تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

ظاہر سی بات ہے "انتظار"۔ ویسے کیسا رہے گا یہ جمہوری کلچر جس میں اپنی باری کا صبر سے انتظار کیا جائے۔

پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ یہ لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں۔ یہ سیاست نہیں اقتدار حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اگر انھیں اقتدار نہیں ملا تو نظر بھی نہیں ائیں گے
 
ساجد

محفلین
پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ یہ لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں۔ یہ سیاست نہیں اقتدار حاصل کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اگر انھیں اقتدار نہیں ملا تو نظر بھی نہیں ائیں گے
یہ بات عمران کے گرد جمع ہونے والے کچھ افراد کے بارے میں بالیقین کہی جا سکتی ہے لیکن عمران کو اس پلڑے میں نہیں رکھا جا سکتا۔
 
زونی

محفلین
تھوڑا سا ہے
دیکھیں عمران کی ذاتی زندگی کرپشن سے بھری ہے۔
کرپشن صرف پیسے کی ہی نہیں ہوتی۔
میں کہنا نہیں چاہتا مگر جس کے بچے ایک انگریز ماں کے یہاں غیرمسلم معاشرے میں پرورش پارہے ہیں وہ قوم کے نظریاتی تشخص کی کیسے حفاظت کرے گا کیا اس کا نظریہ ہوگا؟

آپ کی بات سے مجھے یہ ویڈیو یاد آ گئی جو ابھی تھوڑی دیر پہلے سن رہی تھی ۔

http://www.awaztoday.com/News-Talk-...Reply-to-Khurram-Dastgir-in-To-The-Point.aspx
 
یہ بات عمران کے گرد جمع ہونے والے کچھ افراد کے بارے میں بالیقین کہی جا سکتی ہے لیکن عمران کو اس پلڑے میں نہیں رکھا جا سکتا۔

میرا ذاتی خیال ہے طاقت کی بھوک بھی ایک چیز ہوتی ہے
ویسے ذاتی طور پر عمران مجھے پسند ہے۔ مگر جب بھی اس کو دیکھتا ہوں کوئی نہ کوئی اس کو استعمال ہی کررہا ہوتا ہے۔ بعض اوقات حمید گل، بعض اوقات مشرف اب کوئی اور
اچھی نیت ہونا اچھی چیز ہے پر میرا خیال ہے کہ عمران اچھی نیت ہونے کے باوجود استعمال ہورہا ہے
 
بالکل سولہ آنے درست بات کی آپ نے۔
 
زونی

محفلین
میرا ذاتی خیال ہے طاقت کی بھوک بھی ایک چیز ہوتی ہے
ویسے ذاتی طور پر عمران مجھے پسند ہے۔ مگر جب بھی اس کو دیکھتا ہوں کوئی نہ کوئی اس کو استعمال ہی کررہا ہوتا ہے۔ بعض اوقات حمید گل، بعض اوقات مشرف اب کوئی اور
اچھی نیت ہونا اچھی چیز ہے پر میرا خیال ہے کہ عمران اچھی نیت ہونے کے باوجود استعمال ہورہا ہے

اگر ن لیگ اسے استعمال کرے تو کیسا ھے ؟؟؟؟:battingeyelashes:
 
زونی

محفلین
بریانی کھانے کا :)
ارے بھئی اقتدار میں آنے کا اور کس بات کا۔

ساجد بھائی آپ بھی ہمت صاحب کی طرح مزاحیہ باتیں کرنے لگے ہیں ،،، اس بار تحریک کو بڑی کامیابی ملے یا نہیں یہ ضرور ہو گا کہ لوگوں کو ایک ڈائریکشن مل جائے گی ، یہ بہت اہم بات ھے ، اگلے کئی سالوں کی سیاست پہ گہرا اثر ہو گا اسکا اور آپ انتظار کا مشورہ دے رہے ہیں؟؟؟
 
زرقا مفتی

محفلین
تھوڑا سا ہے
دیکھیں عمران کی ذاتی زندگی کرپشن سے بھری ہے۔
کرپشن صرف پیسے کی ہی نہیں ہوتی۔
میں کہنا نہیں چاہتا مگر جس کے بچے ایک انگریز ماں کے یہاں غیرمسلم معاشرے میں پرورش پارہے ہیں وہ قوم کے نظریاتی تشخص کی کیسے حفاظت کرے گا کیا اس کا نظریہ ہوگا؟
کرپشن کی تعریف تو بیان کریں شاید آپ اُس سے بھی لا علم ہیں
نواز شریف کے بیٹے انگلینڈ میں کیوں ہیں ؟؟؟یہاں آ کر کیوں کاروبار نہیں کرتے؟؟ جس کے اپنے بالغ بیٹے پاکستان میں نہیں اُس کے دل میں پاکستان کا کیا درد ہو گا؟ ان کا منشور یہ ہے لوٹو پاکستان کو اور لُٹاؤ انگلستان میں
دُنیا بھر کے قانون میں علیحدگی کے بعد بلوغت تک بچے ماں کے پاس ہی رہتے ہیں مگر شاید آپ کو اتنا بھی علم نہیں۔ دوسرے عمران کے بچوں نے آپ پر حکومت نہیں کرنی نہ ہی شریک چیر مین بننا ہے پارٹی کا ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
کیا نظریہ ہے عمران کا؟
سپورٹ کرنا اپ کا حق ہے۔مگر نتائج پر نظر رکھیں۔ یہ بھی دیکھیں کہ کھیل کیا ہورہا ہے
اگر پی ٹی ائی ہارتی ہے تو بھی پی پی کا فائدہ اور بالاخر وہ کھیل جاری
اگر پی ٹی ائی خدانہ خواستہ جیتتی ہے تو بھی انھی لوگوں کا فائدہ جو اس کھیل کے اصل کھلاڑی ہیں
یہ تو سامنے کی بات ہے
پی ٹی ائی کی باری اگلی مرتبہ بھی اسکتی ہے
یہ باریاں کس نے لگائیں ہیں ؟؟؟
اگر باریوں کی ہی بات ہے تو ن لیگ والے دو باریاں لے چکے ہیں اب اپنے گُناہ بخشوائیں
 
Top