انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

نیرنگ خیال

لائبریرین
ڈر گئے :party: امن دیکھیں اپنا ٹہکا :openmouthed:
ڈرا نہیں۔۔۔ :shameonyou:
اک خدشے کا اظہار کیا تھا۔۔۔۔ :cool3:

ابھی سوچنی تھی ناں۔ لیکن بنی بنائی مل گئی تو ایسے ہی دماغ سوزی کیوں کرے بیچارہ :openmouthed:
مجھے جوتشی کا پتہ چل گیا ہے۔۔۔ :devil3:
یہ وہی جوتشی ہے جو مجھے سستی کا بلا مقابلہ ایوارڈ دے رہا تھا۔۔۔۔ :tongueout4:

تو پھر جوتشی کی بات درست نکلی ناں :daydreaming:
میں بھی اب بھاگوں۔ میری بھی پٹائی ہو جانی ہے امن سے :idontknow2:
یعنی کچھ نہ کچھ صداقت ہے اس میں۔۔۔۔ :thinking:
اب تو امن آئیں تو پتہ چلے کہ لوگوں نے انکو اتنا امن کا دشمن کیوں مشہور کر رکھا ہے۔۔۔ :laugh:
 
فرحت کے انٹرویو کا دھاگہ اور پانچواں صفحہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ایک ہفتہ تک نگرانی کرتا ہوں اور اگر پھر بھی یہ خواب نہیں سچ ہی نکلا تو پھر مجبورا سوال بالکل انتقاما سوال
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انٹرویو چل رہا ہے گپ شپ نہیں جیسے کسی بچھڑی سہیلی کو بے اختیار دیکھ کر حال احوال پوچھنے لگ جائے۔

وعلیکم سلام، فرحت بالکل ٹھیک ہے۔
یہ تو ہے کہ امیداورمحبت ایسے گم ہو جاتی ہیں اور پھر اچانک چلتے چلتے کہیں مل جائیں تو سلام دعا ہو جاتی ہے ورنہ اتنے دنوں خبر ہی نہیں ملتی۔

فرحت کے انٹرویو کا دھاگہ اور پانچواں صفحہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ایک ہفتہ تک نگرانی کرتا ہوں اور اگر پھر بھی یہ خواب نہیں سچ ہی نکلا تو پھر مجبورا سوال بالکل انتقاما سوال

معجزہ ہے ناں :)

دوسری بات کے لئے ہنوز دلی دور است ۔ :openmouthed:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ڈرا نہیں۔۔۔ :shameonyou:
اک خدشے کا اظہار کیا تھا۔۔۔ ۔ :cool3:


مجھے جوتشی کا پتہ چل گیا ہے۔۔۔ :devil3:
یہ وہی جوتشی ہے جو مجھے سستی کا بلا مقابلہ ایوارڈ دے رہا تھا۔۔۔ ۔ :tongueout4:


یعنی کچھ نہ کچھ صداقت ہے اس میں۔۔۔ ۔ :thinking:
اب تو امن آئیں تو پتہ چلے کہ لوگوں نے انکو اتنا امن کا دشمن کیوں مشہور کر رکھا ہے۔۔۔ :laugh:
خدشہ بھی تو ڈر کا برادرِ خورد ہوتا ہے :idea:
نہیں یہ ایک اور جوتشی ہے جو آپ کو مزید کئی مقابلوں میں بلا مقابلہ ایوارڈ دے سکتا ہے تو خبردار رہیں :!:

ہے تو۔ اب یہ تو امن آئیں گی تو آپ کو پتہ چلے گا۔ :donttellanyone:
 
شاید اسی کو امتدادِ زمانہ کہتے ہوں گے :)۔
وعلیکم السلام امید۔
میں الحمد اللہ بالکل ٹھیک۔
آپ کیسی ہیں؟ واپس روٹین لائف میں؟
امتداد زمانہ یا دوستوں کی کرم فرمائیاں ؟
میں بالکل ٹھیک ۔خوش باش ۔۔ اور روٹین کے ساتھ مصروف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سنائیں ؟:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خدشہ بھی تو ڈر کا برادرِ خورد ہوتا ہے :idea:
نہیں یہ ایک اور جوتشی ہے جو آپ کو مزید کئی مقابلوں میں بلا مقابلہ ایوارڈ دے سکتا ہے تو خبردار رہیں :!:

ہے تو۔ اب یہ تو امن آئیں گی تو آپ کو پتہ چلے گا۔ :donttellanyone:
پہلی لائن تو سر کے اوپر سے گزر گئی۔۔۔ آسان اردو میں لکھیں :)
اچھا تو جوتشیوں کی کمی نہیں۔۔۔ :p
اور امن سے نہ ڈرائیں مجھے۔ آپکو پتہ میں نے ڈر بھی جانا ہے۔ :whistle:
 
یہ تو ہے کہ امیداورمحبت ایسے گم ہو جاتی ہیں اور پھر اچانک چلتے چلتے کہیں مل جائیں تو سلام دعا ہو جاتی ہے ورنہ اتنے دنوں خبر ہی نہیں ملتی۔
آپ نے وہ نہیں سنا فرحت کیانی کے محبت اکثرگم ہی جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
اور خبر رکھتے ہیں ناں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ سوالات میری طرف سے بھی :notworthy:

کس معاشرتی رویے کو ناپسند کرتی ہیں۔​
کس معاشرتی رویے کو پسند کرتی ہیں۔​
معاملات زندگی میں کسقدر برق رفتار ہیں۔ ضروری کام پہلی فرصت میں کرتی ہیں۔ یا پھر اس وقت تک نہیں جب تک انکا کرنا ناگزیر نہ ہوجائے۔​
قوت فیصلہ کتنی مضبوط سمجھتی ہیں اپنی​
کہتے ہیں زندگی غلط اور صحیح فیصلوں سے عبارت ہے۔ ایسا کوئی فیصلہ جس کا آج تک افسوس ہو۔​
اور ایسا کوئی فیصلہ جس پر آج تک فخر ہو۔ :)

فی الوقت اتنا ہی :)
 

نایاب

لائبریرین
معلوم نہیں امن۔ ہم لوگ تو ہمیشہ مذاق ہی اڑاتے تھے کیونکہ اتنا فنی لکھا ہوتا تھا کہ دن یا ہفتہ کیسا رہے گا :openmouthed:
19 ستمبر۔
:cool2:
محترم بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
پڑھ کر بتائیے گا ضرور کہ کتنا " فنی " لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرحت
19 سپتمبر
چائنہ میں تو آپ کو کبھی ملازمت نہیں مل سکتی کیونکہ چائنیز نے " عقرب و سنبلہ " کو متلون مزاج اور ناقد قرار دیتے کسی بھی ملازمت کے لیئے ناموزوں قرار دے رکھا ہے ۔ (مذاق)
آپ کا نام چار حروف پر مشتمل ہے ۔
جس کا پہلا حرف جسمانی کیفیت کا عکاس " ف" جس کی قدر 80 ہوتی ہے
دوسرا حرف جذباتی کیفیت کا عکاس " ر " جس کی قدر 200 ہوتی ہے
تیسرا حرف بھی جذباتی کیفیت کا عکاس "ح" جس کی قدر 8 ہوتی ہے ۔
اور آخری حرف وجدانی کیفیت کا عکاس " ت" جس کی قدر 400 ہوتی ہے ۔
چونکہ آپ کے نام میں " وجدانی " حرف دیگر حروف سے زیادہ قدر رکھتا ہے اس لیئے آپ اپنے " وجدان " یعنی سوچ و خیال کی کسوٹی پر اکثر بھروسہ کرتی ہیں ۔؟
آپ اک ایسی شخصیت ہیں ۔ جو کہ اگر " جسمانی و جذباتی " کیفیات کے تغیر میں مبتلا ہوتے ان کے ازالے کے لیئے اپنے " وجدان " پر بھروسہ کرتی ہے ۔ یعنی کسی بھی مشورے کو پہلے اپنے سوچ وخیال کی مدد سے جانچتی ہے ۔ اور پھر اپنے وجدان کے بل پر " رد یا قبول کرتی ہے ۔۔؟
؟ آپ نے اپنے وجدان کی روشنی میں " دوستی " کے معاملے میں اپنے کچھ خاص اصول و معیار بنا رکھے ہیں ۔ اور ان اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں ۔؟
آپ کے حلقہ دوستی میں شامل کسی دوست کا کام بگڑ جائے کوئی مسلہ الجھ جائے تو اس کی مدد کے لیئے آپ کسی بھی انتہا تک جا سکتی ہیں ۔۔۔؟
آپ دوستوں کے دکھ و سکھ بارے کبھی غافل نہیں رہتیں ۔ مگر آپ یہ بھی برداشت نہیں کرتیں کہ آپ کا کوئی کتنا بھی خاص دوست ہو آپ کے کام کے دوران آپ کا وقت ضائع کرے ۔۔۔؟
یہ حقیقت بھی اپنی جگہ کہ آپ کسی بھی وابستگی میں " سود و زیاں " کے حساب سے غافل نہیں رہتیں ۔ ؟
آپ " ہوا اور آگ " کی نسبت " مٹی اور پانی " سے زیادہ لگاؤ رکھتی ہیں ۔؟
آپ میں سلیقہ اور قرینہ بدرجہ اتم پایا جاتا ہے آپ جب کسی کام کا ارادہ کرتی ہیں تو مکمل اک منصوبہ سازی کرتی ہیں ۔ اور اس کام کو کاملیت کے درجہ پر پہچانے کی نیت سے جزیات پر اتنا غور کرتی ہیں کہ دیکھنے والا آپ کو نکتہ چین اور مین میخ نکالنے والی ہستی سمجھنے لگتا ہے ۔۔ ؟
انتہائی بے تکلف احباب کے حلقے کے علاوہ آپ کو عام طور پر " شرمیلے پن " کی حامل سمجھا جاتا ہے ۔؟
محبت کے بارے آپ انتہائی پاکیزہ جذبات کی حامل ہیں ۔ " محبت اک عبادت ہے اس میں تن کا قرب مت مانگو ۔۔۔۔ جسے چھو لیا جائے اسے پوجا نہیں کرتے ۔" ؟
آپ کو اکثر ذہنی پریشانی، تشویش اور اندیشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔؟
آپ جسمانی طور پر مضبوط اور توانا وجود کی حامل ہیں ؟
آپ کو جتنی جلدی غصہ آتا ہے اتنی ہی جلدی اتر جاتا ہے ۔؟
آپ کے غصے کی بنیاد کسی نامناسب بات پر ہوتی ہے ۔ ؟
آپ سے انجان لوگ آپ کو " سرد مہر " سمجھتے ہیں ۔ کیونکہ آپ رضاکارانہ کوئی اطلاع کسی کو فراہم نہیں کرتیں ۔ اور حقائق کو آخری حد تک پوشیدہ رکھتی ہیں ۔اور اس باعث اکثر دوسرے آپ سے بدگمان ہوجاتے ہیں ۔؟
19 سپتمبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے چونکہ " سنبلہ اور میزان " کے اتصالی عرصہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس لیئے ان کی شخصیت میں دونوں برجوں کی ملی جلی خصوصیات کا پایا جانا لازم امر ہے ۔
یہ دو بالکل ہی مختلف متضاد بروج کے اختلافی، نزاعی اور آپس میں گتھم گتھا خصوصیات کو ہمراہ لیئے ہوتے ہیں ۔ اوریہ تمام اختلافات اور تضادات جس اک مرکزی نقطے پر ضم ہوجاتے ہیں ۔۔ یہ نقطہ مرکزی " حسن " کا ہے ۔ کیونکہ سنبلہ اور میزان دونوں ہی کا تعلق ذوق اور جمالیاتی بلند پروازی کی حامل سوچ پر استوار ہوتاہے ۔۔۔۔۔یہ اپنی سوچ کی بلند پروازی سے اپنی ہی باطنی بصیرت کی ایک مکمل ظاہری تصویر دیکھنے کے متلاشی ہوتے ہیں جو ان کے اندر واقع بڑی گہری جگہ سے ابھرتی ہے۔اور اسی رویہ اور سوچ کے باعث سنبلہ کی معقولیت پسندی اور امتیاز کرنے کی خصوصیت، میزان کی زندہ دلانہ معاشرتی خوبیوں میں مدغم ہوجاتی ہے ۔ یہ دوسروں کو خوش بھی رکھتی ہے اور ان پر دباؤ بھی ڈالتی ہے ۔ یہ دوسروں سے حمایت بھی حاصل کرتی ہے اور ان پر گہری تنقید بھی ۔۔۔۔۔
کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر آپ کو ملنے والی کسی بھی خاص خبر کا دن " بدھ " ہوتا ہے ۔۔۔۔۔؟
کنول کا پھول آپ کو بے انتہا اپنی جانب کشش کرتا ہے ۔؟
کیا آپ کو خود کو وہمی اور منتقم مزاج لوگوں کی صف میں موجود پاتی ہیں ؟
کیا آپ اپنی طرز زندگی سے بظاہر مطمئن مگر اندر سے جھنجلاہٹ کا شکار رہتی ہیں۔؟
کیا آپ کسی اچانک حادثے یا واقعہ میں فوراًگھبرا جاتی ہیں اور آپ کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ فوری طور پر اس معاملے سے کیسے نپٹا جائے ۔۔۔؟
ویسے تو پنج وقتہ نماز انسان کے لیئے سراسر رحمت و نعمت ہوتی ہے ۔ اور آپ کے لیئے تو فجر و مغرب کی نماز بہت ہی اہم ہے اور آپ کی مددگار بھی ۔
اس تحریر میں کچھ بھی گر ناگوار گزرے تو معذرت
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سچی میں بھول گیا ناں کس بارے میں کہہ رہی ہیں؟ :(
کوئی بات نہیں۔ یاد آ جائے گا :)
پہلی لائن تو سر کے اوپر سے گزر گئی۔۔۔ آسان اردو میں لکھیں :)
اچھا تو جوتشیوں کی کمی نہیں۔۔۔ :p
اور امن سے نہ ڈرائیں مجھے۔ آپکو پتہ میں نے ڈر بھی جانا ہے۔ :whistle:
ایک تو میں جب بھی کچھ شو آف کی کوشش کرتی ہوں لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آتی۔ :sad:
جوتشیوں کی بالکل کمی نہیں ہے۔ آپ کو بھی کبھی ضرورت ہوئی تو بتائیے گا۔ :daydreaming:
ڈرنا بنتا بھی ہے اس لئے ڈر جائیں اب :cowboy:

بس پھر سو سوال زندہ باد

:donttellanyone2:

بہت اچھا انٹرویو چل رہا ہے۔۔۔ ۔۔ میں سارا پڑھ رہی ہوں۔۔۔ ۔

بہت شکریہ ملائکہ! :)

بہت اچھا جارہاہے انٹرویو :)
zodic sign تو میرے والا ہے ،اور رہتی بھی ہیں اسلام آباد کے نزدیک :)
بہت شکریہ نیلم! :)
واؤ یہ تو بہت مزے کی بات ہے۔ آپ اٹک میں رہتی ہیں ناں؟ میں کچھ دن پہلے آپ کے پڑوس میں ایک چھوٹی سی جگہ پر گئی تھی۔
 
Top