اعلان پائتھون بنیادی کورس ۔ انجام بخیر

محمداحمد

لائبریرین
کم از کم ان تین پر ایک ساتھ ترتیب وار کام کرنے کا ارادہ ہے (ایچ ٹی ایم ایل پھر سی ایس ایس اور پھر جاوا اسکرپٹ)۔۔۔ لیکن اس کی صورت قدرے مختلف ہوگی۔ ارادہ ہے کہ ہینگ آؤٹ لائیو کی مدد سے اسباق کے بجائے انٹریوکٹیو سیشن ریکارڈ کیا جائے اور اس کو بعد میں استفادے کے لیے پیش کر دیا جائے۔ سیشن کی ریکارڈنگ کے دوران شرکاء ایسے ہونے چاہئیں جو گفتگو کو مثبت رخ میں لے جانے میں معاون ہوں اور بر وقت سوالات و تبصرے کرتے جائیں۔ :) :) :)

بہت اچھی بات ہے۔۔۔!

ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس تو تھوڑی بہت ہم نے کی ہے مزید ایچ ٹی ایم ایل 5 آگے کے پروگرامز میں شامل ہے۔ :)

ہینگ آؤٹ کا ہمیں کوئی تجربہ نہیں ہے سو اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
 
سب سے پہلے تو محمداحمد کا شکریہ کہ میری ایک اور فرمائش پر یہ دھاگہ بھی کھولا اور پورے کورس میں جس طرح تندہی اور جانفشانی سے اسباق اور مشقیں لکھی ہیں وہ قابل صد ستائش ہے ،یقینا یہ کورس احمد کی بھرپور لگن اور محنت کا ہی ثمر ہے ورنہ چند اسباق کے بعد یہ سلسلہ یا تو رک گیا ہوتا یا بہت سست روی سے جاری رہتا۔ امید ہے کہ آئندہ بھی احمد کے ساتھ مل کر پائتھون سیکھنے اور سکھانے کا سفر جاری رہے گا۔

تمام کورس ممبران کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا چاہے وہ پہلے سبق پر ہی سوچ بچار میں گم ہوں یا آخر تک ہماری ساتھ رہے ہوں۔ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کوئی چیز پہلی کوشش میں ہی مکمل طور پر سیکھ لیں مگر کوشش کی داد نہ دینا زیادتی ہوگا۔ یہ میرا اور احمد کا پہلا تجربہ تھا اور ہم سے بہت سی کوتاہیاں اور غفلت ہوئی جس کی وجہ سے کورس سست روی کا شکار بھی رہا اور معمول سے کہیں زیادہ طویل بھی ہوگا مگر اس کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم لوگ ساتھ ساتھ لکھ بھی رہے تھے اور خود بھی کچھ چیزیں سیکھ رہے تھے ۔ شروع میں ہم نے ممبران کی توجہ اور دلچسپی کے لیے کئی کوششیں کی جس کی وجہ سے کافی دیر تک ممبران کی دلچسپی قائم بھی رہی مگر پھر کچھ مصروفیت اور کچھ موضوعات کی بتدریج پیچیدگی کی وجہ سے ممبران ابتدائی دلچسپی کا اظہار نہ کر سکے جس پر اب ہم غور وفکر کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ہر قسم کے تبصرے ، تجاویز اور مشورے قابل قدر ہوں گے۔

ایک دھاگہ تمام کورس ممبران کی پیشرفت پر مبنی بنایا گیا ہے جس میں ہر رکن کا نام ہفتہ وار اسباق کے حساب سے درج ہوگا اور وہاں تمام ممبران کی اجتماعی پیش رفت پر نظر رکھی جائے گی۔ یہ پرانے اور نئے اراکین دونوں کے لیے ہوگا۔

پائتھون کورس ممبران کی ہفتہ وار پیش رفت

تمام ممبران جو کسی بھی مرحلے پر اس کورس میں شامل رہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک مضمون کے متعلق جاننے اور اس کی مبادیات کو سمجھنے کے لیے اشتیاق اور خواہش کا اظہار کیا۔ ایک دفعہ پھر دہرا رہا ہوں کہ زندگی میں اکثر چیزیں پہلی کوشش میں سمجھ نہیں آتیں مگر اس بنیاد پر آپ یہ فرض نہیں کر سکتے کہ یہ آئندہ بھی کبھی سمجھ میں نہیں آئیں گی۔ ممکنہ وجوحات میں نامعلوم خوف ، دباؤ ، غلط اطلاعات ، کورس مواد میں دلچسپی کا فقدان ، پڑھانے کے طریقہ میں خامیاں ، وقت کی کمی اور سازگار ماحول کے نہ ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر عوامل بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ کورس یہاں ختم ضرور ہو گیا ہے مگر پائتھون سیکھنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مدد اور سوالات کے جوابات کے لیے میں اور محمد احمد اپنی کوشش کرتے رہیں گے اور امید رکھیں گے کہ اس کارواں میں اور لوگ بھی شامل ہوتے رہیں گے۔

یہ آغاز سفر سے ایک پڑاؤ کا مقام ہے ، ابھی نہ منزل پر پہنچے ہیں نہ سفر کو خیر باد کہا ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ آغاز سفر سے ایک پڑاؤ کا مقام ہے ، ابھی نہ منزل پر پہنچے ہیں نہ سفر کو خیر باد کہا ہے۔ :)


(y)
تو رہ نوردِ شوق ہے منزل نہ کر قبول
لیلیٰ بھی ہم نشیں ہو تو محمل نہ کر قبول
اے جوئے آب بڑھ کے ہو دریائے تندو تیز
ساحل تجھے عطا ہو تو ساحل نہ کر قبول
 

اوشو

لائبریرین
یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے ، آپ کو چاہیے تھا کوئی فیس بھی رکھتے اس کورس کی تاکہ میرے جیسے سست لوگوں کو بھی قدر ہوتی۔ خیر ابھی کافی پیچھے ہوں۔ لیکن ان شاءاللہ جیسے جیسے فرصت ملے گی اس کورس کو ضرور مکمل کروں گا۔ویسے کچھ قصور 32 کا بھی ہے جو آتی کم اور جاتی زیادہ ہے۔ :confused:
عرضے
آپ کا بھگوڑا شاگرد :(
 
یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے ، آپ کو چاہیے تھا کوئی فیس بھی رکھتے اس کورس کی تاکہ میرے جیسے سست لوگوں کو بھی قدر ہوتی۔ خیر ابھی کافی پیچھے ہوں۔ لیکن ان شاءاللہ جیسے جیسے فرصت ملے گی اس کورس کو ضرور مکمل کروں گا۔ویسے کچھ قصور 32 کا بھی ہے جو آتی کم اور جاتی زیادہ ہے۔ :confused:
عرضے
آپ کا بھگوڑا شاگرد :(

کوئی بات نہیں اوشو ، تھوڑا تھوڑا بھی چلتا رہے تو مضائقہ نہیں ۔ اصل مقصد تو علم حاصل کرتے رہنا ہے ، وقت کی قید کے فوائد اور نقصانات دونوں ہیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
اساتذہ کرام
آپ کی محنت قابل ستائش ہے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے کچھ دفتری مصروفیات کی وجہ سے میری گاڑی تیسرے سبق کے آخر پر رکی ہوئی ہے میں نے ان شاء اللہ اس کورس کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔
کیا ڈیٹا بیس کا کوئی کورس شروع کرنے کا ارادہ ہے؟
اورابن سعید بھائی آپ ویب کے متعلق جو کورس تجویز کررہے ہیں یہ کب تک شروع ہوگا؟
 
موجو ، آپ کس ہفتہ کے کس سبق پر ہیں ، اس کی اطلاع ضرور دیں اور جتنا بھی پڑھیں اس کے متعلق تبصرہ ضرور کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ چلتا رہے۔
آپ کا جذبہ قابل قدر ہے۔

ڈیٹا بیس پر کچھ شروع کرنے کا ارادہ تو ہے ، دیکھیں کب آغاز ہوتا ہے۔

ابن سعید سے بات ہوئی تھی ، وہ بھی چاہتے تو ہیں اور میں نے بھی کہا ہے ۔ شاید جلد ہی کچھ پیش رفت ہو۔
 
Top