اردو محفل میں مستعمل الفاظ کی اصطلاحات سے عدم علمی

السلام علیکم
انٹرنیٹ کی دنیا میں عمومًا لوگ انگریزی سائٹز استعمال کرتے ہیں اور انگریزی الفاظ کی اصطلاحات جانتے ہیں اس اثناء میں جب برازنگ کرتے ہوئے اچانک کوئی اردو سائٹ کھل جارتی ہے تو ہدایات اور ہیڈنگز حسب سابق انگریزی الفاظ میں مستعمل ہوتیں ہیں مگر اردو محفل کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اردو زبان متفرعات میں بھی مستعمل ہے اور اساسات میں بھی
اب مسئلہ یہ ہے کہ انگریزی استعمال کنندگان کو اردو کے الفاظ کی اصطلاحات کا علم نہیں ہوتا تو کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کیوں نہ اردو محفل میں مستعمل الفاظ کی اصطلاحات پر ایک دھاگہ انتظامیہ کی جانب سے مرتب کر دیا جائے؟

خیر مجھے کچھ بتانا نہیں بلکہ اردو محفل کی اصطلاح خاص میں "اقتداء" اور "زیر اقتداء" کا مطلب پوچھنا تھا۔ ہاہاہاہا۔
منتظر جواب: عارف مقصود مسافر چند روزہ
 
خیر مجھے کچھ بتانا نہیں بلکہ اردو محفل کی اصطلاح خاص میں "اقتداء" اور "زیر اقتداء" کا مطلب پوچھنا تھا۔ ہاہاہاہا۔
سوشل نیٹورک کی دنیا میں Following اور Follower وغیرہ جیسے الفاظ زبان زد عام ہیں۔ بس انھیں کا قریب ترین ترجمہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہم نے کوشش کی تھی کہ کچھ ہلکے پھلکے الفاظ ہاتھ لگ جائیں جن سے مراد پوری ہو جائے اور اصطلاح زیادہ اجنبی و بھاری بھرکم نہ بنے لیکن ہمیں کچھ اور نہیں سوجھا۔ احباب کچھ بہتر مشورہ دے سکیں تو اس پر بات ہو سکتی ہے۔ :) :) :)
 
وضاحت کی کوشش کا شکریہ
مگرعموم کے باوجود ان الفاظ سے کیا مراد ہے اب بھی ابہام باقی ہے اگر میں اقتداء کرتا ہوں تو کس چیز کی؟
1۔ علم و نظر و خیالات کی
2۔ مشاغل کی
3۔ مضامیں واسالیب کی
4۔ شخصیت کی
5۔ وغیرہ وغیرہ کی اقتداء
اسی طرح زیر اقتداء کا استعمال کس چیز کے لیے ہوتا ہے؟؟؟
 
یہ اصطلاحات صرف اراکین سے متعلق صفحات پر نمودار ہوتے ہیں لہٰذا انھیں سے متعلق ہیں۔ اگر آپ نے ٹوئیٹر استعمال کیا ہو تو وہاں اس فالؤر اور فالؤئنگ کا معاملہ بالکل سامنے کی چیز ہے۔ لڑیوں کے حوالے سے محفل میں نگرانی کرنا یا نگرانی ترک کرنا جیسے الفاظ موجود ہیں۔ اسی طرح اگر کسی رکن کے ذریعہ ارسال کردہ تمام موادوں سے چھٹکارا چاہیں تو اس کے لیے نظر انداز کرنے کی اصطلاح موجود ہے۔ :)
 
بات کچھ کچھ قریب سمجھ ہوئی ہے شاید:rolleyes:
آپ کی مراد رکن صفحہ بننے کو اقتداء کرنا کہتے ہیں؟ رکن صفحہ ہونے کو زیر اقتداء کہتے ہیں؟
یعنی اگر میں کسی صفحہ کا مقتدی بنتا ہوں تو میں خصوصًا اس صفحہ کا نظارہ کرنے والا ہونگا؟

ضمنًا نگرانی کرنا یا نگرانی ترک کرنا اورنظر انداز کرنے کی اصطلاحات تو با آسانی سمجھ آ گئیں ہیں بہت شکریہ
 
جب آپ کسی کی اقتدا کرتے ہیں تو ان کی تمام عمومی "حرکتیں" آپ کی خبروں کی فیڈ میں ملنے لگتی ہیں۔ اور جب آپ کسی کے زیر اقتدا ہوتے ہیں تو آپ کی تمام عمومی کارگزاریاں ان کی خبروں کی فیڈ میں نظر آنے لگتی ہیں۔ اب آپ پوچھیں کہ یہ خبروں کی فیڈ کیا ہوتی ہے اور کہاں پائی جاتی ہے۔۔۔ تو جناب اس کے لیے آپ کو بائیں جانب اوپر جہاں آپ کا رکنیتی نام لکھا ہوا ہوتا ہے اس پر ماؤس پوائنٹر لے جانے سے جو پاپ ڈاؤن مینو کھلتا ہے اسے ملاحظہ فرمانا ہوگا۔ :) :) :)
 
Top