جمال احسانی ذرا سی بات پہ دل سے بگاڑ آیا ہوں - جمال احسانی

صائمہ شاہ

محفلین
ذرا سی بات پہ دل سے بگاڑ آیا ہوں
بنا بنایا ہوا گھر اجاڑ آیا ہوں

وہ انتقام کی آتش تھی میرے سینے میں
ملا نہ کوئی تو خود کو پچھاڑ آیا ہوں

میں اس جہان کی قسمت بدلنے نکلا تھا
اور اپنے ہاتھ کا لکھا ہی پھاڑ آیا ہوں

اب اپنے دوسرے پھیرے کے انتظار میں ہوں
جہاں جہاں مرے دشمن ہیں تاڑ آیا ہوں

میں اُس گلی میں گیا اور دل و نگاہ سمیت
جمال جیب میں جو کچھ تھا جھاڑ آیا ہوں
 

شیزان

لائبریرین
میں اُس گلی میں گیا اور دل و نگاہ سمیت
جمال جیب میں جو کچھ تھا جھاڑ آیا ہوں

واہ کیا شانِ بےنیازی ہے

عمدہ انتخاب
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب اپنے دوسرے پھیرے کے انتظار میں ہوں​
جہاں جہاں مرے دشمن ہیں تاڑ آیا ہوں​

کیا خوب انتخاب ہے شاہ صاحبہ۔۔ زبردست :)

ویسے یہ شعر یوں بھی صحیح ہی رہتا​
اب اپنے دوسرے پھیرے کے انتظار میں ہوں​
جو لگے میرے ہاتھ وہ تو مار آیا ہوں​
:p
 

شیزان

لائبریرین
تو اول الذکر شعر بھی تو کچھ ایسا ہی مضموں بیاں کر رہا ہے۔:biggrin: میں نے تو صرف عام قاری (یعنی میرے جیسا) کے لیے آسان زبان استعمال کی ہے :p
اول الذکر شعر میں تو پہلے پھیرے میں صرف تاڑنے کا ذکر تھا
لیکن آپ کے تو دونوں پھیرے ہی مارنے والے ہیں جی:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
صرف لفظ ہی غیر اخلاقی ہے یا فعل بھی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :)
معلوم نہیں کہ شاعر کی دشمن سے کیا مراد تھی۔۔۔;) لیکن اگر یہ سلسلہ گفتگو نہ رکا تو شائد شاہ صاحبہ جلال میں آکر آئندہ کے لیے ہمارا داخلہ اپنے دھاگوں میں بند کردیں :p
 

محمداحمد

لائبریرین
معلوم نہیں کہ شاعر کی دشمن سے کیا مراد تھی۔۔۔ ;) لیکن اگر یہ سلسلہ گفتگو نہ رکا تو شائد شاہ صاحبہ جلال میں آکر آئندہ کے لیے ہمارا داخلہ اپنے دھاگوں میں بند کردیں :p

:)

ارے ہم نے تو غور ہی نہیں کیا۔۔۔! ہم تو یہی سمجھے کہ یہ آپ کا شروع کردہ دھاگہ ہے ۔ :D چلیے پھر یہ رہی اس دھاگے میں ہماری آخری پوسٹ۔ :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
اب اپنے دوسرے پھیرے کے انتظار میں ہوں​
جہاں جہاں مرے دشمن ہیں تاڑ آیا ہوں​

کیا خوب انتخاب ہے شاہ صاحبہ۔۔ زبردست :)

ویسے یہ شعر یوں بھی صحیح ہی رہتا​
اب اپنے دوسرے پھیرے کے انتظار میں ہوں​
جو لگے میرے ہاتھ وہ تو مار آیا ہوں​
:p
:)
 
Top