~!~کہہ دو اپنے من کی بات۔۔۔لفظوں کے ساتھ۔۔۔~!~

نیلم

محفلین
آج کا جملہ۔۔۔
خوشی کا راز پنہاں ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔
’’شاید زندگی میں سب سے بڑی دشمن ہماری اپنی توقعات ہی ہوتی ہیں۔ کانٹوں میں الجھاؤ رکھنے والی امیدیں، گرم تپتی ریت پر چلنے پر مجبور کردینے والی توقعات۔‘‘ (اقتباس ،پری زاد)
،،،بس توقعات کم کر لو،،،خوشیاں ملنا شروع ہوجائےگی ۔:)
 
ملائکہ

نیلم یہ بات واقعی بالکل ٹھیک ہے۔۔۔
 
خوشی کا راز
خوشی وہ شرمیلی دوشیزہ ہے جو دبے پاؤں آ کر چپکے سے دستک دیتی ہے اور اس ہے پہلے آپ اس کے سراپے کا جائزہ لیں شرما کر بھاگ جاتی ہے اور غمی ہونٹوں پرھنسی لئے آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھٹ کھٹ کرتی آتی ہے اور گود میں بیٹھ کر اندوہ کا طویل سوئٹر بننے لگتی ہے
 
ماہا عطا

محفلین
میری اینٹری۔۔۔
خوشی کا راز پنہاں ہے۔۔۔۔۔
ایک دل سے کیے ہوئے سجدے میں،
کسی بچے کی معصوم مسکراہٹ میں،
ماں کے چہرے میں،
اپنوں کی خؤشی میں۔۔۔اور اور
پاکستان کی ترقی میں۔۔۔۔:)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بلکل بلکل خوشی کا راز تو بجلی کے آنے پر بھی پیہاں ہے۔۔۔ میں بھی بجلی جانے سے بہت تنگ ہوں۔۔۔
یہاں تو ا8 گھنٹے سے بھی زیادہ جاتی ہے۔۔۔ :atwitsend:
آتی پتہ نہیں کب ہے۔۔۔ ۔:rolleyes:
اور یہاں کوئی حساب نہیں ہے جب دل کرے چلی جاتی ہے :p
 
Top