کینیڈین پولیس کی جانب سے طاہرالقادری کے سمن جاری

خود ساختہ القابات کیا ہوتے ہیں؟۔۔۔ اگر ایک علمی شخصیت کو اسکے لاکھوں پسند کرنے والے کسی مخصوص لقب سے پکارتے ہیں تو اس میں آپ کو کیا تکلیف ہے؟۔۔۔ اگر آپ اس شخص کو اس مخصوص لقب کا مستحق نہیں سمجھتے تو کس نے کہا ہے کہ آپ اسے اس لقب سے پکاریں۔۔۔ آپ بیشک اسے اسکے نام سے ہی مخاطب کریں، لیکن خرابی اور فساد کا دروازہ اس وقت کھلتا ہے جب آپ اس لقب کو توڑ مڑوڑ کر نام بگاڑ کر استعمال کریں۔۔۔ یہ مسلمانوں کا شیوہ نہیں ہے

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

اللہ نہ کرے بھائی مجھے کبھی انکے القابات سے کوئی تکلیف ہو میں کب انکا خود ساختہ عالم اسلام کا چاچا یا شیخ بننے پر کوئی اعتراض کر رہا ہوں ، بقول آپکے انکے لاکھوں چاہنے والوں نے کسی وجہ سے انہیں شیخ السلام کا خطاب دے ڈالا، بلکل اسی طرح ہم نے بھی انکے لانگ مارچ والے ڈرامے کو صراہتے ہوئے انہیں شیخ الفنکار کا خطاب دے ڈالا۔

اور آپ کو شاید معلوم ہو گا ہی کہ محترم قادری صاحب کو اپنے القابات سے کس قدر محبت ہے ، اسکی ایک تازہ مثال تب دیکھنے کو ملی جب ، ق لیگ اور بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض انسے ملنے گئے اور دوران تقریر ریاض صاحب کے منہ سے غلطی سے مولانا نکل گیا، محترم قادری صاحب نے ناں صرف تقریر روکی بلکہ انکی تصحیح بھی کی کہ مجھے اب مولانا نہیں پروفیسر کہتے ہیں۔

جب ایک بندے کو اپنے خطاب و القابات سے اسٖقدر محبت ہے تو ان کے دوسرے چاہنے والے انہیں انکی کسی دوسری قابلیت پر جو مرضی خطاب دیں ، بھائی آپ کو کیا تکلیف ہے ؟ اور کیوں سیخ پا ہو رہے ہیں ؟
 
میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔۔۔اب آپ اسے سمجھنے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں تو یہ آپکی مرضی۔ اگر مسلمان ہو تو ایک حدیث لکھ رہا ہوں اس پر غور کرلینا۔۔۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " کسی بھی قوم کے سردار کی تکریم کرو"۔۔۔اکرموا سیّد القوم
 
میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔۔۔ اب آپ اسے سمجھنے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں تو یہ آپکی مرضی۔ اگر مسلمان ہو تو ایک حدیث لکھ رہا ہوں اس پر غور کرلینا۔۔۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " کسی بھی قوم کے سردار کی تکریم کرو"۔۔۔ اکرموا سیّد القوم

بہت شکریہ بھائی ، کہ آپ نے میری آئیں بائیں شائیں پڑھی اور انکے مدلل اور ٹھوس جوابات دیے :rose:

جہاں تک بات میرے آقا (نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم) کی حدیث ہے ، تو میرے اور میری قوم کے سردار اور مشعل راہ تو فقط آپ (نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم) ہی ہیں ، اور آپ(نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم) کی عزت پر جان بھی حاضر ہے۔

البتہ آپ اپنے سرداروں کا تفصیلا لکھ بھیجئے تاکہ اس لسٹ کو شامل موضوع نہ کیا جائے اور آپکی دل آزاری بھی نہ ہو۔ :rose:
 
بہت شکریہ بھائی ، کہ آپ نے میری آئیں بائیں شائیں پڑھی اور انکے مدلل اور ٹھوس جوابات دیے :rose:

جہاں تک بات میرے آقا (نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم) کی حدیث ہے ، تو میرے اور میری قوم کے سردار اور مشعل راہ تو فقط آپ (نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم) ہی ہیں ، اور آپ(نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم) کی عزت پر جان بھی حاضر ہے۔

البتہ آپ اپنے سرداروں کا تفصیلا لکھ بھیجئے تاکہ اس لسٹ کو شامل موضوع نہ کیا جائے اور آپکی دل آزاری بھی نہ ہو۔ :rose:
آپکو بات کی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔۔۔اور امید ہے کہ آئے گی بھی نہیں۔۔۔۔چنانچہ آج سے تمہیں اگنور کیا جاتا ہے
 
آپکو بات کی ابھی تک سمجھ نہیں آئی۔۔۔ اور امید ہے کہ آئے گی بھی نہیں۔۔۔ ۔چنانچہ آج سے تمہیں اگنور کیا جاتا ہے

میری یہ تعلیم ہی میرے اسقدر ضدی ہونے اور ہر بات پر کوئی غور و فکر کیے بغیر قائل ہو جانے کے بیچ آڑے آ جاتی ہے ، آپکا شکر گزار ہوں کے آپ نے اپنی اسقدر ٹھوس دلیلوں سےاور آپ سے جو بن پڑا ، مجھے قائل کرنے کی کوشیش کی۔۔۔ پر میں نے اپنی مجبوری پہلے ہی بتا دی ہے کہ میں قائل کیوں نہ ہو سکا۔

اگرچہ آپ نے مجھے آج سے اگنور کیا ، پر میرے لیے پھر بھی آپ قابل عزت ہی رہیں گے، اور ہر میدان میں ثابت قدم پائیں گے، انشاءاللہ
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
گزر گیا جو زمانہ اُسے بھلا ہی دو ۔۔۔ طاہر القادری صاحب اب ماضی کا حصہ بن چکے! انہیں بخش دیا جائے ۔۔۔ :)
 
گزر گیا جو زمانہ اُسے بھلا ہی دو ۔۔۔ طاہر القادری صاحب اب ماضی کا حصہ بن چکے! انہیں بخش دیا جائے ۔۔۔ :)

اتنی جلدی بھی کیا ہے بھائی ، پہلے ان سے قوم کو دیا جانے والے Rs 30 billion کے خسارے ، بلو ایریا میں کاروبار کی بندش، بیچارے کنٹینر مالکان کے نقصان ، ٹیکسٹائل کی صنعت کو اربوں کا نقصان ، 200 سے زائد بچوں کی بیماری ، اور کراچی سٹاک ایکسچینج کے خطیر نقصان کا حساب تو لے لیں ؟ ، کیا خیال ہے ؟

 

عسکری

معطل
ایک بات کوئی عقلمند سمجھائے مجھے
دھرنے کے دوران جب راجہ رینٹل کی گرفتاری کی خبر ائی تو قادری نے نعرے لگوائے سجدے کیے کرائے خوشیاں بانٹیں
پھر اسی گرفتار وزیر اعظم کے سائن والے پرچے کو لے کر چل دیا ایس کیوں؟
اور نواز لیگ کو سب سے زیادہ تکلیف تھی قادری سے کیوں کہ انہیں اپنی باری جاتی دکھائی دے رہی تھی ؟
عمران نے اچھا کیا نا اس جوائن نا کر کے ؟
 
ایک بات کوئی عقلمند سمجھائے مجھے
دھرنے کے دوران جب راجہ رینٹل کی گرفتاری کی خبر ائی تو قادری نے نعرے لگوائے سجدے کیے کرائے خوشیاں بانٹیں
پھر اسی گرفتار وزیر اعظم کے سائن والے پرچے کو لے کر چل دیا ایس کیوں؟
اور نواز لیگ کو سب سے زیادہ تکلیف تھی قادری سے کیوں کہ انہیں اپنی باری جاتی دکھائی دے رہی تھی ؟
عمران نے اچھا کیا نا اس جوائن نا کر کے ؟

نعوذ بلاللہ ، حُسینی لشکر کا ، یزیدی لشکر سے معائدہ طے پا گیا ؟ "لا حول ولا قوة إلا بالله " ، سخت بات پر معذرت چاہتا ہوں ، چلیں سابقہ وزیر اعظم نے مولوی صاحب کے ایجنڈے پر مہر ثبت کر دی اور ہم جاہل عوام تالیاں پیٹتے رہے
delight.gif


ہم سب کو مبارک ہو، کیونکہ انقلاب آ چکا، مولوی صاحب اپنے مشن پر ڈٹے رہے اور حکومت بھی ثابقہ ہو گئی ، ڈرون حملے بھی بند ہو گئے ، سی این جی بھی کھل گئی ، لوگوں‌ کو گولیوں‌سے جو فرائی کیا جا رہا ہے وہ بھی کام بند ہو گیا۔
a12.gif


شیخ الفنکار صاحب کی بہت عزت تھی ، اور شاید ہی انکا کوئی لیکچر ہو جو میں‌نے نہ دیکھا ہو یا بوقت ضرورت ریفرنس کے طور پر نہ استعمال کیا ہو۔ جس طرح‌ انہوں‌نے بھولی بھالی عوام کی طاقت کو ناجائز طریقے سے استعمال کرتے ہوئے سارے کار خیر کو میلین مارچ سے "عوامی تحریک پارٹی"‌ کی صورت میں‌رجسٹر کیا اور فورا ہی اسی کرپٹ سیاست جس سے ریاست بچانے چلے تھے اسی سیاست کے ایک اور اتحادی بن گئے
113.gif
لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس غریب عوام کے لیے کم از کم "YouTube" ہی کھلوا دیتے :jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly:
 

آبی ٹوکول

محفلین
لانگ مارچ اور دھرنا میری نظر میں
مثبت پہلو اہم نقاط :
سب سے پہلے تو لانگ مارچ کہ تمام شرکاء انکے عظم اور حوصلے اور نیت ، خلوص اور ڈسپلن اور ڈٹرمینیشن کو سلام ۔
لانگ مارچ کہ شرکاء نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی ا ور انوکھی مثال رقم کردی جو کہ تاریخ میں ہمیشہ ایک سنہری باب کی حیثیت سے یاد رکھی جائے -
اتنی پر عظم اتنی ڈٹرمنٹ اتنی مہذب اتنی حوصلہ مند اتنی پرخلوص اتنی ایجوکیٹڈ پاکستانی قوم بھی ہوسکتی ہے؟؟؟؟ یہ لانگ مارچ کہ شرکاء نے ثابت کردکھایا ۔
پاکستانی قوم کا ایک رئیل اور روش فیس ساری دنیا کو دیکھنے کو ملا سو ایک بار پھر لانگ مارچ کہ شرکاء کو میرا سلام ۔
ایک نئی راہ پوری قوم کو دکھا دی اور قوم کو جگا دیا اب اگر قوم اسی تہذیب سے جاگ کر اپنا مستقبل سنوارنے اور اپنے حق کی حصولی کی کوئی بھی کوشش کرئے گی تو اس کا کریڈٹ کسی نہ کسی حد تک اس لانگ مارچ کہ شرکاء کو بھی ضرور جائے گا ۔
منفی پہلو اہم نقاط :
سب سے پہلے ڈاکٹر صاحب کا اس سارے کام کے لیے سیاسی اعتبار سے ایک غلط وقت کا انتخاب کرنا جبکہ ساری قوم الیکشنز کو دیکھ رہی تھی انھوں نے اپنی اس طرح سے انٹری مارکر سارے معاملے کو مشکوک بنا دیا میرے نزدیک ڈاکٹر صاحب کو یہ قدم آج سے کم از کم چھ سات ماہ پہلے اٹھانا چاہیے ۔
پھر اسکے بعد اگر ڈاکٹر صاحب آ ہی گئے تھے تو پھر بغیر دوسری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے ایکد م سے آکر الٹی میٹم دیکر لانگ مارچ کا کرنا اور اس سے بھی پہلے اپوزیشنزپارٹیز میں سے کسی ایک سے بھی بالعموم اور پاکستان تحریک انصاف سے بالخصوص بنا مشاورت کے سارے ایجنڈے کا اعلان کردینا اور کسی کو بھی اعتماد میں نہ لینا ،یہ ایک غلط طریقہ غلط رویہ اور غلط ٹائمنگ تھی ۔۔ لہذا میرے نزدیک یہی ایک وجہ بنی اس لانگ مارچ کو مشکوک بنانے کی ۔۔
ڈاکٹر صاحب کا اپنی تقاریر میں ضرورت سے زیادہ جذباتی پن کا مظاہرہ کرنا اور بے جا حد تک اسلامی تاریخ کو موضوع بناتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال پر چسپاں کرنا یہ خود انکے لیے برا ثابت ہوا کہ بعد میں جب معاہدہ طے پاگیا۔
اب کچھ بات ہوجائے میڈیا کہ رول پر۔۔۔۔
میڈیا نے ہمیشہ کی طرح بھونڈا کردار ادا کیا میڈیا کہ چند نام نہاد سینئر اور غیر سینئر اینکرز پرسن نے ہمیشہ کی طرح ایک مافیا کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے اپنے مخصوص ایجنڈے کو تقویت دی اور ڈھونڈ ڈھنوڈ کر سوشل میڈیا سے ایسی چیزیں ڈاکٹر طاہر القادری پر کچیڑ اچھالنے کے لیے بلا تحقیق کہ چلائیں کہ جن سے ایک طرف ڈاکٹر صاحب کی ذاتی کردار کشی کی گئی وہیں دوسری طرف میڈیا کا پری پلانڈ ہونا اور یک رخا ہونا بھی واضح ہوگیا اور میڈیا کی بڑی تعداد خود کو غیر جانب دار فریق کی حیثیت سے بھی نہ منوا سکی ۔ لہذا کسی کی بھی ذاتی کردار کشی بلا تحقیق کرنے کی وجہ سے میڈیا کا یہ کردار انتہائی شرمناک کردار ٹھرا۔ میڈیا پر اینکری کے نام پر تنخواہ خور یہ طبقہ خود کو اس قدر دیدہ دلیر سمجھتا ہے کہ ہر نامعقول چیز کو اٹھا کر بنا تحقیق کے چلانے میں انکو نہ صرف کوئی عارمحسوس ہوتی ہے بلکہ یہ طبقہ خود کو کسی کی بھی پگڑی اچھالنے کا نہ صرف حق دار سمجھتا ہے بلکہ ٹھیکے دار سمجھتا ہے لہذا یہ طبقہ ان کاموں کو ہر اہم فرض سے بھی اہم فرض سمجھتا ہے سو عطائی میڈیا کہ اس قصائی پن کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں تاکہ انکی مافیائی سے بچا جاسکے ۔۔۔والسلام
 
ساری خبر بکواس ہے ، یہ سیٹ کنفرمڈ تھیں ، اور یہ کب سے اصول بن گیا کہ آپ کو واپسی کی سیٹ بک کروا کر ہی پاکستان جانے دیا جاتا ہے :jokingly:

اس ویب کو کھولیں:
http://www.emirates.com/uk/english/index.aspx

تیسری آپشن : Manage Existing Booking : پر کلک کریں۔

Last name : Qadri
Booking reference: J4F7QS

شیخ الفنکارصاحب کی بہو اور انکی جماعت کے ایک اور بندے کی سیٹ ابھی بھی کنفرمڈ حالت میں موجود ہے جبکے ، میڈیا میں چھترول کے بعد شیخ الفنکارصاحب کی سیٹ کینسل کروا دی گئی ہے۔
باقی بات ٹھیک ہے لیکن نام نہ بگاڑیں ۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ۔
 

ساجد

محفلین
23368_10151354094324417_2117912908_n.png
ساری خبر بکواس ہے ، یہ سیٹ کنفرمڈ تھیں ، اور یہ کب سے اصول بن گیا کہ آپ کو واپسی کی سیٹ بک کروا کر ہی پاکستان جانے دیا جاتا ہے :jokingly:

اس ویب کو کھولیں:
http://www.emirates.com/uk/english/index.aspx

تیسری آپشن : Manage Existing Booking : پر کلک کریں۔

Last name : Qadri
Booking reference: J4F7QS

شیخ الفنکارصاحب کی بہو اور انکی جماعت کے ایک اور بندے کی سیٹ ابھی بھی کنفرمڈ حالت میں موجود ہے جبکے ، میڈیا میں چھترول کے بعد شیخ الفنکارصاحب کی سیٹ کینسل کروا دی گئی ہے۔ :laughing3::mad3::shocked:
اعوان صاحب ، سُرخ الفاظ کی یہاں کیا تُک بنتی ہے؟۔
اور مہربانی فرما کر اپنے دستخط بدل لیں۔ ایسی اشتعال انگیزی سے اردو محفل اور فیس بُک کا فرق ختم ہو جائے گا۔
 

ساجد

محفلین
میرے نہایت محترم بھائی ، یہ کوئی ضروری نہیں کہ جو شخص آپ کے لیے انتہائی باعث عزت ہو ، دوسرے بھی اسے اُسی نظر سے دیکھیں ، اگر آپ کے پاس اپنی بات کو منوانے کی 100 وجوہات ہوں گی تو کیا پتہ اگلے بندے کے پاس 200 ہوں۔

اب اسکا یہ فیصلہ کون کرے کہ کون غلط ہے اور کون صحیح ؟ ، اسلیے یہ میرا خیال ہے پڑھنے والے پر چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ دونوں اطراف کی تصویر دیکھ کر خود فیصلہ کر لیں۔
اور یہ بھی ضروری نہیں کہ جس شخص کو آپ پسند نہ کرتے ہوں اس کے بارے میں غیر اخلاقی القاب و الفاظ لکھیں۔ پڑھنے والے معقول بات پڑھنا پسند کرتے ہیں ۔ غیر مہذب الفاظ اور غیر معقول باتیں نہیں۔
 
Top