اس ہفتے کے مہمان شاعر

قبلہ بڑے حکیم صاحب تو قضائے الہی سے جہان فانی کی طرف کوچ فرما چکے :sad: اب اب اُن کے صاحبزادے جناب استفانوش اور جناب صدفنوش مطب چلا رہے ہیں :dancing: ، آپ تفصیل ارسال فرما دیجیے ۔ دونو حکیم صاحبان سُنا ہے کہ علم ٹیلی پیتھی پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور ہوا کے برقی دوش پر نبض اُٹھا لیتے جی :happy:

پہلے کے حکیم صاحبان تو قدم کی چاپ سن کر نسخہ بتا دیا کرتے تھے اوران کے ابا محترم بھی
قبلہ بڑے حکیم صاحب اُستخودوس دہلوی
سنا ہے مریض کو مرض سے پہلے ہی دوا تشخیص کر دیا کرتے تھے یہ نیم حکیم ہونگے تب مجھے ان سے نہیں دوا لینی ابھی کچھ دن پہلے ہمارے ایک دوست بتانے لگے وہ اپنے دادا کو ہمدرد دوا خانہ لے گئے تھے جو چل کر گئے اور پتہ نہیں انھوں نے کیا دے دیا ہمیشہ کے لئے چلے گئے۔:)
 
پہلے کے حکیم صاحبان تو قدم کی چاپ سن کر نسخہ بتا دیا کرتے تھے اوران کے ابا محترم بھی
قبلہ بڑے حکیم صاحب اُستخودوس دہلوی
سنا ہے مریض کو مرض سے پہلے ہی دوا تشخیص کر دیا کرتے تھے یہ نیم حکیم ہونگے تب مجھے ان سے نہیں دوا لینی ابھی کچھ پہلے ہمارے ایک دوست بتانے لگے وہ اپنے دادا کو ہمدرد دوا خانہ لے گئے تھے جو چل کر گئے اور پتہ نہیں انھوں نے کیا دے دیا ہمیشہ کے لئے چلے گئے۔:)
ارے صاحب اپنے فن میں یکتا ہیں اور یدطولی رکھتے جی ، ایک ہی دوا میں کام ہو جاتا ہے۔ تمام - :sleep:
 
اللہ نہ کرے جناب میں نے ایسا کب کہا، آپ ملک اور قوم کی کڈ مت کرتے رہیے ، ویسے کڈ پنجابی میں نکالنے کو کہتے ہیں اور مت عقل کو، گویا عقل نکالنا ہوا ؟ :heehee:

مل گیا پوائنٹ آپ کو نا
ایسے میں نے فورا سہی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پکڑا ہی گیا :)
 
اوہ کہیں منتظمین ہم لوگوں کو ڈانٹ نہ پلا دیں عنوان سے ہم بھٹک چکے ہیں ۔ہمیں آپ کی شاعری اور فن متعلق باتیں کرنے کو کہا گیا تھا شاید یہ باتیں ہم گپ شپ والے دھاگہ میں کر سکتے ہیں چلئے اس سے پہلے کے کوئی دیکھ لے ہم لوگ بھاگ لیتے ہیں ۔یہ رہا آپ کا جہاز:airplane1: اورمیں گاڑی:car:۔۔۔ سے
 
ارے ارے چلیے ٹھیک ہے:biggrin:
 
جی یہ سلیمانی ٹوپی کے کمال نامی کتاب میں درج ہیں اس قسم کے علوم :biggrin:
اوہ ہم نے کسی زمانے میں بنگالی جادوگروں کی ایک کتاب پڑھی تھی غالبا اس کا نام تھا اندر جال اس میں بھی اس قسم کی کوئی روایت تھی لیکن ابا کے ڈر سے اس کتاب کو میں نے دفن کر دیا تھا اب اس کا مقبرہ بھی یاد نہیں۔:)پر کاشف بھائی کے جادو کو توڑنے کے لئے لگتا ہے ڈھونڈنا ہی پڑ ے گا ۔
 
جی پورنماشی کی رات میں بلیوں کے جثث کے ساتھ مردہ گھاٹ پر چوہوں کے خون سے اشنان کرتے سُنا ہے لوگوں کو جادو کے توڑ کے لیے، خود ہمت نہ ہوئی 8)
 
محمد اظہر نذیر بھائی یہ فرمائیے کہ آپ اپنی غزل سے مطمئن کیوں نہیں ہوتے۔ ہر ایک غزل کے خدا جھوٹ نہ بلوائے تو کوئی چار سے پانچ ورژن تو پیش کرہی دیتے ہیں اصلاحِ سخن کے زمرے میں۔ پھر یہ کہ کوئی بھی غزل آپ ’’ پابندِ بحور شاعری کے ‘‘ زمرے میں نہیں لگاتے، آخر کیوں؟
 
جناب میں جب خود کو دیکھتا ہوں اور دوسروں سے اپنا موازنہ کرتا ہوں تو اپنا لکھا بہت کمتر محسوس ہوتا ہے، دنیا میں ایک سے ایک عالم موجود ہے اور یہی حال شاعری میں بھی ہے۔ ابھی تک جو میں لکھتا ہوں اُس میں بےشمار اغلاط ہوتی ہیں، اور اُن کا اندازہ میرے محترم اُستاد کی توجہ سے پہلے ہی مجھے ہونا شروع ہو جاتا ہے جب میں ایک ناقدانہ نگاہ اپنی ہی ارسال کردہ کاوش پر ڈالتا ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اُستاد محترم کے دیکھنے سے پہلے اُسے کسی حد تک قابل قبول بنا لوں۔
پابند بحور شاعری میں انشا اللہ جب میرے اُستاد مجھے اجازت دیں گے، اُس کے بعد لگانا شروع کروں گا جی
 
Top