اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر متحدہ کی دوڑ دھوپ شروع

عاطف بٹ

محفلین
story4.gif
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اقتدار کی دھوپ "رخصت" ہونے لگی تو متحدہ کو "دوڑ دھوپ" کا خیال آ گیا ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اس لیے ناں کہ اب جو بھی پارٹی اقتدار میں آئے گی اسی کے جھولی میں جھٹ سے گر جائیں گے۔
 

محمد امین

لائبریرین
حیرت ہے کہ یہ اخبار دھڑلے سے لکھتا ہے پھر بھی اس کے خلاف کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

بہت سارے اخبارات ایسے ہیں جو سیاسی و مذہبی پروپگینڈا کا کام کرتے ہیں اور جھوٹی خبروں اور افواہوں کو اسپیشل رپورٹ کے طور پر شایع کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس طرح کبھی کسی کے خلاف کچھ ہوا ہے؟ جعلی ادویات اور ملاوٹ والے مصالحوں سے لے کر جعلی اور جھوٹی خبروں تک، سب کو کھلی چھوٹ ہے پاکستان میں جسمانی و ذہنی بیماریاں پھیلانے کی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو بھائی جب آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے تو کسی ایک کو الزام دینا صحیح نہیں ہے ناں۔

دوسری طرف آپ دیکھیں تو ہر اخبار اور ہر ٹی وی چینل کسی نہ کسی پارٹی کے آگے بکا ہوا ہے۔ تو صرف اُمت اخبار ہی کیوں لوگوں کو چُھبتا ہے؟
 

عاطف بٹ

محفلین
تو بھائی جب آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے تو کسی ایک کو الزام دینا صحیح نہیں ہے ناں۔

دوسری طرف آپ دیکھیں تو ہر اخبار اور ہر ٹی وی چینل کسی نہ کسی پارٹی کے آگے بکا ہوا ہے۔ تو صرف اُمت اخبار ہی کیوں لوگوں کو چُھبتا ہے؟
شمشاد بھائی، ’امت‘ کے چبھنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ’تکبیر‘ کے ایڈیٹر صلاح الدین کو تو راستے سے ہٹا دیا گیا مگر صدائے حق تو نہیں دبایا جاسکتا۔ وہ تو کسی نہ کسی روپ میں کانوں کی کھڑکیوں اور ضمیر کے دروازے پر دستک دیتی ہی رہے گی!
 

طالوت

محفلین
سیاسی جماعتیں ڈھٹائی اور بے شرمی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں اور ایم کیو ایم ان تمام جماعتوں میں اس ڈھٹائی اور بے شرمی کے معاملے میں ممتاز مقام رکھتی ہے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
اُمّت اخبار کی صدائے حق کا تو ایک زمانہ معترف ہے۔ :D
’امت‘ میں اگر کچھ جھوٹ یا مبالغے پر مبنی خبریں چھپتی ہوں گی تو کچھ خبریں سچ بھی شائع ہوتی ہوں گی۔ قومی سطح کا اور کون سا اخبار ہے جو ایم کیو ایم کے بارے میں اس طرح لکھنے کی جرات کرسکتا ہے؟
 

طالوت

محفلین
جناب آپ نے امت کا یہ ٹکڑا لگا دیا ہے اور احباب سمجھتے ہیں کہ اس کے ذریعے ایم کیو ایم کو شک کا فائدہ دیا جا سکتا ہے ۔ ایم کیو ایم نے تو مشرف کو نہیں بخشا تھا جبکہ اس کی پوری کوشش تھی کہ اسے سندھ کے شہری علاقوں کے بل سے نکال کر اس پورے جنگل کی جماعت بنایا جائے ، اگرچہ اس میں اس کے اپنے مقاصد بھی تھے ۔ بہرحال مجھے حیرانی اس وقت ہوتی ہے جب لوگ طالبان ، لشکر جھنگوی جیسے گروہوں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور دوسری جانب ایم کیو ایم جیسی جماعت کی طرفداری کرتے ہیں۔ خوف خدا بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
 
Top