البانوی مدارس میں رسول اللہ ص کی سیرت پر ہوئے امتحان کی تصاویر

حسان خان

لائبریرین
ابھی ایک دھاگے میں دینی مدارس کے اوپر گفتگو ہو رہی تھی تو میرے ذہن میں آیا کہ انتہاپسندی کی بیماری سے پاک دیگر مسلم معاشروں میں بھی تو مدارس موجود ہیں، آخر اُن معاشروں میں ایسا کیا ہے جو ہمارے معاشرے میں نہیں؟

البانیہ کی مذہبی امور کی تنظیم نے رسول اللہ (ص) کے میلاد کے موقعے پر البانیہ کے دینی مدارس میں رسول اللہ (ص) کی سیرت سے متعلق امتحان منعقد کرایا تھا جس میں ملک بھر کے عام لوگوں نے شرکت کی۔ یہ امتحان تیرانا، الباسان، کورچہ، برات اور کاوایہ کے مدارس میں بیک وقت منعقد ہوئے تھے۔ آئیے ان امتحانات کی چند تصاویر دیکھتے ہیں اور یہ سوالات بھی خود سے پوچھتے ہیں آخر بلقان کے مسلم معاشروں میں دینی مدارس کیوں انتہاپسندی کے موجب نہیں ہیں، جبکہ پاکستان میں مدارس کا نام کیوں انتہاپسندی کے برابر میں لیا جاتا ہے۔

155601_547936428584611_1364764341_n.jpg

319956_547936438584610_365533478_n.jpg

534398_547936445251276_1461959556_n.jpg

604045_547936471917940_180083213_n.jpg

555892_547936535251267_548392940_n.jpg

64169_547936575251263_523134077_n.jpg

559059_547936515251269_1653766473_n.jpg

546016_547936608584593_2098192492_n.jpg

534901_547936601917927_1559667371_n.jpg

534916_547936631917924_679622271_n.jpg

61542_547936655251255_870835457_n.jpg

11875_547936681917919_161407999_n.jpg
537320_547936691917918_629001455_n.jpg

163541_547936715251249_1499591060_n.jpg

547482_547936755251245_604655242_n.jpg

549104_547936775251243_207844088_n.jpg

604140_547936805251240_1758024549_n.jpg

547728_547936835251237_1816003097_n.jpg
 

arifkarim

معطل
ابھی ایک دھاگے میں دینی مدارس کے اوپر گفتگو ہو رہی تھی تو میرے ذہن میں آیا کہ انتہاپسندی کی بیماری سے پاک دیگر مسلم معاشروں میں بھی تو مدارس موجود ہیں، آخر اُن معاشروں میں ایسا کیا ہے جو ہمارے معاشرے میں نہیں؟

البانیہ کی مذہبی امور کی تنظیم نے رسول اللہ (ص) کے میلاد کے موقعے پر البانیہ کے تمام دینی مدارس میں رسول اللہ (ص) کی سیرت سے متعلق امتحان منعقد کرایا تھا جس میں ملک بھر کے عام لوگوں نے شرکت کی۔ یہ امتحان تیرانا، الباسان، کورچہ، برات اور کاوایہ کے مدارس میں بیک وقت منعقد ہوئے تھے۔ آئیے ان امتحانات کی چند تصاویر دیکھتے ہیں اور یہ سوالات بھی خود سے پوچھتے ہیں آخر بلقان کے مسلم معاشروں میں دینی مدارس کیوں انتہاپسندی کے موجب نہیں ہیں، جبکہ پاکستان میں مدارس کا نام کیوں انتہاپسندی کے برابر میں لیا جاتا ہے۔
یہ میری سمجھ سے باہر کہ آخر مجھے کیوں اس دھاگہ میں ٹیگ کیا گیا ہے؟ ہاں یہ سچ ہے کہ میں مسلم سیکولر ازم کا حامی ہوں لیکن اسکی جو درگت آجکل ترکی کے اردوغان کی پارٹی عدالت و توسعه نے کی ہے، یہ اس قسم کے مسلم سیکولر ممالک کیلئے شرم کا مقام ہے!
https://en.wikipedia.org/wiki/2013_protests_in_Turkey
 

حسان خان

لائبریرین
یہ میری سمجھ سے باہر کہ آخر مجھے کیوں اس دھاگہ میں ٹیگ کیا گیا ہے؟ ہاں یہ سچ ہے کہ میں مسلم سیکولر ازم کا حامی ہوں لیکن اسکی جو درگت آجکل ترکی کے اردوغان کی پارٹی عدالت و توسعه نے کی ہے، یہ اس قسم کے مسلم سیکولر ممالک کیلئے شرم کا مقام ہے!
https://en.wikipedia.org/wiki/2013_protests_in_Turkey

حضرتِ عارف! میں بین الاقوامی سیاست اور حکومتوں کے بجائے بنیادی طور پر مسلم معاشروں میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ اس دھاگے میں میرا مقصود صرف البانوی معاشرے، وہاں کی دینی زندگی اور دینی مدارس کا ایک رخ دکھانا تھا، جس کا میری نظر میں ترکی کے حالیہ حکومت مخالف مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔

آپ کو ٹیگ کے نتیجے میں پہنچنے والی ناراحت کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ کوشش کروں گا کہ آئندہ آپ کو ناراحت پہنچانے سے گریز کروں۔ :)
 

arifkarim

معطل
آپ کو ٹیگ کے نتیجے میں پہنچنے والی ناراحت کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ کوشش کروں گا کہ آئندہ آپ کو ناراحت پہنچانے سے گریز کروں۔ :)
حسان خان بھائی! اب ایسی بھی کوئی بات نہیں! آپکی طرح ہم بھی سیکولر جمہوری مسلم ممالک اور انکے معاشروں سے انتہائی قربت رکھتے ہیں اور ان کو باقی مسلم طرز حکومت پر ترجیح دیتے ہیں۔ مجھے آپکے اس فعل سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔ میرے کہنے کا مطلب صرف یہ تھا کہ مذہبی انتہاء پسند ترکی جیسے کامیاب مسلم سیکولر جمہوری ملک میں 21 ویں صدی میں بھی واپس آسکتی ہے جب عوام سیاسی اسلام پرستوں کو ایوان اقتدار میں بھیج دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب۔

اصل میں اس ملک میں لوگوں کو فوری کافر قرار دینے کی فیکٹریاں نہیں ہیں ناں۔
 

حسان خان

لائبریرین

دوست

محفلین
اللہ انہیں جزائے خیر دے۔ عشقِ محمدی ﷺ مسلمانی کی شرطِ اول ہے۔ مبارکباد کے مستحق ہیں یہ لوگ انہوں نے عشقِ رسول ﷺ کو پراڈکٹ نہیں بنا دیا جس طرح مملکتِ خداداد میں فیشن چل پڑا ہے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
پینٹ جینز پہن کر اور کھلے سر اور بغیر پردے کے سیرت کے موضوع پر لکھتی خواتین۔۔۔۔۔ اسلامی لوگ کیا سوچیں گے۔۔۔۔۔ ویسے ہر جگہ کا اسلام اپنے ہی طریقہ کار رکھتا ہے اور بہت سے تضادات کا شکار ہے پتہ نہیں کیا گورکھ دھندا ہے۔۔۔۔!
 

شمشاد

لائبریرین
ہر جگہ اور ہر علاقے کے اپنے اپنے رسم و رواج ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان میں قرآن پاک کو جزادن میں لپیٹ کر رکھتے ہیں۔ جبکہ باقی پوری دنیا میں اسے جزدان میں لپیٹ کر نہیں رکھتے۔

بلکہ یہاں تو میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ قرآن پاک کو کھول کر اپنے سامنے زمین پر رکھ کر پڑھتے ہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
پینٹ جینز پہن کر اور کھلے سر اور بغیر پردے کے سیرت کے موضوع پر لکھتی خواتین۔۔۔ ۔۔ اسلامی لوگ کیا سوچیں گے۔۔۔ ۔۔

اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔۔ اولاً البانیہ کے شہری اکیسویں صدی کے یورپی باشندے اور مغربی تہذیب سے وابستہ لوگ ہیں جن سے آپ برقعے جیسی چیزوں کی توقع نہیں رکھ سکتے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ البانیہ ۲۳ سالوں تک انور خواجہ کی شدید مذہب مخالف آمریت کے تلے رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں پردے کی روایت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ یہی بات غنیمت ہے کہ وہاں کی اکثریت کا ابھی بھی اسلام سے ثقافتی تعلق باقی ہے اور وہ خود کو مسلمان کہتے ہیں۔
البانیہ میں اشتراکی آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کے احیا کے بعد اسلامی روایات کا احیا تو ہوا ہے، لیکن پردے کی روایت شاید البانوی عورتوں کی طبعیت سے میل نہیں کھاتی ہے اس لیے جمہوری دور میں بھی اکثر مذہبی عورتیں پردہ نہیں کرتیں۔
پھر وہاں کی سرکاری مذہبی تنظیم بھی اسلامی روایات اور مغربی اقدار کے امتزاج سے تیار شدہ یورپی اسلام کی تبلیغ کرتی ہے۔ لہذا وہاں اسلام پر بات کرتے وقت پردے جیسی چیزوں کے بجائے خدا پر ایمان، رسول سے محبت اور اسلام کی اخلاقی و خاندانی اقدار پر زور دیا جاتا ہے۔

ویسے ہر جگہ کا اسلام اپنے ہی طریقہ کار رکھتا ہے اور بہت سے تضادات کا شکار ہے پتہ نہیں کیا گورکھ دھندا ہے۔۔۔ ۔!
جس طرح اسلام یا کوئی اور مذہب لوگوں کے عادات و اطوار پر اثر انداز ہوتا ہے اُسی طرح ہی لوگ بھی جیسے خود ہوتے ہیں ویسا ہی اپنا علاقائی مذہب اور مذہبی روایات تشکیل دیتے ہیں۔ پاکستان میں ہی آپ اگر سندھ اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کی اسلامی روایات کا مقایسہ کریں گے تو آپ کو ان کے درمیان بھی تفاوت نظر آئے گا۔ اسے تضادات کے بجائے علاقائی ثقافتوں اور معاشروں کا فرق سمجھا جائے تو میری نظر میں زیادہ مناسب ہے۔
اسلام کی یہی لچک مجھے بہت اچھی لگتی ہے کہ اسلام جہاں بھی جاتا ہے وہاں کا علاقائی رنگ اپنانے کی توانائی رکھتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پینٹ جینز پہن کر اور کھلے سر اور بغیر پردے کے سیرت کے موضوع پر لکھتی خواتین۔۔۔ ۔۔ اسلامی لوگ کیا سوچیں گے۔۔۔ ۔۔ ویسے ہر جگہ کا اسلام اپنے ہی طریقہ کار رکھتا ہے اور بہت سے تضادات کا شکار ہے پتہ نہیں کیا گورکھ دھندا ہے۔۔۔ ۔!


یہ بھی ہماری طرح عملی مسلمان نہیں ہوں گے۔ :)

ویسے پینٹ اور جینز پہننے میں تو کوئی حرج نہیں ہے (اگر اسلامی لباس کی شرائط پوری کی جائیں)۔
 

arifkarim

معطل
اسلام کی یہی لچک مجھے بہت اچھی لگتی ہے کہ اسلام جہاں بھی جاتا ہے وہاں کا علاقائی رنگ اپنانے کی توانائی رکھتا ہے۔
اسلام میں تو لچک ہے لیکن کیا مُلا میں لچک ہے؟ اُسکو تو ایک مشت داڑھی اور ٹخنوں سے اوپر شلوار والا ہی حقیقی مسلمان نظر آتا ہے اور باقی سب یا تو کافر یا نام نہاد مسلمان! :grin:
جاپانی مسلمان کا ایک سیمپل:​
Japanese-Muslim.jpg
چینی مسلمان کا ایک سیمپل:​
CIMG0058.jpg
کورین مسلمان کا سیمپل:​
imam_of_seoul_central_mosque.jpg
 

حسان خان

لائبریرین
اسلام میں تو لچک ہے لیکن کیا مُلا میں لچک ہے؟ اُسکو تو ایک مشت داڑھی اور ٹخنوں سے اوپر شلوار والا ہی حقیقی مسلمان نظر آتا ہے اور باقی سب یا تو کافر یا نام نہاد مسلمان! :grin:

آپ کو بھی تو ہر چیز میں منفیت ہی نظر آتی ہے۔ :)
 

dxbgraphics

محفلین
اسلام میں تو لچک ہے لیکن کیا مُلا میں لچک ہے؟ اُسکو تو ایک مشت داڑھی اور ٹخنوں سے اوپر شلوار والا ہی حقیقی مسلمان نظر آتا ہے اور باقی سب یا تو کافر یا نام نہاد مسلمان! :grin:
جاپانی مسلمان کا ایک سیمپل:​
Japanese-Muslim.jpg
چینی مسلمان کا ایک سیمپل:​
CIMG0058.jpg
کورین مسلمان کا سیمپل:​
imam_of_seoul_central_mosque.jpg

پاکستان کے آئین میں غیر مسلم قرار دیئے جانے والے کو ہرگز مسلمان یا ملا سے متعلق سوال کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔
 
Top