انٹرویو چائے حسان خان کے ساتھ

جھوٹ بالکل جھوٹ سفید جھوٹ
جناب آپ کی آواز اور انداز گفتگو اتنا پیارا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ آپ اب تک کسی کے نظر التفات سے محفوظ مامون رہ سکیں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ دیکھیں سب سے پہلے تو میں آپ کی آواز اور گفتگو کا پرستار ہوں اور جب ظاہری بات ہے کہ میرے جیسا انتہا درجے کا نقاد آپ کی آواز اور گفتگو کا پرستار ہو تو پھر اصنام کی بات ہی الگ ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
جھوٹ بالکل جھوٹ سفید جھوٹ
جناب آپ کی آواز اور انداز گفتگو اتنا پیارا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ آپ اب تک کسی کے نظر التفات سے محفوظ مامون رہ سکیں ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ دیکھیں سب سے پہلے تو میں آپ کی آواز اور گفتگو کا پرستار ہوں اور جب ظاہری بات ہے کہ میرے جیسا انتہا درجے کا نقاد آپ کی آواز اور گفتگو کا پرستار ہو تو پھر اصنام کی بات ہی الگ ہے۔
:) :)
بس اسے ماحول کا اثر اور فطری میلان کہہ لیجئے کہ میں لڑکوں کی معیت ہی پسند کرتا ہوں جبکہ لڑکیوں سے کترایا کترایا رہتا ہوں۔ اور پھر میری جس طرح کی دلچسپیاں ہیں وہ اپنے اطراف کی لڑکیوں میں کم ہی دیکھی ہیں، اس لیے سوائے اُن سے واجبی سی شناسائی ہونے کے سوا کوئی تعلق نہیں رہا۔ :)
 
:) :)
بس اسے ماحول کا اثر اور فطری میلان کہہ لیجئے کہ میں لڑکوں کی معیت ہی پسند کرتا ہوں جبکہ لڑکیوں سے کترایا کترایا رہتا ہوں۔ اور پھر میری جس طرح کی دلچسپیاں ہیں وہ اپنے اطراف کی لڑکیوں میں کم ہی دیکھی ہیں، اس لیے سوائے اُن سے واجبی سی شناسائی ہونے کے سوا کوئی تعلق نہیں رہا۔ :)
شفیق الرحمٰن کی کتابیں پڑھا کیجئے۔۔رومانویت آوے ای آوے:p
 

حسان خان

لائبریرین
شفیق الرحمٰن کی کتابیں پڑھا کیجئے۔۔رومانویت آوے ای آوے:p

رومانیت تو کوٹ کوٹ کے بھری ہے، لیکن یہ رومانیت خدا کی تخلیق کائنات اور انسان کی تخلیق فنونِ لطیفہ میں موجود حُسن سے لطف اندوز ہونے والی نظریاتی رومانیت ہے۔ عملی رومانیت سے ابھی تک زیادہ واسطہ نہیں پڑا :p
 
پوری غزل ہی سنئے۔۔۔​
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر
چشمِ نم مسکراتی رہی رات بھر
رات بھر درد کی شمع جلتی رہی
غم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر
بانسری کی سریلی سہانی صدا
یاد بن کے آتی رہی رات بھر
یاد کے چاند دل میں اترتے رہے
چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر
کوئی دیوانہ گلیوں میں پھرتا رہا
کوئی اواز آتی رہی رات بھر​
 
پوری غزل ہی سنئے۔۔۔​

آپ کی یاد آتی رہی رات بھر
چشمِ نم مسکراتی رہی رات بھر
رات بھر درد کی شمع جلتی رہی
غم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر
بانسری کی سریلی سہانی صدا
یاد بن کے آتی رہی رات بھر
یاد کے چاند دل میں اترتے رہے
چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر
کوئی دیوانہ گلیوں میں پھرتا رہا
کوئی اواز آتی رہی رات بھر
محمود بھائی چند دن بعد حسان بھائی کہتے پھریں گے۔۔
دردِ دل دردِ جگرمجھ میں جگایا آپ نے
پہلے تو میں طالبعلم تھا عاشق بنایا آپ نے:laugh:
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت خوب اور بہت عمدہ جوابات دیئے حسان بھائی نے اور انکو جان کر اچھا لگا لیکن میں نے ایک بات نوٹ کی پسندیدہ مصنفین ،پسندیدہ کتب اور پسندیدہ اداکار ان تینوں شعبوں میں انھوں نے زیادہ تر انگریزوں کو ہی ترجیح دی اسکی کوئی خاص وجہ کیا محض انگریزی لٹریچر ہی پڑھا ہے اور بس انگریزی فلمیں ہی دیکھتے ہیں ؟؟؟
 
ویسے میں نے بھی "کھانا زبیر کے ساتھ" لکھ کر رکھا ہوا ہے۔ ابھی تک پوسٹ نہیں کر سکا۔۔:(
زبیر مرزا بھائی میں نے مذاق میں نہیں کہا۔۔۔
ابھی وہ مضمون حسان کو بھیج دوں گا کہ اس میں کچھ اضافہ وہ بھی کر دیں۔۔
اس کے بعد محفل میں پبلش ہوجائے گا۔ بغیر تصاویر کے۔۔۔:)
 

زبیر مرزا

محفلین
اس بقراط سے تو یہ پوچھا جاسکتا ہے آپ کے پاس کتابوں کی تعداد کتنی ہے :)
جناب اپنے حسان میاں حسن ظن سے کام لے رہے ہیں ورنہ اگر آپ کی ان کے ساتھ موبائلک گفتگو کا سلسلہ ہے تو پھر آپ میری بات کی تائید کریں گے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
جناب اپنے حسان میاں حسن ظن سے کام لے رہے ہیں ورنہ اگر آپ کی ان کے ساتھ موبائلک گفتگو کا سلسلہ ہے تو پھر آپ میری بات کی تائید کریں گے۔
میری ان سے ملاقات بھی ہوچکی ہے اور مجھے ان کی سادگی اورصداقت بھی ذراسابھی شک نہیں
آج کے بچے دوہرے معیار کی اذیت کا شکارنہیں :)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
زبیر مرزا صاحب ! اگر اجازت ہو تو حسان بھائی سے دو چار سوال ہم بھی کر لیں

♣​
1۔​

آپ کی زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ ؟​

♣2۔​
آپ کو زندگی کا پہلا اہم سبق سکھانے والی محترم ہستی کون تھی؟​

♣​
3۔​

آپ کن چیزوں سے سخت نفرت کرتے ہیں، کیوں؟​

♣​
4۔ آپ کا دیرینہ خواب جو ہنوز شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا کیا ہے​

؟​

♣​
5۔ آپ خواب کب دیکھتے ہیں، دِن میں یا رات میں؟بیداری میں یا نیند میں؟ آپ کا یادگار خواب ؟​

♣6۔​
آپ کا ہیروکون ہے؟(ہماری مراد کسی اداکار سے نہیں، قابل تقلید شخصیت سے ہے)​

♣​
7۔​

آپ کی پسندیدہ سواری؟​

♣​
8​

کون سی موسیقی پسند ہے؟​

♣​
9۔ عاشوراکے دِن آپ کے معمولات کیا ہوتے ہیں ؟​

♣​
10۔​
حیات امام حسین کا کوئی ایسا گوشہ جس سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہوں؟
9giy35.gif
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
 

نیلم

محفلین
بہت اچھے سوال اور بہت اچھے جوابات :)
ترکی سے اتنی محبت ترکی کے ڈرامے دیکھنے کے بعد ہوئی یا پہلے سے ہی ہے ?:p
 
Top