انٹرویو چائے نیلم کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
کچھ مزید سوالات یہ تمام multiple choice پر مبنی ہیں:)
1-کون سی چیز خواتین سے برداشت نہیں ہوسکتی
(1) زیادہ دیر خاموش رہنا (2) زیور کی دوکان پر بناء رُکے گزرجانا
2- اچانک مہمان آجائیں تو برہمی کا اظہار کس انداز میں کریں گی
(1) گھور کر (2) باسی کباب پیش کرکے (3) پیر پٹخ کر
3- کھانا جلانے کی آسان ترکیب کیا ہے؟
(1) نیرنگ خیال سے پوچھیں (2) ہانڈی رکھ کر ٹی وی لگا لیں (3) سہلیوں کو فون
4- خواتین زیادہ کس سے ڈرتی ہیں ؟
(1) اپنی اصل عمربتانے سے (2) کاکروچ سے
5- کہاں جانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں ؟
(1) شاپنگ پر (2) سہلیوں کے گھر
 
نیلم

محفلین
کچھ مزید سوالات یہ تمام multiple choice پر مبنی ہیں:)
1-کون سی چیز خواتین سے برداشت نہیں ہوسکتی

(1) زیادہ دیر خاموش رہنا (2) زیور کی دوکان پر بناء رُکے گزرجانا
زیادہ دیر خاموش رہنا :D

2- اچانک مہمان آجائیں تو برہمی کا اظہار کس انداز میں کریں گی
(1) گھور کر (2) باسی کباب پیش کرکے (3) پیر پٹخ کر

نہیں ہمارے ہاں پاکستان میں سب مہمان اچانک ہی آتے ہیں ۔اسی لیئے بالکل بُرا نہیں لگتا بلکہ خُوشی ہوتی ہے :)

3- کھانا جلانے کی آسان ترکیب کیا ہے؟
(1) نیرنگ خیال سے پوچھیں (2) ہانڈی رکھ کر ٹی وی لگا لیں (3) سہلیوں کو فون

میں نے تو آج تک کبھی نہیں جلایا کھانا :D
نیرنگ خیال سے مشہورہ لینا ہوگا :D

4- خواتین زیادہ کس سے ڈرتی ہیں ؟
(1) اپنی اصل عمربتانے سے (2) کاکروچ سے

بڑے والے کاکروچ سے ۔چھوٹے بچوں سے نہیں ڈرتی میں :D

5- کہاں جانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں ؟
(1) شاپنگ پر (2) سہلیوں کے گھر

شاپنگ پر
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
(1) نیرنگ خیال سے پوچھیں (2) ہانڈی رکھ کر ٹی وی لگا لیں (3) سہلیوں کو فون
:mad:
:cry::cry::cry:

میں نے تو آج تک کبھی نہیں جلایا کھانا
:D
نیرنگ خیال
سے مشہورہ لینا ہوگا
میں کھانا بناتا ہی نہیں۔ تو جلاؤں گا کیسے۔۔۔ :cautious:
مرزا بھائی تمہیں بار بار دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع دے رہے ہیں۔ کہیں تم خود تو انہیں سوال نہیں بھیج رہی کہ یہ پوچھیں:confused: ۔۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
چلیں کچھ اورسوالات
1- موجودہ دور کی سب سے اچھی خاتون مصنفہ کون ہیں آپ کی نظر میں ؟
2- کیا خواتین کے ڈائجسٹ معاشرے کی اصلاح کا کام کررہے ہیں یا خرابی کا؟
3- کون سی ٹی وی اداکارہ کو اب مزید کام نہی کرنا چاہیے؟
4- عورت کا ہتھیارکیا ہے؟
(1) صبر (2) سمجھوتہ (3) غصہ
5- کس تاریخی عورت سے آپ بے حد متاثر ہیں؟
6- اگر پھوپھی ہیلری اور چچا اوباما آپ کوامریکی سنیٹر بن کی پیش کش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟
7- آپ کے خیال میں کون سے محفلین کو پیسے ادھار دینا شدید غلطی ہوگی؟
(1) نیرنگ خیال (2) باباجی (3) حسیب ںذیرگِل
 
نیلم

محفلین
چلیں کچھ اورسوالات
1- موجودہ دور کی سب سے اچھی خاتون مصنفہ کون ہیں آپ کی نظر میں ؟
آج کے دور میں بھی بہت سی اچھی مصنفہ ہیں کسی ایک کا نام لینا ناانصافی ہوگی
عمیرہ احمد کے کہی ناولز نے مجھے بہت متاثر کیا جن میں پیرہ کامل نمبرون ہےاُس جیسا ناول آج تک مجھے کوئی بھی نہیں لگا۔امربیل،بھی عمیرہ احمد کا لاجواب تھا
عمیرہ احمد کے علاوہ ایک مصنفہ شازیہ چودھری (مرحوم ) بھی لاجواب لکھتی تھی ۔اُن کا ایک ناول شہردل کے دروازے بھی کمال کا تھا۔
نگہت عبداللہ
رفعت سراج،کا طاہرلاہوتی زبردست تھا،دل ،دیا ،دھلیز
رضیہ بٹ
ماہ ملک
فرحت اشتیاق
نمرہ احمد
نبیلہ ابرار راجہ کا ایک ناول زرد زمانوں کا سویرا بھی مجھے بہت پسند ہے
سب ہی بہترین لکھتی ہیں
بہت سے ایسے ناول ہیں جو مجھے اچھے لگے لیکن رائٹرز کے نام تو مجھے یاد بھی نہیں رہتے :D
2- کیا خواتین کے ڈائجسٹ معاشرے کی اصلاح کا کام کررہے ہیں یا خرابی کا؟
میرا خیال ہےکہ ایک سمھجدار دماغ اچھی چیزیں ہی اڈپٹ کرتا ہے اُسے اچھے بُرے کی تمیز ہوتی ۔لیکن ایک کچا اور چھوٹی عمر کا دماغ خواب اور حقیقت کے فرق کو نہیں سمھجتا ۔ہم تو جب چھوٹے تھے تو ہمیں اجازت نہیں تھی ناولز یا ڈائجسٹ پڑھنے کی ۔
3- کون سی ٹی وی اداکارہ کو اب مزید کام نہی کرنا چاہیے؟
سب کرتی رہے میری طرف سے اجازت ہے۔میرا خیال ہے کوئی بھی کام کرنے میں عمر کی کوئی قید نہیں ہونی چایئے
4- عورت کا ہتھیارکیا ہے؟
(1) صبر (2) سمجھوتہ (3) غصہ
صبر اور سمجھوتہ
5- کس تاریخی عورت سے آپ بے حد متاثر ہیں؟
محمد بن قاسم :laugh:
اب سارے اچھے کام صرف عورتوں نے ہی نہیں کیئے نا :laugh:
6- اگر پھوپھی ہیلری اور چچا اوباما آپ کوامریکی سنیٹر بن کی پیش کش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟
تو بن جاؤں گی
7- آپ کے خیال میں کون سے محفلین کو پیسے ادھار دینا شدید غلطی ہوگی؟
(1) نیرنگ خیال (2) باباجی (3) حسیب ںذیرگِل
نیرنگ خیال ہٹرک ہوگئی آپ کی
اب میری خیر نہیں :laugh:

اب میری خیر نہیں :laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
دیکھ لیا نین کو روتا دیکھ کر :p
خبردار جو کسی نے نین کو اکیلے تنگ کیا کیوں کہ مجھے بھی اس کار خیر میں حصہ لینا ہے نا :p
یعنی نین کو تنگ کرنا کار خیر ہے :eek:
آہ! لوگ کیوں بھول جاتے ہیں کہ مظلوم کی آہ اور اللہ کے درمیان پردہ نہیں ہوتا۔۔۔۔ (n)
یاد رکھو سارے
جے دن رئے او نئیں تے جانے ائے وی نئیں :laugh:
 
نیلم

محفلین
یعنی نین کو تنگ کرنا کار خیر ہے :eek:
آہ! لوگ کیوں بھول جاتے ہیں کہ مظلوم کی آہ اور اللہ کے درمیان پردہ نہیں ہوتا۔۔۔ ۔ (n)
یاد رکھو سارے
جے دن رئے او نئیں تے جانے ائے وی نئیں :laugh:
مظلوم اور آپ ،،،یہ خبر کسی دشمن نے پھیلائی ہوگی :laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لو جی حکایتی ڈرامے، ذرا کچھ میرے سوالات کے بھی جواب دو :)

کس معاشرتی رویے کو ناپسند کرتی ہیں۔​
کس معاشرتی رویے کو ناپسند کرتی ہیں۔​
روزمرہ کے معمولات میں کس قدر سہل پسند واقع ہوئی ہیں۔​
قوت فیصلہ کس قدر مستحکم سمجھتی ہیں اپنی​
کسی سے بات کرنے کا موڈ نہ ہو تو کس طرح ٹالتی ہیں۔ یا پھر سیدھا کہہ دیتی ہیں کہ راہ لگ اپنی؟​
خوراک کے معاملے میں محتاط ہیں۔ یا پھر خوش خوراک ہیں۔​
مجھے کیا نصیحت کریں گی۔
اور اب زبیر مرزا بھائی کے انداز کا اک سوال
ان میں سے محفل کا بہترین رکن کونسا ہے
1- ذوالقرنین سرور، 2- نین، 3- نیرنگ خیال
 
نیلم

محفلین
لو جی حکایتی ڈرامے، ذرا کچھ میرے سوالات کے بھی جواب دو :)
:D
کس معاشرتی رویے کو ناپسند کرتی ہیں۔

خود خرضی کو۔جو آج کل کچھ زیادہ ہی ہوگئی ہےہمارےمعاشرے میں، اور جھوٹ کو ہمیشہ سے ناپسند کرتی ہوں ۔ہاں اگر کبھی کبھار کسی مصلحت کے تحت بولنا پڑجائے تو چلتا ہے،لیکن پھر بھی ناپسند ہے
روزمرہ کے معمولات میں کس قدر سہل پسند واقع ہوئی ہیں۔

کبھی کبھی کام کرنے پہ آؤں تو تھکاوٹ کا بھی احساس نہیں کرتی ۔لیکن اگر کوئی پریشانی ہو تو پھر کوئی سُست ہو جاتی ہوں کوئی کام نہیں کرتی ۔:D
قوت فیصلہ کس قدر مستحکم سمجھتی ہیں اپنی

کبھی سٹرونگ کبھی زیرو :)
کسی سے بات کرنے کا موڈ نہ ہو تو کس طرح ٹالتی ہیں۔ یا پھر سیدھا کہہ دیتی ہیں کہ راہ لگ اپنی؟

موڈ نا بھی ہو تو تب بھی اچھے سے ہی بات کرتی ہوں ۔موڈز کی تابع نہیں ہوں مطلب موڈی نہیں ہوں ۔​
خوراک کے معاملے میں محتاط ہیں۔ یا پھر خوش خوراک ہیں۔

محتاط

مجھے کیا نصیحت کریں گی۔

ایک بڑی اچھی سی بچی ہے اُردو محفل پہ اُسے تنگ نا کیا کرئے :rollingonthefloor:

اور اب زبیر مرزا بھائی کے انداز کا اک سوال
:D
ان میں سے محفل کا بہترین رکن کونسا ہے
1- ذوالقرنین سرور، 2- نین، 3- نیرنگ خیال

نین :D
اس بار میں نے نیرنگ خیال کو چھوڑ دیا :laugh:
 
Top