میں نے آج کیا سیکھا؟

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت! آپ کو تو میں کافی بہادر سمجھتا تھا۔۔۔ لیکن آپ تو اس مرفی بزدل کے قوانین سے متاثرہ نکلیں۔ :)
:) ۔ ایسی تو بہادر نہیں ہوں۔
ویسے مرفی بھائی کی اکثر باتیں کچھ ایسی غلط بھی نہیں ہوتیں۔ اب دیکھیں نا صبح بلکہ کل سے ایک چیز ڈھونڈی جا رہی تھی۔ سارا گھر چھان مارا۔ اور آخر میں وہیں سے ملی جو آخری ممکن جگہ ہو سکتی تھی :unsure: :openmouthed:۔
 
فاتح

میں نے یہ کب کہا کہ آپ بہادر ہیں؟ ;)
میں نے تو یہ کہا تھا کہ میں ایسا سمجھتا تھا۔۔۔ :laughing:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے یہ کب کہا کہ آپ بہادر ہیں؟ ;)
میں نے تو یہ کہا تھا کہ میں ایسا سمجھتا تھا۔۔۔ :laughing:
میں نے اسی لئے تصحیح کر دی نا کہ کہیں آپ بہادر سمجھنے کے ساتھ ساتھ کہہ بھی نہ دیں۔ پھر ایسے ہی مجھے بہادر بننا پڑ جائے گا۔ :openmouthed:
 
مہ جبین

محفلین
اسی طرز پر قرۃالعین اعوان کا بھی اک دھاگہ تھا۔۔۔ :)
ہمارے شب و روز میں کوئی خاص تنوع نہیں رہا۔۔۔ ۔ تو ہمارا سیکھنے کا عمل بھی تالاب کے پانی کی مانند ٹھہرا ہے۔۔۔ کبھی کوئی بات باہر سے آکر لگتی ہے۔۔۔ کچھ سننے کو ملتا ہے۔۔۔ پھر کچھ لہریں ذہن کے نہاں خانوں سے سفر کرتی کرتی عمل کی طرف جاتی ہیں۔۔۔ مگر لہروں کی طرح ہی باہر جانے سے قاصر رہتی ہیں۔۔۔ اور اپنے خیالات کی فصیل پر دم توڑ دیتی ہیں۔۔۔ ۔۔ اب یہی عمل بار بار ہو تو کوئی اس سے کیا سیکھے۔۔۔ ۔ :)
میں نے آج یہ سیکھا کہ کبھی کبھی کسی کے بے ربط جملے بھی ہمیں زندگی کا بہترین سبق دیتے ہیں :D
 
محمداحمد

لائبریرین
اور میں نے آج یہ سیکھا کہ اگر کسی دن آپ "کچھ نیا" نہ بھی سیکھیں، تب بھی اس دھاگے میں داخلہ بند نہیں ہے۔ :)
 
Top