آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

عثمان

محفلین
بہت خوب!
مجھے تو چند ماہ سے کسی کتاب کے مطالعہ کا موقع نہیں مل سکا۔ لیکن اس دھاگے پر آ کر جذبہ پھر سے پھڑک اٹھا ہے۔ :):):)
 
گل جی، کتاب کا کچھ تعارف بھی تو کروائیں ناجناب، اور کیا یہ خواجہ افتخار وہی ہیں جنہوں نے امرتسر کے بارے میں بھی ایک کتاب لکھی تھی؟ (کتاب کا نام یاد نہیں آرہا)
جی بالکل یہ وہی خواجہ افتخار ہیں جنہوں نے "جب امرتسر جل رہا تھا "لکھی تھی
اس کتاب میں گیارہ لوگوں کے مختصر سوانحی خاکے پیش کیے گئے ہیں جن میں دس ( قائداعظم ، لیاقت علی خان، الحاج خواجہ ناظم الدین، سید حسین شہید سہروردی،سردار عبدالرب نشتر، افتخار حسین خان ممڈوٹ، میاں عبدالباری، حمید نظامی ،آغا شورش کاشمیری، چودھری محمد حسین) کو پھول اور ایک (شیخ مجیب الرحمن) کو کانٹے سے تشبیہ دی گئی ہے
کتاب کا سرِورق ملاحظہ ہو
new2.jpg
new3.jpg
 
حال ہی میں دو کتابیں پڑھی ہیں:
1۔ جدت افروزی اور روشن خیالی
2۔ اردو زبان و ادب کی تاریخ، تدریس، ترویج

دونوں نے مایوس کیا۔
 
ملائکہ

محفلین
میں آج کل یہ کتاب شروع کی ہے۔۔ تلاش ۔۔ اللہ: ماورا کا تعین۔۔۔ اس کتاب کا ترجمہ نجیبہ عارف نے کیا ہے
اس کتاب میں اللہ کا ایک سائنسی اصول یا لا بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔۔ پوری کتاب تو ابھی نہیں پڑھی ۔۔۔ شروع میں یہ کتاب فلسفے کی کتاب لگتی ہے ۔۔۔ لیکن اب کچھ سائنسی اصلاحات بھی شامل ہورہی ہیں۔۔ امید ہے کہ یہ کتاب ایک اچھی کتاب ثابت ہوگی آخر تک۔۔۔ لیکن یہ بات تو ہے کہ کوشش خوب کی گئی ہے اور اردو زبان میں اس طرح کا کام بہت ہی دکھنے میں ملتا ہے۔۔۔۔

title%20talash%20final.jpg
 
تلمیذ

لائبریرین
میں آج کل یہ کتاب شروع کی ہے۔۔ تلاش ۔۔ اللہ: ماورا کا تعین۔۔۔ اس کتاب کا ترجمہ نجیبہ عارف نے کیا ہے
اس کتاب میں اللہ کا ایک سائنسی اصول یا لا بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔۔ پوری کتاب تو ابھی نہیں پڑھی ۔۔۔ شروع میں یہ کتاب فلسفے کی کتاب لگتی ہے ۔۔۔ لیکن اب کچھ سائنسی اصلاحات بھی شامل ہورہی ہیں۔۔ امید ہے کہ یہ کتاب ایک اچھی کتاب ثابت ہوگی آخر تک۔۔۔ لیکن یہ بات تو ہے کہ کوشش خوب کی گئی ہے اور اردو زبان میں اس طرح کا کام بہت ہی دکھنے میں ملتا ہے۔۔۔ ۔
آپ نے پڑھنے کے لئے ایک نہایت اعلی کتاب کا انتخاب کیا ہے۔ میں یہ کتاب آدھی سے زیادہ پڑھ چکا ہوں۔ واقعی یہ اس موضوع پر بے پناہ تحقیق کے بعد تحریر کی گئی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ کامل توجہ اور انہماک کا متقاضی ہے۔
میری تجویز ہے کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ادبی مجلہ 'الحمرا' جون ۲۰۱۳ میں اس کتاب کے بارے میں پروین عاطف کا مضمون ضرور پڑھئے ۔ یہ مجلہ محفل کے رکن @راشداشرف صاحب نے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ماہنامہ-الحمراء-لاہور-جون-2013.65085/#post-1330037
پر اپلوڈ کیا ہے۔
 
یہ کتاب تو میرے بھائی خرید کر لائے تھے تو میں نے شروع کرلی۔۔۔ اور یہ بات تو بالکل ٹھیک کہی کہ اس کا مطالعہ بہت توجہ سے کرنا بہت ضروری ہے۔ لیکن چونکہ میں فلسفے کی کتابوں کا مطالعہ رکھتی ہوں تو اسکو پڑھنے اور سمجھنے میں اتنی مشکل نہیں ہورہی جتنی ایک عام قاری کو ہوسکتی ہے۔۔۔
 
اوشو

لائبریرین
میں آج کل یہ کتاب شروع کی ہے۔۔ تلاش ۔۔ اللہ: ماورا کا تعین۔۔۔ اس کتاب کا ترجمہ نجیبہ عارف نے کیا ہے
اس کتاب میں اللہ کا ایک سائنسی اصول یا لا بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔۔ پوری کتاب تو ابھی نہیں پڑھی ۔۔۔ شروع میں یہ کتاب فلسفے کی کتاب لگتی ہے ۔۔۔ لیکن اب کچھ سائنسی اصلاحات بھی شامل ہورہی ہیں۔۔ امید ہے کہ یہ کتاب ایک اچھی کتاب ثابت ہوگی آخر تک۔۔۔ لیکن یہ بات تو ہے کہ کوشش خوب کی گئی ہے اور اردو زبان میں اس طرح کا کام بہت ہی دکھنے میں ملتا ہے۔۔۔ ۔

title%20talash%20final.jpg

"تلاش" اسی نام سے "عکسی مفتی" کے والد "ممتاز مفتی" کی کتاب بھی ہے۔ وہ بھی پڑھنے لائق اور خاصے کی چیز ہے۔
 
Top