لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ تنظیم پر شامی فوج کا ساتھ دینے کا الزام ثابت

شام میں باغی جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں مارے گئے حزب اللہ کے تیس جنگجوؤں کی لاشیں واپس لبنان پہنچا دی گئی ہیں۔
العربیہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شام میں جھڑپوں کے دوران حزب اللہ کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر ابو عجیب بھی مارے گئے ہیں۔شام سے حزب اللہ کی لاشوں کی واپسی کی اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس تنظیم پر صدر بشارالاسد کی حمایت میں جیش الحر کے خلاف لڑنے کے الزامات عاید کیے جارہے ہیں۔
حزب اللہ کے سابق سربراہ صبحی آل طفیلی نے اسی ہفتے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں بتایا تھا کہ شام میں جاری لڑائی کے دوران اب تک لبنانی تنظیم کے ایک سو اڑتیس جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ کو شام میں صدر بشارالاسد کے وفادار فوجیوں کے شانہ بشانہ باغی جنگجوؤں کے خلاف لڑنے کا کہا تھا۔تاہم ان کے فراہم کردہ اعدادوشمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں اور شیعہ جنگجو تنظیم بھی ان اطلاعات کی تردید کرتی چلی آرہی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجو ہرگز بھی شام میں نہیں لڑرہے ہیں۔
لیکن حزب اللہ کے اس انکار کے باوجود ناقابل تردید شواہد کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اس تنظیم کے تربیت یافتہ جنگجو تزویراتی اہمیت کے حامل صوبے حمص میں شامی باغی جنگجوؤں پر مشتمل جیش الحر کے مقابلے میں برسرپیکار ہیں۔
اس صوبے میں جیش الحر کے کمانڈر کرنل فاتح حسون نے بتایا ہے کہ شامی فوج حزب اللہ کے جنگجوؤں کو چھپنے میں مدد دینے کے لیے بعض علاقوں پر مسلسل بمباری کررہی ہے اور یہ اس کا آخری حربہ ہے جو وہ باغیوں کے خلاف آزما رہی ہے۔
صوبہ حمص کے ایک شہر القصیر میں گذشتہ کئی روز سے شامی فوج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور وہاں شامی فوج کی مدد کے لیے حزب اللہ کے جنگجو بھی موجود ہیں۔یہ شہر دارالحکومت دمشق سے شامی ساحل کی جانب جانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔
گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے ایک ہزار سے زیادہ جنگجوؤں کی شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں باغیوں سے لڑنے کے لیے آبی راستوں کے ذریعے شام پہنچنے کی اطلاع سامنے آئی تھی اور وہ شام کی بندرگاہ طرطوس پہنچے تھے۔اس کے علاوہ عراق سے بھی اسد حکومت کی وفادار سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے جنگجو شامی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے کے روز حمص میں باغی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں حزب اللہ کے چالیس جنگجو اور فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔شامی صدر بشارالاسد کے خلاف گذشتہ دوسال سے جاری مسلح عوامی تحریک کے دوران یہ پہلا موقع تھا کہ حزب اللہ کے جنگجو شامی حدود میں اتنی زیادہ تعداد میں لڑتے ہوئے مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکا ،کینیڈا اور اسرائیل نے حزب اللہ کو بلیک لسٹ قرار دے رکھا ہے اور ان ممالک نے اپنے ہاں اس کے بنک اثاثے منجمد کردیے تھے۔یورپ میں صرف نیدرلینڈز نے حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے جبکہ برطانیہ نے اس کے عسکری ونگ کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔
اس ماہ کے اوائل میں خلیجی ریاست بحرین نے بھی لبنانی شیعہ تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔اس نے حزب اللہ پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ بحرین سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع کو حکومت کے خلاف محاذ آراء کرنے کے لیے تربیت دے رہی ہے۔بحرین پہلا عرب ملک ہے جس نے لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔
http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...0-جنگجوؤں-کی-لاشوں-کی-شام-سے-لبنان-واپسی.html
 

عسکری

معطل
آئی اے ایف نے بھی پوڈنگ شروع کر دی ہے اب شام پر یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے
 
بہرحال 2006 میں حزب اللہ نے دل جیت لیے تھے اگست وار میں بڑے پاپی کو سزا دے کر :whistle: لوگ جو دل کرے کہیں لیکن ان میں لڑنے کی مہارت تھی اسرائیل کے خلاف اور وہ بہادری سے لڑے ۔
جو لوگ اسرائیل کے خلاف لڑے وہ تو دہشت گرد قرار پائے، لیکن جن لوگوں کی حمایت میں اسرائیل نے ایک مسلم ملک پر فضائی حملے کردئے وہ تو یقیناّ بنی اسرائیل کے چنے ہوئے لوگ ہی ہونگے :)
 

نایاب

لائبریرین
امت مسلمہ کے وفاداروں نے اب تو اسرائیلی فضائیہ کی مدد بھی حاصل کر لی ۔۔۔۔
یہود و نصاری مسلمانوں کے سچے دوست ہیں شاید ۔۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
جو لوگ اسرائیل کے خلاف لڑے وہ تو دہشت گرد قرار پائے، لیکن جن لوگوں کی حمایت میں اسرائیل نے ایک مسلم ملک پر فضائی حملے کردئے وہ تو یقیناّ بنی اسرائیل کے چنے ہوئے لوگ ہی ہونگے :)

بہرحال ہمین ان کے داخلی معاملات سے دور رہنا ہے بھائی جان ۔ پر حزب اللہ جیسی بھی ہے اس نے جنوب لبنان پر بندھ باندھ رکھا ہے اور اسرائیل کے ساتھ جنگوں میں ثابت قدمی اور مہارت دکھائی ہے جس کی داد نا دینا خیانت ہو گا۔ باقی تو آپکو سب پتا ہے یہاں ہر ایک کا اپنا مرغا بغل مین ہے ۔
 
خاتون کو رافضی سائٹوں پر اعتراز تھا لیکن وہابی سائٹیں شائد حلال ہیں :rollingonthefloor:
اچھا العربیہ وہابی سائٹ ہے اور ایران اردو ریڈیو کیا ہے ؟
میں تو فخریہ اعلانیہ وہابیہ سلفیہ ہوں الحمدللہ ، ڈھکے چھپے رافضی شیعہ آپ ہیں جو اعتراف بھی نہیں کر سکتے چچ چچ چچ ۔
 

عسکری

معطل
امت مسلمہ کے وفاداروں نے اب تو اسرائیلی فضائیہ کی مدد بھی حاصل کر لی ۔۔۔ ۔
یہود و نصاری مسلمانوں کے سچے دوست ہیں شاید ۔۔۔ ۔۔
وہ اپنے کام پر لگے ہین نایاب بھائی اب واضع نظر ا رہا ہے کہ شامی حکومت کا اینڈ ہے تو اسرائیل چاہتا ہے ایسا نا ہو حزب اللہ کا ویپنز سٹوریج فل ہو جائے جس کے لیے بہرحال حزب اللہ ایسا کر بھی رہی ہے ۔ 200 - 150 کلو میٹر تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا جنوب لبنان پہنچنا اسرائیل کے لیے ڈراؤنا خؤب بنتا جا رہا ہے کیونکہ حزب اللہ صرف کہتی نہیں مار بھی دیتی ہے :grin:
 

سید ذیشان

محفلین
اچھا العربیہ وہابی سائٹ ہے اور ایران اردو ریڈیو کیا ہے ؟
میں تو فخریہ اعلانیہ وہابیہ سلفیہ ہوں الحمدللہ ، ڈھکے چھپے رافضی شیعہ آپ ہیں جو اعتراف بھی نہیں کر سکتے چچ چچ چچ ۔

آپ یہ اعلان نہ بھی کرتیں تو کچھ فرق نہ پڑتا۔ میں شیعہ ضرور ہوں لیکن فرقہ پرست کبھی بھی نہیں ہوں اور میں اہل سنت کو اہل جنت مانتا ہوں نہ کہ آپ لوگوں کی طرح ہر ایک پر تکفیر کرتا پھرتا ہوں۔
 

عمراعظم

محفلین
مسلمانوں کا آپس میں لڑنا اور فتح کےدعوے کرنا میری نظر میں انتہائی احمقانہ ہے۔چونکہ اس طرح تو فتح صرف اسلام دشمنوں ہی کی ہوتی ہے۔
 

ساجد

محفلین
بہرحال ہمین ان کے داخلی معاملات سے دور رہنا ہے بھائی جان ۔ پر حزب اللہ جیسی بھی ہے اس نے جنوب لبنان پر بندھ باندھ رکھا ہے اور اسرائیل کے ساتھ جنگوں میں ثابت قدمی اور مہارت دکھائی ہے جس کی داد نا دینا خیانت ہو گا۔ باقی تو آپکو سب پتا ہے یہاں ہر ایک کا اپنا مرغا بغل مین ہے ۔
جوان کسی دن کسی کی بغل خالی کرو نا !!!۔ باقی کا انتظام میرے ذمہ :)
ہم دونوں میں سے ملا کوئی بھی نہیں ہے اس لئے مرغا حلال ہی رہے گا بھلے چوری کا ہی کیوں نہ ہو ۔:D
 

عسکری

معطل
مسلمانوں کا آپس میں لڑنا اور فتح کا دعوے کرنا میری نظر میں انتہائی احمقانہ ہے۔چونکہ اس طرح تو فتح صرف اسلام دشمنوں ہی کی ہوتی ہے۔
بھائی جان باہر والوں سے جیت نہین سکتے تو آپس میں غم غلط کرتے رہتے ہیں نا :grin: کمہار کا غصہ گدھے پر ہی نکلتا ہے اور باہر کے کمزور مرد کا گھر کی عورت پر :whistle:
 

عسکری

معطل
جوان کسی دن کسی کی بغل خالی کرو نا !!!۔ باقی کا انتظام میرے ذمہ :)
سچ میں ملے ہی نہیں آج تک جن کی بغل خالی ہو ۔ پاکستان ؟ سارے سیاستدان دیکھ لیں - خلیج ؟ وہابی سلفی - ایران لبنان شام عراق اوپر کے وسط ایشیائی ؟ شعیت - ترکی مغربی مرغا دبائے - افریقہ ؟ بھوک دہشت گردی سلفی اور تو اور سمندری قزاقی کا مرغا دبائے کون ہے جس کے ہاتھ خالی ہیں؟
 

طالوت

محفلین
یہ بات العربیہ کو شاید آج یاد آئی ہے ، یہاں تو شامیوں کی زبان پر بہت پہلے سے ہے۔ بہرحال مسلمانوں کا خانہ خراب ہے اور بالکل صحیح ہے ۔ درست کو درست اور غلط کو غلط نہ کہنا کہاں کی مسلمانی؟
 
Top