اس ہفتے کے مہمان شاعر

شوکت پرویز

محفلین
جناب امجد علی راجا صاحب!
آپ کو نئے منصب کی تہِ دل سے مبارک باد۔۔۔
شاید آپ کی "بد نامی" میں کچھ کمی تھی اس لئے آپ کو یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔ امید ہے آپ اس کا بھر پور فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی "بد نامی" کو آسمان کی اونچائی تک لے جائیں گے۔۔۔
فرہنگ:
بدنامی: لفظ "بد نامی" کا ماخذ درج ذیل مصرعہ ہے:
اتنے ہوئے بد نام تو کیا نام نہ ہو گا :winking:
 
شوکت پرویز

محفلین
نہیں بیگم کی بیلن سے :laughing3:
جنابین سید شہزاد ناصر صاحب اور یوسف-2 صاحب!
پچھلے ایک دھاگہ میں اس بات پر گفتگو ہو چکی، ملاحظہ فرمائیں:
خیر یہ تو شعر تھا، محترمہ کے ہاتھ میں (شعر کے وزن کے حساب سے) ایک ہی چیز آ سکتی تھی ؛ ورنہ اصل زندگی میں تو محترمہ "ہتھیاروں" کا ایک اسٹاک اپنے پاس رکھتی ہیں۔​
اور اگر محترمہ سے پوچھ لیں اتنے ہتھیاروں کی ضرورت۔۔۔ تو (انہیں بھی آج کل شاعری کا بھوت چڑھ گیا ہے، شاعری میں) جواب دیتی ہیں۔۔
پیش آئے گی "سبھی" کی ضرورت کبھی کبھی۔۔۔ ۔
:eek:
ساحر لدھیانوی سے معذرت کے ساتھ۔۔۔
 
محترم امجد علی راجا صاحب ایک ہی اُستاد کے شاگرد ہیں واہ۔ کوئی شک نہیں محترم اُستاد الف عین کی محبتوں، شفقتوں اور عنایتوں میں
محترم محمد یعقوب آسی کا نام علم و ادب کی دنیا میں بڑے احترام سے لیا جاتا ہے اور اُن سے بھی اکثر استفادہ کا شرف مجھے بھی حاصل ہے

اگر مناسب ہو تو اپنے کلام سے کچھ یہاں عنایت کیجیے
واردات قلبی ہوتی ہے یا صناعی سے کام لیتے ہیں؟
قلبی کا تو پتہ نہیں البتہ وارداتیں بہت ہوتی ہیں۔ "صنا" سے کام نہیں لیتا، اس کی بڑی باجی "حنا" گھر کے کام کرتی ہیں۔ ;)
 
ایسا دوست خدا دشمن کو بھی نہ دے
بابا دماغ ہو گا تو بیڑا غرق ہو گا نا
جب دماغ ہی نہ ہو گا تو نہ رہوے گا بانس نہ بجے گی بانسوری :mad3:
آپ کہہ سکتے ہیں بھیا جانی۔ کھانا کھانے والا ہی صحیح بتا سکتا ہے کہ ہنڈیا میں کچھ بچا ہے یا سارا کھا گئے :p
 
اپنی بیگم سے :p
پس تحریر: یہ جواب آن بی ہاف آف راجا بھائی ہے۔:) راجا جی کا تردیدی بیان آنے تلک اسی جواب کو مستند سمجھا جائے۔:D
نہیں بیگم کی بیلن سے :laughing3:
سید شہزاد ناصر
اور امجد علی راجا صاحب کا تردیدی بیان آ جائے تو اس کو مسترد بھی کر دیا جائے کیا؟
تردیدی بیان کی تردید ان کے سر کا گومڑ کر دے گا :laughing3:

ارے بھائی لوگو! مجھے آپ سب سے یہ امید تو نہیں تھی، میں نے آپ سب کا شکریہ اس لئے تو ادا نہیں کیا تھا، بہت افسوس ہوا، آپ نے تو ڈائریکٹ میری پرسنل لائف پر تبصرہ شروع کردیا۔ کچھ خیال کرو بھائی لوگو! اگر میں آپ سب کو بھائی سمجھتا ہوں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ میرے راز سب پر عیاں کرتے پھریں، صحیح کہا کسی نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے :wink2:

یوسف بھیا! اگر inspiration کا مطلب "پٹائی" نہیں تو جی جناب میں بیگم سے ہی inspiration لیتا ہوں، خوش؟ :p
اور شہزاد بھیا! آپ اگر گھر پر آتے ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ "آپ آنکھوں دیکھا" حال بیان کرنا شروع کردیں۔ :brokenheart:
استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب شہزاد ناصر بھیا کی دوراندیشی کے بعد تو میں تردید کرنے کے قابل ہی نہیں رہا۔:barefoot:
 
ٹینشن نہ لے یار میں ہوں نا :wink2:
 
میں ایک بار پھر اپنا سوال دہراؤں گا
آپ اپنی شاعری کے لئے انسپائریشن کہاں سے حاصل کرتے ہیں
مزید شاعری میں عموماََ دو قسم کے محسوسات ہوتے ہیں ایک داخلی اور دوسرا خارجی
آپ کے خیال میں آپکی شاعری میں کون سا رنگ نمایاں ہے؟
 
جناب امجد علی راجا صاحب!
آپ کو نئے منصب کی تہِ دل سے مبارک باد۔۔۔
شاید آپ کی "بد نامی" میں کچھ کمی تھی اس لئے آپ کو یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔ امید ہے آپ اس کا بھر پور فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی "بد نامی" کو آسمان کی اونچائی تک لے جائیں گے۔۔۔
فرہنگ:
بدنامی: لفظ "بد نامی" کا ماخذ درج ذیل مصرعہ ہے:
اتنے ہوئے بد نام تو کیا نام نہ ہو گا :winking:
خیر مبارک شوکت بھیا! بدنامی تو لوگ کرتے ہیں یا پھر دوست۔ آپ بھی تو دوست ہیں، فرض ادا کریں ;)
 
میں ایک بار پھر اپنا سوال دہراؤں گا
آپ اپنی شاعری کے لئے انسپائریشن کہاں سے حاصل کرتے ہیں
مزید شاعری میں عموماََ دو قسم کے محسوسات ہوتے ہیں ایک داخلی اور دوسرا خارجی
آپ کے خیال میں آپکی شاعری میں کون سا رنگ نمایاں ہے؟
شہزاد ناصر بھیا! اپنے حلقہ احباب میں سنجیدہ باتوں میں سے بھی مزاح کا پہلو تلاش کرلینے میں کافی بدنام ہوں میں۔ ارد گرد بہت کچھ دیکھتا ہوں، اسے بھی مزاح کی شکل دے کر بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ مثلاً جب کہاں پھنس گئے تم لکھنے بیٹھا تو پھنسنے کی مختلف اشکال سامنے آگئیں، ان میں سے کس شکل کا بیان مزاح پیدا کرے گا، اسے بھانپ کر بیان کردیا۔ تکنیکی طور پر اسے داخلی محسوسات کہتے ہیں یا خارجی، اس Terminology کا پتہ نہیں۔
 
شہزاد ناصر بھیا! اپنے حلقہ احباب میں سنجیدہ باتوں میں سے بھی مزاح کا پہلو تلاش کرلینے میں کافی بدنام ہوں میں۔ جب مزاح لکھتا ہوں تو "قافیہ" میری رہنمائی کرتا ہے، قافیہ اگر "بدحال" ہو تو بدحالی کی مختلف شکلیں سامنے آجاتی ہیں، ان میں سے کس شکل کا بیان مزاح پیدا کرے گا اسے بھانپ لیتا ہوں۔ تکنیکی طور پر اسے داخلی محسوسات کہتے ہیں یا خارجی، اس Terminology کا پتہ نہیں۔ ارد گرد بہت کچھ دیکھتا ہوں، اسے بھی مزاح کی شکل دے کر بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ مثلاً جب کہاں پھنس گئے تم لکھنے بیٹھا تو پھنسنے کی مختلف اشکال سامنے آگئیں، بس وہی بیان کردیں۔
میرا اگلا سوال یہ ہے کہ سنجیدہ شاعری لکھنا مشکل لگتا ہے یا مزاحیہ؟
 
سنجیدہ شاعری لکھنے کے لئے دل جلانا پڑتا ہے(اپنے ماضی کے تلخ تجربات، اپنے ارد گرد ہونے والے تکلیف دہ حادثات وغیرہ یقیناً دل تو جلاتے ہی ہیں) اور مزاح لکھنے کے لئے اپنے اندر کی تمام غم اور دکھ چھپانے پڑتے ہیں بلکہ ان ہی غموں اور دکھوں میں سے مزاح کا پہلو ڈھونڈ نکالنا پڑتا ہے۔ اب ان میں سے کون سا کام زیادہ مشکل ہے، اس بات کا فیصلہ کرنا بھی اتنا ہی مشکل ہے۔
 
ایک اور سوال
کیا شاعری کو موجودہ صورتحال سے آپ معطمن ہیں؟
کیا ہمارا ادب جمود کا شکار نہیں؟
 
قلبی کا تو پتہ نہیں البتہ وارداتیں بہت ہوتی ہیں۔ "صنا" سے کام نہیں لیتا، اس کی بڑی باجی "حنا" گھر کے کام کرتی ہیں۔ ;)

اوہ وارداتیں جمع الجمع کا صیغہ ہوا، خیر ، ہاں ویسے اس صنعا نے مجھے بھی کبھی لفٹ نہیں کروائی جی ، میں نے بھی تنگ آ کے منا کو رکھ لیا تھا اب یہ کہ برتن بھی دھل جاتے ہیں :angel:
 
Top