نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب رحیم کی نااہلی کیلئے درخواست

writagainstnwawzsharif_4-4-2013_95265_l.jpg

لاہور…مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب غلام رحیم کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار ایم اے غنی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کی روشنی میں مذکورہ سیاست دان الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔ قانون کے تحت اگر عدالت میں کسی شخص کے بارے میں فیصلہ آ جائے تو وہ الیکشن لڑنے کا اہل نہیں۔ نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب غلام رحیم نے 1990 کے الیکشن خراب کرنے کیلئے رقم وصول کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ رہنما صادق اور امین نہیں رہے انہیں الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا جائے۔

بہ شکریہ روزنامہ جنگ
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے صادق اور امین والی بات بھی خوب ہے۔

اگر پچھلے پانچ سال کے سیاسی پروگروامز کے ویڈیو بیانات دیکھے جائیں (جن میں بے تحاشا موقف بدلے گئے ہیں سیاسی ضرورتوں کی بنا پر) تو شاید ہی پچھلی حکومت کا کوئی شخص صادق اور امین کے معیار پر پورا اُترے گا۔

ویسے میرا خیال ہے کہ 2 بار سے زائد کسی کو اسمبلی کا رکن نہیں ہونا چاہیے تاکہ نئے آنے والوں کو موقع ملے۔ اور سیاست کو بطورِ پیشہ اپنانے والوں سے بھی جان چھوٹ جائے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
جاوید ہاشمی کو ضرور نااہل ہونا چاہیے۔ یہ شخص نہ صرف بے وفا ہے بلکہ جھوٹا بھی لگتا ہے
شریف برادران سے بڑا جھوٹا کون ہے اتنے سال قوم سے جھوٹ بولتے رہے کہ ہم نے کوئی معاہدہ نہیں کیا جبکہ ایک خفیہ معاہدہ کرکے جدہ کے محل میں عیش کرتے رہے اور جاوید ہاشمی جیسے لوگ قید و بند کی سختیاں برداشت کرتے رہے وطن واپسی پر اُن کے ساتھ بے اعتنائی اور سرد مہری برتی بے وفا تو شریف برادران ہیں ۔ بے چارے سیف الرحمن کو بھی چھوڑ گئے جس نے بے نظیر اور زرداری کے خلاف مقدمات بنائے تھے ۔ کس مشکل سے اُس کی گلو خاصی ہوئی
جھوٹے ہونے کے ساتھ ساتھ بد عہد بھی ہیں چوہدری برادران سے بد عہدی کی اور پرویز الٰہی کی جگہ شہباز کو وزیرِ اعلیٰ بنایا جس سے مسلم لیگ انتشار کا شکار ہوئی۔ اب مسلم لیگ ہم خیال اور دیگر الحاق کرنے والی جماعتوں سے بد عہدی کر رہے ہیں۔ ہمایوں اختر خان سے منشور تو لکھوا لیا مگر ٹکٹ دینے سے انکار ہے
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہ قادری صاحب آپ کو سلام
آپ کی صدا ئے باسٹھ تریسٹھ نے کیسے کیسے بڑے ناموں کی اصلیت کھول دی ۔۔۔۔۔۔۔
نہ آپ دہائی دیتے " ریاست بچاؤ " کی نہ " باسٹھ تریسٹھ " کا ہنگامہ ہوتا ۔ وہی چور وہی لٹیرے وہی بد دیانت ووعدہ خلاف ہم پر حکمراں ہو جاتے ۔۔۔ چپکے چپکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شریف برادران سے بڑا جھوٹا کون ہے اتنے سال قوم سے جھوٹ بولتے رہے کہ ہم نے کوئی معاہدہ نہیں کیا جبکہ ایک خفیہ معاہدہ کرکے جدہ کے محل میں عیش کرتے رہے
جیل میں قید شخص سے معاہدہ؟ کوئی قانون ایسے کسی معاہدے کو نہیں مانتا۔ جدہ کے محل میں کیا عیش کیے؟ ذراوضاحت فرمایے۔

اور جاوید ہاشمی جیسے لوگ قید و بند کی سختیاں برداشت کرتے رہے وطن واپسی پر اُن کے ساتھ بے اعتنائی اور سرد مہری برتی بے وفا تو شریف برادران ہیں ۔ بے چارے سیف الرحمن کو بھی چھوڑ گئے جس نے بے نظیر اور زرداری کے خلاف مقدمات بنائے تھے ۔ کس مشکل سے اُس کی گلو خاصی ہوئی

جاوید ہاشمی ایجنسیوں کا ادمی ہے۔ سب کو پتہ ہے۔ بدقسمتی سے مشرف کے دور میں جو لوگ پاور میں اگئے وہ اس کے مخالف گروپ تھا۔ لہذا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس شخص کی ہمدردیاں اور تعلق فوج کے مخصوص ایجنیسیوں کے گروپ سے لگتا ہے میرے خیال میں- سیف نے اپنے کیے کی سزا بھگتی ہے۔

جھوٹے ہونے کے ساتھ ساتھ بد عہد بھی ہیں چوہدری برادران سے بد عہدی کی اور پرویز الٰہی کی جگہ شہباز کو وزیرِ اعلیٰ بنایا جس سے مسلم لیگ انتشار کا شکار ہوئی۔ اب مسلم لیگ ہم خیال اور دیگر الحاق کرنے والی جماعتوں سے بد عہدی کر رہے ہیں۔ ہمایوں اختر خان سے منشور تو لکھوا لیا مگر ٹکٹ دینے سے انکار ہے

اس بارے میں مجھے کچھ علم نہیں۔ مگر میرے خیال میں چوہدری برادارن نے بے وفائی کی۔
یہ کس نے کہا کہ ہمایوں اخترخان سے منشور لکھوالیا۔ ابھی توا پ مجھ سے منشور منگوارہی تھیں اب کہہ رہی ہیں کہ اپ کو یہ خفیہ بات تک پتہ ہے کہ منشور ہمایوں نے لکھا۔
 
زرقا مفتی

محفلین
جیل میں قید شخص سے معاہدہ؟ کوئی قانون ایسے کسی معاہدے کو نہیں مانتا۔ جدہ کے محل میں کیا عیش کیے؟ ذراوضاحت فرمایے۔

جاوید ہاشمی ایجنسیوں کا ادمی ہے۔ سب کو پتہ ہے۔ بدقسمتی سے مشرف کے دور میں جو لوگ پاور میں اگئے وہ اس کے مخالف گروپ تھا۔ لہذا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس شخص کی ہمدردیاں اور تعلق فوج کے مخصوص ایجنیسیوں کے گروپ سے لگتا ہے میرے خیال میں- سیف نے اپنے کیے کی سزا بھگتی ہے۔

اس بارے میں مجھے کچھ علم نہیں۔ مگر میرے خیال میں چوہدری برادارن نے بے وفائی کی۔
یہ کس نے کہا کہ ہمایوں اخترخان سے منشور لکھوالیا۔ ابھی توا پ مجھ سے منشور منگوارہی تھیں اب کہہ رہی ہیں کہ اپ کو یہ خفیہ بات تک پتہ ہے کہ منشور ہمایوں نے لکھا۔
جب آپ کو کچھ علم نہیں ہوتا تو بحث سے پرہیز کیا کریں
یا پھر بہتر ہوگا آپ حالات حاضرہ کی خبر رکھا کریں پھر بحث شروع کیا کریں
آپ کی ن لیگ کے سرتاج عزیز صاحب نے ٹی وی چینل پر بتایا کہ ہمایوں اختر خان نےمنشور لکھا۔ اور ان کا نام منشور پر چھپا ہوا ہے
 
یقینا مجھے پتہ نہیں کہ کس نے منشور لکھا ہے۔ اپ کو پتہ ہے تو منشور کا بھی پتہ ہوگا
اس معاملہ پر میں کوئی بحث نہیں کررہا۔

رہی بات معذرت کی تو مجھ کو غلط فہمی ہوئی تو معذرت
 
محمداحمد

لائبریرین
جاوید ہاشمی ایجنسیوں کا ادمی ہے۔ سب کو پتہ ہے۔ بدقسمتی سے مشرف کے دور میں جو لوگ پاور میں اگئے وہ اس کے مخالف گروپ تھا۔ لہذا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس شخص کی ہمدردیاں اور تعلق فوج کے مخصوص ایجنیسیوں کے گروپ سے لگتا ہے میرے خیال میں- سیف نے اپنے کیے کی سزا بھگتی ہے۔

ضرور ہوں گے کہ "ن" لیگ اور ایجنسیوں کے درمیان کوئی تو ہوگا نا۔۔۔۔! :)

اگر جاوید ہاشمی اب بھی ن لیگ میں ہوتے تو آپ کبھی یہ بات نہیں کہتے۔

مجھے اس بات کا تو یقین ہے کہ آپ پاکستان کے خیر خواہ ہیں لیکن ایک بات پر تشویش ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ جس کی بھی حمایت کرتے ہیں غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے ن لیگ میں ایسا کیا ہے جو اُن میں اب کوئی عیب ہی نظر نہیں آتا آپ کو۔ اس سے پہلے اسی طرز پر دیگر جماعتوں اور شخصیات بھی آپ کی آنکھوں کے تارے رہے ہیں۔

شہباز شریف بھی تو اپنی تقریروں میں گانے سناتے رہے ہیں تو پھر ابرار احمد ہی کیوں برے ہیں۔ نواز شریف بھی تو سیاست میں لائے گئے تھے وہ ایجنسی کے آدمی کیوں نہیں ہیں۔ رانا ثناءاللہ جیسے لوگ ن لیگ کا حصہ ہیں وہ کیوں برے نہیں لگتے آپ کو۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ "ن" لیگ مقبول جماعت ہے۔ ان کا ووٹ بنک بھی اچھا ہے۔ پی پی کی نسبت یہ لوگ کچھ بہتر ہیں۔ لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ن لیگ کوئی انقلابی تبدیلی لے آئے گی تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔ کیا شریف خاندان اور بھٹو خاندان نے پاکستانی حکومت ٹھیکے پر لے رکھی ہے۔ یہ چلے ہوئے کارتوس سیاست کے اسٹیج پر اپنا کردار نبھا چکے ہیں انہیں چاہیے کہ چلتے بنیں اور آگے آنے والوں کے لئے اسٹیج خالی کریں۔

میرا خیال ہے کہ ہمیں غیر جانبدار ہو کر سب کو کڑی نظر سے جانچنا چاہیے۔ چاہے وہ عمران خان ہو یا نواز شریف یا کوئی اور ۔ پہلے سے ذہن بنا کر کسی شخص یا جماعت کی پڑتال کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ نتیجہ وہی رہے گا یعنی نواز شریف اچھے اور عمران خان برے۔
 
ساجد

محفلین
لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ن لیگ کوئی انقلابی تبدیلی لے آئے گی تو ایسا ممکن نہیں ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔ کیا شریف خاندان اور بھٹو خاندان نے پاکستانی حکومت ٹھیکے پر لے رکھی ہے۔ یہ چلے ہوئے کارتوس سیاست کے اسٹیج پر اپنا کردار نبھا چکے ہیں انہیں چاہیے کہ چلتے بنیں اور آگے آنے والوں کے لئے اسٹیج خالی کریں۔
احمد بھائی ، آپ کی خیالات سے متفق ہوں ۔ بس ذرا یہ بات نہیں سمجھ پا رہا کہ انقلابی تبدیلی کون لا سکتا ہے؟۔ اور کیا انقلابی تبدیلیاں ضروری ہیں؟۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عمران خان انقلابی تبدیلیاں لا سکتے ہیں؟۔
کچھ وضاحت کیجئے۔
 
Top