تلمیذ

لائبریرین
میرے پاس پی ڈی ایف میں پڑی ہوئی ہے لیکن اسکا سکین بہت خراب ہے پڑھنے میں دشواری پیش آتی ہے
اگر آپکے پاس اچھا سکین ہے تو بتائیں میں آپکو ای میل ایڈریس بھیج دوں گا
جی ہاں، یہ بہتر ہے۔ میں اسی پی ڈی ایف سے پڑھ رہا ہوں۔
 
ملائکہ

محفلین
میں آجکل "بجنگ آمد از کرنل محمد خان " پڑھ رہی ہوں کافی ہلکی پھلکی سی کتاب ہے مزے کی ہے ۔۔۔ ایک ایسے فوجی کی کہانی ہے جو پاکستان بننے سے پہلے فوج کا حصہ رہا۔۔۔ اور فوج میں انگریز، مسلمان اور سکھ وغیرہ شامل تھے ۔۔۔ تو اچھی لگی مجھے:)
 
Top