ورڈپریس میں اردو عربی سپورت کا مسئلہ

مدرس

محفلین
میں نے ایک سائٹ پر ورڈپریس انسٹال کیا ہے اور عربک تھیم بھی استعمال کی ہے مگر معلوم نہی کیا وجہ ہے کہ ایسا آرہا ہے ۔
error2.gif

تھیم بھی عربک ہے
error1.gif

کوئی بھائی مجھے بتادے کہ میں کیا کروں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے ایک سائٹ پر ورڈپریس انسٹال کیا ہے اور عربک تھیم بھی استعمال کی ہے مگر معلوم نہی کیا وجہ ہے کہ ایسا آرہا ہے ۔
error2.gif

تھیم بھی عربک ہے
error1.gif

کوئی بھائی مجھے بتادے کہ میں کیا کروں؟
آپ ان پیج سے متن کاپی پیسٹ تو نہیں کر رہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں بھائی یونیکوڈ ہے
دیکھیئے، عربی متن مختلف جگہوں پر جیسا کہ تصمیم بواسطہ، تعریب وظائف عربیۃ بھی صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رشید اور ندیم بھی پیج کے یور آر ایل میں واضح ہیں۔ ایک مسئلہ سمجھ آ رہا ہے کہ آپ کے ڈیٹا بیس کی انکوڈنگ شاید یو ٹی ایف 8 نہ ہو۔ اس بارے کچھ بتائیے کہ ڈیٹا بیس کس شکل میں ہے
 
مدرس

محفلین
یہ کس طرح بتا سکتا ہوں میں اپ کو یعنی کہاںسےچیک کروں کیا
یو ٹی ایف 8​
ہے یا نہیں​
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ کس طرح بتا سکتا ہوں میں اپ کو یعنی کہاںسےچیک کروں کیا
یو ٹی ایف 8​
ہے یا نہیں​
ورڈ پریس کے ایڈمن سیکشن میں جا کر دیکھیئے۔ بلکہ ایسا کریں کہ ایک ٹیسٹ انسٹالیشن اپنے پی سی پر کر لیں۔ لوکل سرور کے بہت سارے پروگرام ملتے ہیں۔ اس پوسٹ پر نظر ڈال لیجیئے۔ اس کا یہ فائدہ ہے کہ جو چاہے کرتے رہیں، کوئی مسئلہ آن لائن نہیں ہوگا۔ اور جب بلاگ سیٹ ہو جائے تو وہی کام نیٹ پر کر لیجئے :)
 
پردیسی

محفلین
قیصرانی بھائی میں نے ان کی سائٹ ابھی دیکھی ہے۔اینکوڈنگ ان کیUTF-8 پر ہی ہے۔اور ڈیٹا بیس بھی اسی اینکوٹنگ پر ہے۔کیونکہ اگر نہ ہوتا تو ایک بھی لفظ عربی کا شو نہ ہوتا۔۔۔مجھے ان کی عربی تھیم کی فائیلوں میں کوئی مسلہ لگتا ہے۔یعنی تھیم کو عربی میں ڈھالتے وقت یو ٹی ایف پر کچھ فائیلیں نہیں ڈھالی گئیں۔۔۔
باقی مدرس صاحب یا تو تھیم تبدیل کر لیں۔۔اگر نہیں کرنا تو مجھے یوزرنیم اور پاسورڈ بنا کر دیں میں ٹھیک کرتا ہوں۔۔
دوسرا آپشن۔۔۔۔مجھے تھیم دیں میں اسے ٹھیک کر کے آپ کو لوٹا دیتا ہوں
 
مدرس

محفلین
/** Database Charset to use in creating database tables. */
define('DB_CHARSET', 'utf8');
یہ لیں یہ بھی صحیح ہے اور تھیم بھی صحیح ہے میں نے بدل کے دیکھی یہ لنک ہے
:cry2:
 
مدرس

محفلین
لیکن تھیم میں تو مسئلہ نہیں ہے مین ڈیفالٹ تھیم کردی ہے اس میں بھی مسئلہ ہے
کہیں اردو کے لئے الاگ سع کوئی ورڈپریس تو نہیں ہے ؟
 
پردیسی

محفلین
میرے بڑے بھائی مدرس مجھے ایک عدد ڈمی لوگن پاسورڈ بنا کر دے دیں۔۔میں اس جن کو دیکھتا ہوں۔۔۔آپ کا ورڈ پریس میں بالکل بھی چوری نہیں کروں گا۔بلکہ مفت میں آپ کی مدد کر کے ثواب کمانے کا ارادہ کیا تھا۔۔اگر آپ کو منظور نہیں تو آپ فیس بھر کر میرے سے کروا سکتے ہیں۔۔تاکہ آپ کی تسلی رہے:twisted:
 
پردیسی

محفلین
مدرس بھائی۔۔میں نے چیک کیا ہے۔۔آپ کی سائٹ میں کوئی مسلہ نہیں ہے۔۔آپ کا تھیم ٹھیک ہے۔آپ کی اینکوڈنگ ٹھیک ہے۔
سب سے پہلے تو جو قیصرانی بھائی نے پوچھا تھا اس کو چیک کریں اور دیکھیں۔۔۔یعنی،
‘wp-config.php’ فائل میں یہ پہلی دو لائنیں دیکھیں
PHP:
define('DB_CHARSET', 'utf8');
define('DB_COLLATE', '');
اب مجھے ایک دو باتوں کا جواب دیں۔
کیا آپ نے ورڈپریس انسٹال کرتے وقت زبان عربی منتخب کی تھی۔۔
اور کیا آپ نے عربی لینگیویج کی فائل لینگویج فولڈر میں ڈالی تھی اور ‘wp-config.php’ فائل میں زبان کو عربی سیٹ کیا تھا؟

اگر ان باتوں کی سمجھ نہ آئے تو ورڈ پریس کو دوبارہ انگلش میں انسٹال کریں اور صرف تھیم کو عربی کے فونٹ پر سیٹ کریں۔۔آپ کا مسلہ حل ہو جائے گا
 
مدرس

محفلین
مدرس بھائی۔۔میں نے چیک کیا ہے۔۔آپ کی سائٹ میں کوئی مسلہ نہیں ہے۔۔آپ کا تھیم ٹھیک ہے۔آپ کی اینکوڈنگ ٹھیک ہے۔
سب سے پہلے تو جو قیصرانی بھائی نے پوچھا تھا اس کو چیک کریں اور دیکھیں۔۔۔ یعنی،
‘wp-config.php’ فائل میں یہ پہلی دو لائنیں دیکھیں
PHP:
define('DB_CHARSET', 'utf8');
define('DB_COLLATE', '');
اب مجھے ایک دو باتوں کا جواب دیں۔
کیا آپ نے ورڈپریس انسٹال کرتے وقت زبان عربی منتخب کی تھی۔۔
اور کیا آپ نے عربی لینگیویج کی فائل لینگویج فولڈر میں ڈالی تھی اور ‘wp-config.php’ فائل میں زبان کو عربی سیٹ کیا تھا؟

اگر ان باتوں کی سمجھ نہ آئے تو ورڈ پریس کو دوبارہ انگلش میں انسٹال کریں اور صرف تھیم کو عربی کے فونٹ پر سیٹ کریں۔۔آپ کا مسلہ حل ہو جائے گا
نہیں بھای میں نے کچھ بھی نہیں کیا صرف ورڈپریس انسٹال کیا ہے انگلش والا
کیا عربی لینگیویج فائلز بھی ڈالنی پڑتی ہیں ؟؟
 
Top