انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

فرحت کیانی

لائبریرین
امتداد زمانہ یا دوستوں کی کرم فرمائیاں ؟
میں بالکل ٹھیک ۔خوش باش ۔۔ اور روٹین کے ساتھ مصروف ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
آپ سنائیں ؟:)
دونوں :)
میں بھی الحمد اللہ بالکل ٹھیک۔ :)

لوگ اس پر بھی اعتراض کریں گے کیا؟
آپ دیکھ رہی ہیں فرحت کیانی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بالکل۔ لیکن وہ کسی نے کہا ہے ناں کہ
دنیا کب چُپ رہتی ہے
کہنے دے جو کہتی ہے
تو لوگوں کو کہنے دیں۔ چلیں ہم باتیں کرتے ہیں۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کچھ سوالات میری طرف سے بھی :notworthy:
ضرور۔ :)

کس معاشرتی رویے کو ناپسند کرتی ہیں۔
منافقت اور دوہرا معیار۔


کس معاشرتی رویے کو پسند کرتی ہیں۔
مروت اور اچھا اخلاق


معاملات زندگی میں کسقدر برق رفتار ہیں۔ ضروری کام پہلی فرصت میں کرتی ہیں۔ یا پھر اس وقت تک نہیں جب تک انکا کرنا ناگزیر نہ ہوجائے۔​
عموماً ضروری کام پہلی ترجیح ہوتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ مکمل کر لوں۔ کبھی کبھار کچھ چھوٹے موٹے معاملات میں ٹال مٹول سے بھی کام لے لیتی ہوں۔ جیسے سردیوں میں زیادہ تر اپنے کپڑے خود استری کرنے ہوتے ہیں تو میں اکثر اس کو صبح تک لٹکا دیتی ہوں کہ تب استری کر لوں گی۔ اور صبح جو دوڑیں لگتی ہیں وہ تو سب کو معلوم ہے۔ اس کے باوجود میں ایسا ہی کرتی ہوں۔ :openmouthed:
ویسے کونٹنجینسی پلان کے طور پر میں نے ایک آدھ سوٹ ایسا ضرور رکھا ہوتا ہے جو دوسرا ڈریس استری نہ کر سکنے کی صورت میں استعمال کیا جا سکے :openmouthed:۔​
قوت فیصلہ کتنی مضبوط سمجھتی ہیں اپنی
فیصلہ کرنے میں کچھ وقت لیتی ہوں لیکن جو فیصلہ کر لیا اس پر قائم بھی رہتی ہوں اور مطمئن بھی۔ الحمد اللہ :)

کہتے ہیں زندگی غلط اور صحیح فیصلوں سے عبارت ہے۔ ایسا کوئی فیصلہ جس کا آج تک افسوس ہو۔
ایسا کوئی فیصلہ تو ذہن میں نہیں آ رہا۔
لیکن چند کام ایسے ضرور ہوں گے جن کے بارے میں سوچتی ہوں کہ شاید مجھے نہیں کرنے چاہئیں تھے۔ لیکن پھر سوچتی ہوں کہ نہ کرتی تو یہ کیسے سمجھ پاتی کہ درست طریقہ کون سا تھا۔ :openmouthed:

اور ایسا کوئی فیصلہ جس پر آج تک فخر ہو۔ :)
پاکستان واپس سیٹل ہونے کا فیصلہ بڑے فیصلوں میں سے ایک تھا اور میں اس پر بہت مطمئن اور خوش ہوں الحمد اللہ اور اللہ کرے یہ اطمینان مستقل رہے۔ آمین


بہت شکریہ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب بھائی! آپ نے اتنا وقت نکال کر لکھا۔ :)
معذرت کہ میں ابھی فوراً اس پر تبصرہ نہیں کر پاؤں گی۔ گیارہ بجے ایک میٹنگ میں جانا ہے۔ اس کی تیاری کر لوں۔ واپسی پر ان شاءاللہ جواب لکھتی ہوں۔ :)
 
دونوں :)
میں بھی الحمد اللہ بالکل ٹھیک۔ :)


بالکل۔ لیکن وہ کسی نے کہا ہے ناں کہ
دنیا کب چُپ رہتی ہے
کہنے دے جو کہتی ہے
تو لوگوں کو کہنے دیں۔ چلیں ہم باتیں کرتے ہیں۔ :)

یہاں دنیا سے مراد اور لوگ ہیں کیا؟
میرے اعتراض کو فرحت پہلے ہی سند بخش چکی ہیں۔
 

نیلم

محفلین
بہت شکریہ نیلم! :)
واؤ یہ تو بہت مزے کی بات ہے۔ آپ اٹک میں رہتی ہیں ناں؟ میں کچھ دن پہلے آپ کے پڑوس میں ایک چھوٹی سی جگہ پر گئی تھی۔
واؤ زبردست کہاں ،،کسی گاوں میں یا کامرہ کینٹ میں ،،،جی بالکل میں اٹک ہی میں رہتی ہوں :)
 
واؤ زبردست کہاں ،،کسی گاوں میں یا کامرہ کینٹ میں ،،،جی بالکل میں اٹک ہی میں رہتی ہوں :)

کیا ، نیلم تم ابھی اٹک میں ہی اٹکی ہوئی ہو ۔ میں تو سمجھا تھا کہ اب کہیں آگے نکل گئی ہوگی مگر تم ٹھہری پکی حکایتن وہیں لوگوں کو حکایتوں کے نشے پر لگایا ہوا ہے۔ :)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
نوشہرہ اور پشاور بھی پسندیدہ شہروں میں شامل ہیں۔

السلام علیکم پیاری بہنا فرحت کیانی :)
محفل پہ آنا آجکل نہ آنے کے برابر ہے میرا ، اسی وجہ سے بہت کچھ مِس کرجاتی ہوں جس میں محفلین کے انٹرویوز بھی شامل ہیں اور اسکا بہت افسوس بھی رہتا ہے مجھے لیکن آج بس اتفاق سے اس طرف آنا ہوا
اور آپ کے انٹرویو کے دھاگے پہ نظر پڑی اور یوں آپ سے تفصیلا تعارف حاصل ہوا
آپ کا انٹرویو صفحہ نمبر 7 تک پورا پڑھ لیا اور آپ کے بارے میں تفصیل سے جان کر بہت اچھا لگا،گویا آپ کے جوابات کے تناظر میں آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔
آپ نے کہا ہے کہ آپ کو پشاور اور نوشہرہ بہت پسند ہیں
پشاور تو پشاور ہے اور خیبر پختونخواہ کا صدر مقام بھی ہے تو اکثر کام کے سلسلے میں لوگوں کا جانا ہو ہی جاتا ہے لیکن نوشہرہ کے بارے میں آپ کیا جانتی ہیں اور کیا آپ نوشہرہ میں رہائش پذیر بھی رہی ہیں؟
ایک سوال یہ بھی کہ کن خصوصیات کی بنا پر نوشہرہ آپکا پسندیدہ شہروں کی فہرست میں شامل ہوا؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہاں دنیا سے مراد اور لوگ ہیں کیا؟
میرے اعتراض کو فرحت پہلے ہی سند بخش چکی ہیں۔
جن لوگوں کی طرف اشارہ ہے وہ سمجھ گئے ہیں۔ کیوں امیداورمحبت ؟
واؤ زبردست کہاں ،،کسی گاوں میں یا کامرہ کینٹ میں ،،،جی بالکل میں اٹک ہی میں رہتی ہوں :)
کامرہ نہیں۔ بسال گئی تھی۔ اٹک سے کچھ پہلے آتا ہے ناں۔ :)
اٹک بھی جانا ہوا ہے ایک دو بار۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
محترم بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
پڑھ کر بتائیے گا ضرور کہ کتنا " فنی " لکھا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت شکریہ نایاب بھائی :) ۔
میں نے اصل میں اخبار میں 'دن اور ہفتہ کیسا گزرے گا' کو فنی کہا تھا۔


چائنہ میں تو آپ کو کبھی ملازمت نہیں مل سکتی کیونکہ چائنیز نے " عقرب و سنبلہ " کو متلون مزاج اور ناقد قرار دیتے کسی بھی ملازمت کے لیئے ناموزوں قرار دے رکھا ہے ۔ (مذاق)
پاکستان میں اس وقت جس طرح کے چائنہ کے سامان کی بھرمار ہے ناں۔ میں نے واقعی ان پر شدید تنقید کر دینی ہے۔ اور اس صورت میں انہوں اگر پہلے سے پابندی نہ بھی لگائی ہوتی تو لگا دیتے۔ :openmouthed:


آپ کا نام چار حروف پر مشتمل ہے ۔
جس کا پہلا حرف جسمانی کیفیت کا عکاس " ف" جس کی قدر 80 ہوتی ہے
دوسرا حرف جذباتی کیفیت کا عکاس " ر " جس کی قدر 200 ہوتی ہے
تیسرا حرف بھی جذباتی کیفیت کا عکاس "ح" جس کی قدر 8 ہوتی ہے ۔
اور آخری حرف وجدانی کیفیت کا عکاس " ت" جس کی قدر 400 ہوتی ہے ۔
چونکہ آپ کے نام میں " وجدانی " حرف دیگر حروف سے زیادہ قدر رکھتا ہے اس لیئے آپ اپنے " وجدان " یعنی سوچ و خیال کی کسوٹی پر اکثر بھروسہ کرتی ہیں ۔؟
معلوم نہیں نایاب بھائی۔ لیکن میری سوچ اور رائے لوجک (منطق؟) کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ خیال یا انٹیوشن کی طرف میرا رحجان کم ہے۔


آپ اک ایسی شخصیت ہیں ۔ جو کہ اگر " جسمانی و جذباتی " کیفیات کے تغیر میں مبتلا ہوتے ان کے ازالے کے لیئے اپنے " وجدان " پر بھروسہ کرتی ہے ۔ یعنی کسی بھی مشورے کو پہلے اپنے سوچ وخیال کی مدد سے جانچتی ہے ۔ اور پھر اپنے وجدان کے بل پر " رد یا قبول کرتی ہے ۔۔؟
میں کسی کی بات کو دماغ سے سوچتی ہوں اور قبول یا رد بھی اس کی روشنی میں کرتی ہوں۔

آپ نے اپنے وجدان کی روشنی میں " دوستی " کے معاملے میں اپنے کچھ خاص اصول و معیار بنا رکھے ہیں ۔ اور ان اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں ۔؟
شاید نہیں نایاب بھائی۔ میری دوستی کہیں بھی کسی سے بھی ہو سکتی ہے اور ہو جاتی ہے۔ صرف ایک اصول ہے اور وہ ہے خلوص و وفاداری۔ اور یہ بھی میرے اپنے لئے ہے۔ میں اپنے دوستوں سے مخلص رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔ جواباً مجھے ہمیشہ بہترین دوست ملے۔


آپ کے حلقہ دوستی میں شامل کسی دوست کا کام بگڑ جائے کوئی مسلہ الجھ جائے تو اس کی مدد کے لیئے آپ کسی بھی انتہا تک جا سکتی ہیں ۔۔۔ ؟
آپ دوستوں کے دکھ و سکھ بارے کبھی غافل نہیں رہتیں ۔ مگر آپ یہ بھی برداشت نہیں کرتیں کہ آپ کا کوئی کتنا بھی خاص دوست ہو آپ کے کام کے دوران آپ کا وقت ضائع کرے ۔۔۔ ؟
یہ درست ہے کہ میری زندگی میں خاندان اور دوستوں کی حیثیت سب سے خاص ہے اور وہ میری پہلی ترجیح ہیں۔ لیکن میرا وقت ہمیشہ ان کے لئے ہوتا ہے۔ چاہے مجھے اس کے لئے بہت کچھ ایک طرف کرنا پڑے۔ میرے خیال میں یہ دو رشتے ایسے ہیں جن کی وجہ سے آپ کے کام یا وقت کا کبھی زیاں نہیں ہوتا۔



یہ حقیقت بھی اپنی جگہ کہ آپ کسی بھی وابستگی میں " سود و زیاں " کے حساب سے غافل نہیں رہتیں ۔ ؟
یہاں ستاروں میں کوئی گڑبڑ ہو گئی ہے نایاب بھائی۔ میری وابستگیاں بالکل اَن کنڈیشنل ہوتی ہیں۔

آپ " ہوا اور آگ " کی نسبت " مٹی اور پانی " سے زیادہ لگاؤ رکھتی ہیں ۔؟
نایاب بھائی اس سوال کی وضاحت کریں گے پلیز؟ :)


آپ میں سلیقہ اور قرینہ بدرجہ اتم پایا جاتا ہے آپ جب کسی کام کا ارادہ کرتی ہیں تو مکمل اک منصوبہ سازی کرتی ہیں ۔ اور اس کام کو کاملیت کے درجہ پر پہچانے کی نیت سے جزیات پر اتنا غور کرتی ہیں کہ دیکھنے والا آپ کو نکتہ چین اور مین میخ نکالنے والی ہستی سمجھنے لگتا ہے ۔۔ ؟
میں کوئی بھی کام کرتی ہوں تو اس کے لئے اتنی ہی تیاری کرتی ہوں جتنی عموماً ضرورت ہوتی ہے۔ پرفیکشنسٹ نہیں ہوں۔

انتہائی بے تکلف احباب کے حلقے کے علاوہ آپ کو عام طور پر " شرمیلے پن " کی حامل سمجھا جاتا ہے ۔؟
میرا حلقہ احباب دو طرح کے لوگوں پر مشتمل ہے۔ خاندان، رشتہ دار اور قریبی دوست۔ اور پروفیشنل تعلق دار۔ اول الذکر میں میں ایک عام انسان کے طور پر لی جاتی ہوں۔ اور دوسرے میں کیونکہ میرا شعبہ میں پبلک ڈیلنگ کا بہت بڑا حصہ ہے تو وہاں تو مجھے ہر حال میں پُراعتماد رہنا ہے۔ تو شاید لوگ ایسا نہ سمجھتے ہوں۔ ہاں یہ ہے کہ میں کہیں بھی جاؤں تو شروع کے پانچ دس منٹ میں لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں کہ شاید میں زیادہ بولوں گی نہیں۔ بیچارے معصوم :openmouthed:


نایاب بھائی۔ میں اتنی ڈونگی سوچ جوگی نہیں۔ جس محبت کی طرف یہاں اشارہ ہے وہ میرے نزدیک ایگزسٹ ہی نہیں کرتی۔

آپ کو اکثر ذہنی پریشانی، تشویش اور اندیشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔؟
بہت کم۔ میری اب تک کی زندگی میں 'فکر نہ فاقہ۔ عیش کر کاکا' جیسے حالات ہی غالب رہے ہیں۔ الحمد اللہ۔ آئندہ کے لئے بھی دعا کرئیے گا۔

آپ جسمانی طور پر مضبوط اور توانا وجود کی حامل ہیں ؟
اگر اس سے مراد ظاہراً ہے تو نہیں۔

آپ کو جتنی جلدی غصہ آتا ہے اتنی ہی جلدی اتر جاتا ہے ۔؟
اپنی ایک خوبی جو اکثر مجھے خامی بھی لگتی ہے، یہ ہے کہ مجھے بہت کم غصہ آتا ہے۔ میں غصے میں بالکل کچھ نہیں بولتی۔ لیکن کافی دیر اس کی وجہ سے اپ سیٹ رہتی ہوں۔ یعنی میرا غصہ جلدی نہیں اُترتا۔

آپ کے غصے کی بنیاد کسی نامناسب بات پر ہوتی ہے ۔ ؟
غصہ مجھے آتا ہی تب ہے جب کوئی بات یا کام نامناسبت کی آخری حد کو چُھوتا ہے۔ ورنہ نہیں آتا۔


آپ سے انجان لوگ آپ کو " سرد مہر " سمجھتے ہیں ۔ کیونکہ آپ رضاکارانہ کوئی اطلاع کسی کو فراہم نہیں کرتیں ۔ اور حقائق کو آخری حد تک پوشیدہ رکھتی ہیں ۔اور اس باعث اکثر دوسرے آپ سے بدگمان ہوجاتے ہیں ۔؟
ابھی تک تو جتنے ملے خوش گمان لوگ ہی ملے ہیں چاہے ان سے میل جول ابتدائی مراحل میں ہو یا بہت قریبی۔


اس تاریخ کو پیدا ہونے والے چونکہ " سنبلہ اور میزان " کے اتصالی عرصہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس لیئے ان کی شخصیت میں دونوں برجوں کی ملی جلی خصوصیات کا پایا جانا لازم امر ہے ۔
یہ دو بالکل ہی مختلف متضاد بروج کے اختلافی، نزاعی اور آپس میں گتھم گتھا خصوصیات کو ہمراہ لیئے ہوتے ہیں ۔ اوریہ تمام اختلافات اور تضادات جس اک مرکزی نقطے پر ضم ہوجاتے ہیں ۔۔ یہ نقطہ مرکزی " حسن " کا ہے ۔ کیونکہ سنبلہ اور میزان دونوں ہی کا تعلق ذوق اور جمالیاتی بلند پروازی کی حامل سوچ پر استوار ہوتاہے ۔۔۔ ۔۔یہ اپنی سوچ کی بلند پروازی سے اپنی ہی باطنی بصیرت کی ایک مکمل ظاہری تصویر دیکھنے کے متلاشی ہوتے ہیں جو ان کے اندر واقع بڑی گہری جگہ سے ابھرتی ہے۔اور اسی رویہ اور سوچ کے باعث سنبلہ کی معقولیت پسندی اور امتیاز کرنے کی خصوصیت، میزان کی زندہ دلانہ معاشرتی خوبیوں میں مدغم ہوجاتی ہے ۔ یہ دوسروں کو خوش بھی رکھتی ہے اور ان پر دباؤ بھی ڈالتی ہے ۔ یہ دوسروں سے حمایت بھی حاصل کرتی ہے اور ان پر گہری تنقید بھی ۔۔۔ ۔۔
دوسرے مجھ سے ایویں ہی خوش رہتے ہیں۔ معلوم نہیں کیوں لیکن الحمد اللہ مجھے زندگی میں ہر جگہ زیادہ بلکہ ہمیشہ بہت اچھے اور محبت کرنے والے لوگ ملے اور اس میں سراسر ان کا اپنا کردار زیادہ ہوتا ہے۔ بیچارے خود ہی مجھ سے خوش ہوتے رہتے ہیں اور میرا بھی خیال رکھتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر آپ کو ملنے والی کسی بھی خاص خبر کا دن " بدھ " ہوتا ہے ۔۔۔ ۔۔؟
کبھی دھیان نہیں کیا نایاب بھائی۔

کنول کا پھول آپ کو بے انتہا اپنی جانب کشش کرتا ہے ۔؟
پھول تو خیر مجھے سارے ہی اچھے لگتے ہیں۔ لیکن دو پھولوں میں مجھے زیادہ کشش محسوس ہوتی ہے ٹیوب روز اور پوپی (گُلِ لالہ؟)

کیا آپ کو خود کو وہمی اور منتقم مزاج لوگوں کی صف میں موجود پاتی ہیں ؟
حقیقت پسندی جیسی خامی یا خوبی (جو بھی کہہ لیں) وہم کی عادت کو پنپنے نہیں دیتی۔
وہمی صرف اس حد تک ہوا کرتی تھی اور ابھی بھی ہوں کہ جب امتحان وغیرہ ہوتے تھے تو میں بھائیوں سے نوک جھونک اور انہیں تنگ کرنے میں کچھ کمی کر دیتی تھی کہ کہیں اس وجہ سے میرے نمبر کم نہ آ جائیں۔ :eyerolling: اور کوئی بھی اہم کام یا امتحان ہو تو ابا ، بھائیوں سے الگ الگ تسلی لیکر اور گھر سے نکلتے ہوئے اماں کے ہاتھ سے کوئی میٹھی شے کھا کر جاتی :)
منتقم مزاج؟ نہیں وہ نہیں ہوں کیونکہ مجھے بہت جلدی سب کچھ بُھول جاتا ہے۔ کمزور یادداشت :idontknow:

کیا آپ اپنی طرز زندگی سے بظاہر مطمئن مگر اندر سے جھنجلاہٹ کا شکار رہتی ہیں۔؟
:shock:۔ نہیں تو ۔ عملی زندگی میں آنے سے پہلے تو بے فکری کا زمانہ تھا۔ تب تو ایسا کچھ سوچا نہیں جاتا۔ اور اب عملی زندگی میں بھی الحمد اللہ میں ہر طرح سے مطمئن بھی ہوں۔ :)

کیا آپ کسی اچانک حادثے یا واقعہ میں فوراًگھبرا جاتی ہیں اور آپ کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ فوری طور پر اس معاملے سے کیسے نپٹا جائے ۔۔۔ ؟
میری اماں اور ابو جان دونوں انتہائی ٹھنڈے مزاج اور مضبوط قوتِ ارادی کے مالک ہیں ماشاءاللہ۔ اور میرے خیال میں شاید ہم سب بہن بھائیوں نے ان سے تھوڑی بہت یہ خوبی ورثے میں لے لی ہے۔ میں بہت زیادہ مضبوط نہ سہی لیکن عموماً میرے اعصاب کسی حد تک میرے قابو میں رہ جاتے ہیں۔

ویسے تو پنج وقتہ نماز انسان کے لیئے سراسر رحمت و نعمت ہوتی ہے ۔ اور آپ کے لیئے تو فجر و مغرب کی نماز بہت ہی اہم ہے اور آپ کی مددگار بھی ۔
واقعی نمازیں تو ساری ہی دل کا سکون ہوتی ہیں۔ اور ان دونوں نمازوں کے اوقات ہی ایسے ہیں کہ انسان پر ایک اور احساس طاری ہو جاتا ہے۔ مجھے بھی یہ نمازیں انتہائی اہم لگتی ہیں۔ ان دنوں مجھے زیادہ لُطف ظہر کی نماز میں آتا ہے۔ ظہر کی نماز میں دفتر میں ادا کرتی ہوں اور کام کے دوران نماز کے لئے اٹھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔


اس تحریر میں کچھ بھی گر ناگوار گزرے تو معذرت
ایسا تو نہیں ہے نایاب بھائی۔ لیکن مجھے بہت سی باتیں اپنی ذات کے الٹ لگی ہیں۔ یا تو میرے گھر والوں نے میری تاریخ پیدائش غلط بتائی ہے یا میرا نام غلط رکھا ہے شاید۔ :idontknow: :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی فرحت آپی

یہ بتائیے آپ کے سامنے اگر چاندی کا اسپون اور ہتھوڑی بطور شو پیس سجے ہوں
تو آپ کا ہاتھ بے ساختہ کس کی طرف جائے گا
چاندی کا چمچہ یا ہتھوڑی :)
بہت مزے کا سوال ہے فہیم۔
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ان دونوں چیزوں کے علاوہ میرے اردگرد اور کیا موجود ہے :daydreaming: ۔ اگر تو کوئی کھانے پینے کی چیز موجود ہے تو چمچ اور اگر کوئی ایسا بندہ موجود ہے جس کو میں نے مزہ چکھانا ہے تو ہتھوڑی۔ :cowboy:
ویسے اگر یہ دونوں چیزیں چاندی کی ہیں اور ہیں بھی صرف سجاوٹ کی تو میں ہتھوڑی اٹھا لوں گی کیونکہ یہ ڈیکوریشن پیس کے طور پر زیادہ اچھی لگے گی اور ویسے بھی میرے پاس چاندی کا چمچ پہلے سے موجود ہے۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
بہت مزے کا سوال ہے فہیم۔
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ان دونوں چیزوں کے علاوہ میرے اردگرد اور کیا موجود ہے :daydreaming: ۔ اگر تو کوئی کھانے پینے کی چیز موجود ہے تو چمچ اور اگر کوئی ایسا بندہ موجود ہے جس کو میں نے مزہ چکھانا ہے تو ہتھوڑی۔ :cowboy:
ویسے اگر یہ دونوں چیزیں چاندی کی ہیں اور ہیں بھی صرف سجاوٹ کی تو میں ہتھوڑی اٹھا لوں گی کیونکہ یہ ڈیکوریشن پیس کے طور پر زیادہ اچھی لگے گی اور ویسے بھی میرے پاس چاندی کا چمچ پہلے سے موجود ہے۔ :)

ہتھوڑی اس قدر پسند کیوں ہے آپ کو :)
 

عاطف بٹ

محفلین
چلیں جی، آج فرحت موجود ہیں تو عمومی نوعیت کے کچھ اور سوالات پوچھ لیے جائیں:

× آپ کا نام کس نے رکھا تھا؟
× اگر آپ کو موقع ملتا تو اپنا نام کیا رکھتیں؟
× دن کا کون سا وقت آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟
× پھول کون سا پسند ہے؟
× پھل کون سا اچھا لگتا ہے؟
× کھانے کی کس چیز سے چِڑتی ہیں؟
× زندگی کے اہم فیصلوں کے لئے کس سے مشورہ کرتی ہیں؟
× اسکول کی سہیلیوں سے اب تک ملاقات ہے یا نہیں؟
× کیا آپ فلمیں دیکھتی ہیں؟ اگر ہاں تو کیسی اور اگر نہیں تو کیوں؟
× موسیقی سے کس حد تک لگاؤ ہے؟
× پسندیدہ گلوکارہ تو شاید عابدہ پروین ہی ہے ناں؟

باقی سوالات بعد میں۔۔۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین


وعلیکم السلام غزل سس۔

محفل پہ آنا آجکل نہ آنے کے برابر ہے میرا ، اسی وجہ سے بہت کچھ مِس کرجاتی ہوں جس میں محفلین کے انٹرویوز بھی شامل ہیں اور اسکا بہت افسوس بھی رہتا ہے مجھے لیکن آج بس اتفاق سے اس طرف آنا ہوا
اور آپ کے انٹرویو کے دھاگے پہ نظر پڑی اور یوں آپ سے تفصیلا تعارف حاصل ہوا
آپ کا انٹرویو صفحہ نمبر 7 تک پورا پڑھ لیا اور آپ کے بارے میں تفصیل سے جان کر بہت اچھا لگا،گویا آپ کے جوابات کے تناظر میں آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔
جی واقعی۔ آپ سے تو بہت کم بات ہو پاتی ہے۔ مجھے سچ میں آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور آپ کی پوسٹ کر بہت زیادہ اچھا لگا۔ بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنا وقت نکالا ۔ :) :)



آپ نے کہا ہے کہ آپ کو پشاور اور نوشہرہ بہت پسند ہیں
پشاور تو پشاور ہے اور خیبر پختونخواہ کا صدر مقام بھی ہے تو اکثر کام کے سلسلے میں لوگوں کا جانا ہو ہی جاتا ہے لیکن نوشہرہ کے بارے میں آپ کیا جانتی ہیں اور کیا آپ نوشہرہ میں رہائش پذیر بھی رہی ہیں؟
میرے ابا جان کی پوسٹنگ رہی ہے نوشہرہ۔ ہم ان کے ساتھ وہاں منتقل تو نہیں ہوئے تھے لیکن چھٹیوں میں اور ویسے گھومنے بھی جاتے تھے۔ پھر اس کے بعد میں جانا ہوا۔


ایک سوال یہ بھی کہ کن خصوصیات کی بنا پر نوشہرہ آپکا پسندیدہ شہروں کی فہرست میں شامل ہوا؟
ایک تو وہاں کے لوگ مجھے بہت ملنسار لگے۔ پھر دریائے کابل کی وجہ سے نوشہرہ بہت اچھا لگتا ہے۔ کئی بار آرمڈ میس رکنا ہوا تو میں ساری شام دریا کے کنارے بیٹھ کر گزار دیتی تھی۔ ابھی 2011ء میں بھی جانا ہوا تھا تو وہاں سیلاب کے اثرات دیکھ کر دل بہت اداس ہوا تھا۔:(
اور نوشہرہ مجھے رشاکئی کی وجہ سے بھی بہت پسند ہے۔ شاپنگ کے لئے بہترین جگہ :)
سب سے بڑی بات کہ نوشہرہ کو گلابوں کا شہر جو کہا جاتا ہے۔ میں اتنے خوبصورت ، بڑے اور مختلف اقسام کے گلاب نوشہرہ کے علاوہ پاکستان کے کسی شہر میں نہیں دیکھے۔ :)
اور ایک اور بات یاد آئی۔ میرے ابو جب نوشہرہ سے گھر آتے تھے تو میوے والا گُڑ خاص طور پر لایا کرتے تھے۔ اب بھی جب میں میوے والا گُڑ دیکھتی ہوں تو مجھے نوشہرہ کا خیال آ جاتا ہے :smile2:
بس اسی وجہ سے نوشہرہ میرے پسندیدہ شہروں میں سے ایک ہے۔

اور یہ پوچھنا تو بھول ہی گئی۔ کیا آپ بھی نوشہرہ سے ہیں؟ :)
 
Top