تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

حسان خان

لائبریرین
صرف پروپیگندہ کرنے سے تو کام نہیں چلتا۔

اب میں اسے کیا نام دوں کہ آپ کو عمران خان کا اعتدال الجھن اور کفر نظر آتا ہے، اور احمد لدھیانوی اور سپاہِ صحابہ کے خلاف بات پروپیگنڈہ۔

وڈیو دیکھئے اور پھر جواب دیجئے کہ عدالتوں کی توہین کون کر رہا ہے۔ میں یا وہ جنہوں نے اس مولوی کو اہل قرار دیا ہے؟

اپ پاکستان کی عدالتوں کی توہین کے مرتکب نہ ہوجائیں کہیں صرف تعصب میں
 
اب میں اسے کیا نام دوں کہ آپ کو عمران خان کا اعتدال الجھن اور کفر نظر آتا ہے، اور احمد لدھیانوی اور سپاہِ صحابہ کے خلاف بات پروپیگنڈہ۔

وڈیو دیکھئے اور پھر جواب دیجئے کہ عدالتوں کی توہین کون کر رہا ہے۔ میں یا وہ جنہوں نے اس مولوی کو اہل قرار دیا ہے؟

عدالت جائیے۔
ار او بھی ایک عدالت ہی ہوتا ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
یہ الزام لگانا بڑی بات نہیں کہ کون دھشتگرد ہے۔
ایک زمانے میں عمران کو طالبان خان کہتے تھے بلکہ ہیں۔
زرقا نے لکھ دیا اور اپ نے لکھ دیا تو کیا کرسکتے ہیں
جی ہم لکھیں تو جھوٹ اخبار لکھیں تو پراپیگنڈا کسی کتاب کا حوالہ دیں تو وہ امریکی ایجنٹ۔ ویڈیو ہو تو دیکھنے سے انکار
عمران خان تو امن کے لئے طالبان سے مذاکرات کا حامی ہے لیکن یہ لوگ تو دہشت گردوں سے انتخابی الحاق کر چکے ہیں۔ عمران خان طالبان کو تحریکِ انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑوا رہا مگر ن لیگ دہشت گردوں کو اسمبلی میں پہنچانے کا پورا بندوبست کر چکہی ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
انشاللہ یہ ناکام ہوں گے
یاد رکھیں کہ نوجوان قیادت عام طور پر لوٹ مار زیادہ کرتی ہے۔ کہ انھوں نے ابھی گھر بنانے ہیں بچوں کو پڑھانا ہے وغیرہ۔

اللہ نہ کرے یہ جیتیں وگر نہ لوٹ مار کے پانچ مزید گرم سال شروع ہوجائیں گے

انقلاب تو برپا ہوگا پر لوٹ مار کا
کیا ن لیگ کا لوٹ مار سے پیٹ بھر گیا ہے ؟؟
ایک عام سی بات ہے ن لیگ جیسی جماعتوں کے امیدوار دو سے پانچ کروڑ انتخابی مہم پر صرف کرتے ہیں پھر کامیاب ہو کر اس سے دوگنے کمانے کی فکر میں لگے رہتے ہیں
وہ نوجوان جو پیسہ لگائے بغیر اسمبلی میں پہنچیں گےاُنہیں لالچ ہو گا یا اُن کو جو الیکشن پر خرچ انوسٹمنٹ سمجھ کر کرتے ہیں
ویسے بھی تحریکِ انصاف کی حکومت میں اسمبلیوں کا کام صرف قانون سازی ہوگا ۔ ترقیاتی فنڈز بلدیات کو منتقل ہو نگے ن لیگ اور پی پی کی طرح ارکان اسمبلی کو نہیں دیئے جائیں گے
 

زرقا مفتی

محفلین
اس کے اعتدال کانام مسلم لیگ ہے
مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ
جناح کی مسلم لیگ اب ن لیگ ہے
ن لیگ والے کتنے مسلمان ہیں وہ بھی ہم جانتے ہیں
اُن سے زیادہ کنفیوزڈ کون ہو گا جو ہندوؤں سے کہیں
564217_432319770196015_1523196355_n.jpg
 

arifkarim

معطل
یہ بات درست ہے کہ معاشرے کی ترقی میں نوجوانوں کا اک کردار ہے ۔ اس سے کس کو انکار ہے
مگر قومی سطح پر فیصلہ سازی اور درست پالیسی سازی میں پختہ سوچ اہم ہوتی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر معاشرے میں نوجوانوں کو پالیسی سازی میں کلیدی مقام عطا کرنا ایک ناقابل فہم فیصلہ ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ ناپختہ کار ذہن اسانی سے استعمال ہونگے
تو پختہ بڈے بابوں نے کونسا کوئی کارآمد پالیسی آجتک یہاں بنائی ہے؟
 

arifkarim

معطل
نوجوان زیادہ کریں گے۔
کیوں کہ اگر پی ٹی ائی جیت گئی تو 35٪ نوجوانوں کا اجتماع ہوگی بغیر کسی سیاسی تربیت اور نظریہ کے۔
مجھے نظر ارہا ہے کہ یہ لوگ وہ لوٹ مار کریں گے کہ اللہ بچائے
سیاسی تربیت سے مراد عوام کو جھوٹ بول کر الو بنانا ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ فی الحال تحریک انصاف کے نوجوان اس قسم کی سیاسی "تربیت" سے محروم ہیں۔
جہاں تک نظریہ کی بات ہے تو تحریک انصاف کا نظریہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کا فلاحی پاکستان ہے، وہ پاکستان جو موٹے تازے سرمایہ کاروں (ن لیگ) اور جائدیدادی وڈیروں (مسلم لیگ) کی نورا کشتی کی نظر ہوگیا۔
 
جو لوگ دنیا کو صرف سفید (مذہبی) اور سیاہ (سیکولر) کے خانوں میں دیکھتے ہیں، اُن کے نزدیک تو یہ نظریاتی الجھن ہو سکتی ہے۔ میں اسے اعتدال کا نام دیتا ہوں۔
واہ واہ سبحان اللہ حسان خان اتنی بالی عمریا میں اتنا شعور اور پختگی سبحان اللہ ۔۔۔۔ واقعی یہ اللہ کی نعمت ہے ۔۔۔۔اللہ تبارک تعالیٰ آپ کو بڑھاپے میں بھی سٹھیاپے اور دقیانوسیت سے محفوظ رکھے آمین
 
اب میں اسے کیا نام دوں کہ آپ کو عمران خان کا اعتدال الجھن اور کفر نظر آتا ہے، اور احمد لدھیانوی اور سپاہِ صحابہ کے خلاف بات پروپیگنڈہ۔
وحشت میں ہر اک نقشہ، الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے، لیلیٰ نظر آتا ہے:p
 

ساجد

محفلین
ن لیگ والے کتنے مسلمان ہیں وہ بھی ہم جانتے ہیں
اُن سے زیادہ کنفیوزڈ کون ہو گا جو ہندوؤں سے کہیں
564217_432319770196015_1523196355_n.jpg
زرقا مفتی صاحبہ ، یہاں یہ تصویر پیش کرنے کا کیا مطلب؟ اور اس کا تحریکِ انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم سے کیا تعلق ہے؟۔
 

زرقا مفتی

محفلین
زرقا مفتی صاحبہ ، یہاں یہ تصویر پیش کرنے کا کیا مطلب؟ اور اس کا تحریکِ انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم سے کیا تعلق ہے؟۔

یہ تصویر ان کلمات کے جواب میں پیش کی گئی

اعتدل کسی ایک چیز میں ہوتا ۔ مکسچر میں نہیں
یا تو انسان مسلم ہوتا ہے یا کافر۔ دونوں کا مسکچر ہی کنفوژن ہے
اس کے اعتدال کانام مسلم لیگ ہے
مسلم ہے تو مسلم لیگ میں آ
جناح کی مسلم لیگ اب ن لیگ ہے
 

ساجد

محفلین
سوشل میڈیا ، اخبارات ، رسائل اور ویب سائٹس سے الزام تراشی اور کردار کشی پر مبنی تحریف شدہ مواد کو دلیل کے طور پر پیش نہ کریں۔ اراکین اپنے تجربات و خیالات کو اپنے الفاظ میں بیان کریں تو زیادہ مناسب ہو گا۔
 

طالوت

محفلین
میں تو اس عجیب و غریب قسم کے پراپگینڈے سے سخت تنگ ہوں ، اور خصو صا ان دونوں جمامعتوں کے حمایتیوں نے جو بےہودہ اکھاڑہ فیس بک پر سجا رکھا ہے ۔ بے تکی خامیاں بے مغز خوبیاں سوال گندم جواب چنے نواز شریف کی پیشانی بڑی ہے شیطان کی بھی بڑی ہوتی ہے ، عمران خان ایک بیوی کو نہیں سنبھال سکا ملک کیا سنبھالے گا وغیر وغیرہ ، حد ہوتی ہے۔
 
Top