درد روندے ہے نقش پا کي طرح خلق ياں مجھے

روندے ہے نقش پا کي طرح خلق ياں مجھے
اے عمر رفتہ چھوڑ گئي تو کہاں مجھے
اے گل تو رخت باندہ، اٹھا ؤں ميں آشياں
گل چيں تجھے نہ ديکھ سکے باغباں مجھے
رہتي ہے کوئي بن کيے ميرے تئيں تمام
جوں شمع چھوڑنے کي نہيں يہ زباں مجھے
پتھر تلے کا ہاتھ ہے غفلت کے ہاتھ دل
سنگ گراں ہوئي ہے يہ خواب گراں مجھے
کچھ اور کنج غم کے سوا سوجھتا نہيں
آتا ہے جب کہ ياد وہ کنج دہاں مجھے
جاتا ہوں خوش دماغ جو سن کر اسے کبھو
بدلے ہے دونوں ہي نظريں وہ، ديکھا جہاں مجھے
جاتا ہوں بس کہ دم بہ دم اب خاک ميں ملا مجھے
ہے خضر راہ درد يہ ريگ رواں مجھے
 
طارق شاہ

محفلین
ناصر صاحب !
میر درد کی بہت خُوب غزل کے لئے دلی داداور تشکّر یہاں پیش کرنے کے لئے
پوری غزل لاجواب اشعار کا مجموعہ ہے، لطف اندوز ہوا تشکّر ایک بار پھر سے ، تاہم مقطع کا پہلا مصرع درست نہیں
(کچھ اضافی لفظ شاملِ مصرع ہیں)۔۔

جاتا ہوں بس کہ دم بہ دم اب خاک ميں ملا مجھے
ہے خضرِ راہ درد يہ ريگ رواں مجھے

جاتا ہُوں دم بہ دم، کہ مِلا خاک میں مجھے، یا یوں کہ: "جاتا ہوں بس بہ دم ہُوں مِلا خاک میں مجھے" ، اِسے وزن میں تو کرتا ہے مگر
پھر بھی تقابل ردیفین ۔۔۔ اور اس پر یہ خیال بھی دامن گیر رہنا کہ نجانے درد صاحب نے کیا کہا ہوگا؟

(کسی کے پاس غزل ہو تو صحیح لکھ کر ممنون کرے)

تشکّر ناصر صاحب
بہت خوش رہیں
 
علی وقار

روندے ہے نقش پا کی طرح خلق یاں مجھے
اے عمر رفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے

اے گل تو رخت باندھ اٹھاؤں میں آشیاں
گل چیں تجھے نہ دیکھ سکے باغباں تجھے

رہتی ہے کوئی بن کئے میرے تئیں تمام
جوں شمع چھوڑنے کی نہیں یہ زباں مجھے

پتھر تلے کا ہاتھ ہے غفلت کے ہاتھ دل
سنگ گراں ہوئی ہے یہ خواب گراں مجھے

کچھ اور کنج غم کے سوا سوجھتا نہیں
آتا ہے یاد جب کہ وہ کنج دہاں مجھے

جاتا ہوں خوش دماغ جو سن کر اسے کبھو
بدلے ہے دونوں ہی نظریں وہ دیکھا جہاں مجھے

جاتا ہوں بس کہ دم بدم اب خاک میں ملا
ہے خضر راہ دردؔ یہ ریگ رواں مجھے
 
آخری تدوین:
Top