چاند

عزیزامین

محفلین
مجھے واقعی حیرت ہوتی ہے کہ آئیندہ شاید کئی ہزار سال تک کا سائنسی کیلنڈر مہیا ہے کہ چاند کب اور کہاں دکھائی دے گا۔ پھر بھی ہمارے نام نہاد علماء اپنی دکانداری کرنے کی خاطر تین تین عیدین کراتے ہیں :(
حدیث نبوی ہے چاند دیکھ کر عید منائی جاے اس لیے دیکھنا تو پڑے گا
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
شام سمے ایک اُونچی سیڑھوں والے گھر کے آنگن میں
چاند کو اُترے دیکھا ہم نے، چاند بھی کیسا؟ پورا چاند

انشاء جی ان چاہنے والی، دیکھنے والی آنکھوں نے
ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، کیسا کیسا دیکھا چاند

ہر اک چاند کی اپنی دھج تھی، ہر اک چاند کا اپنا روپ
لیکن ایسا روشن روشن، ہنستا باتیں کرتا چاند ؟

درد کی ٹھیس بھی اٹھتی تھی، پر اتنی بھی، بھرپور کبھی؟
آج سے پہلے کب اترا تھا دل میں میرے گہرا چاند !

ہم نے تو قسمت کے در سے جب پائے، اندھیرے پائے
یہ بھی چاند کا سپنہ ہوگا، کیسا چاند کہاں کا چاند ؟

انشاء جی دنیا والوں میں بےساتھی بے دوست رہے
جیسے تاروں کے جھرمٹ میں تنہا چاند، اکیلا چاند

ان کا دامن اس دولت سے خالی کا خالی ہی رہا
ورنہ تھے دنیا میں کتنے چاندی چاند اور سونا چاند

جگ کے چاروں کوٹ میں گھوما، سیلانی حیران ہوا
اس بستی کے اس کوچے کے اس آنگن میں ایسا چاند ؟

آنکھوں میں بھی، چتون میں بھی، چاندہی چاند جھلکتے ہیں
چاند ہی ٹیکا، چاند ہی جھومر، چہرہ چاند اور ماتھا چاند

ایک یہ چاندنگر کا باسی، جس سے دور رہا سنجوگ
ورنہ اس دنیا میں سب نے چاہا چاند اور پایا چاند

امبر نے دھرتی پر پھینکی نور کی چھینٹ اداس اداس
آج کی شب تو آندھی شب تھی، آج کدھر سے نکلا چاند

انشاء جی یہ اور نگر ہے، اس بستی کی رِیت یہی ہے
سب کی اپنی اپنی آنکھیں، سب کا اپنا اپنا چاند

اپنا سینے کے مطلع پر جو بھی چمکا وہ چاند ہوا
جس نے مَن کے اندھیارے میں آن کیا اُجیارا چاند

چنچل مسکاتی مسکاتی گوری کا مُکھڑا مہتاب
پت جھڑ کے پیڑوں میں اٹکا، پیلا سا اِک پتہ چاند

دکھ کا دریا، سُکھ کا ساگر، اس کے دم سے دیکھ لئے
ہم کو اپنے ساتھ ہی لے کر ڈوبا اور اُبھرا چاند

روشنیوں کی پیلی کرنیں، پورب پچھم پھیل گئیں
تو نے کس شے کےدھوکے میں پتھر پہ دے ٹپکا چاند

ہم نے تو دونوں کو دیکھا، دونوں ہی بےدرد کٹھور
دھرتی والا، امبر والا، پہلا چاند اور دوجا چاند

چاند کسی کا ہو نہیں سکتا، چاند کسی کا ہوتا ہے ؟
چاند کی خاطر زِد نہیں کرتے، اے میرے اچھے انشاء چاند
 
ہمارے بچپن میں ایسی نظمیں ہوا کرتی تھیں!!!

چندا ماموں دور کے​
بڑے پکائیں بُور کے​
آپ تو کھائیں تھالی میں​
اور ہم کو دیں پیالی میں​
تھالی گئی ٹوٹ​
چندا ماموں گئے رُوٹھ​
تھالی لائے اور​
چندا ماموں آئے دَوڑ​

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

عزیزامین

محفلین
چاند کی کتنی اشکال ہیں؟ تصاویربھی بھجیں۔ کیا ان سب کا کوئی مقصدہے؟ مجھے تو پہلی اور چودھویں تاریخ کا ہی مقصد پتہ ہے۔ اندھیری راتیں کتنے دن رہتیں ہیں انکا بھی کوئی مقصد ہے؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہمارے بچپن میں ایسی نظمیں ہوا کرتی تھیں!!!

چندا ماموں دور کے​
بڑے پکائیں بُور کے​
آپ تو کھائیں تھالی میں​
اور ہم کو دیں پیالی میں​
تھالی گئی ٹوٹ​
چندا ماموں گئے رُوٹھ​
تھالی لائے اور​
چندا ماموں آئے دَوڑ​

۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔​
یہ تو ہمارے بچپن میں بھی ہوتی ہیں۔
 

شیزان

لائبریرین
پرانے وقتوں میں تو چاند کی اہمیت کچھ یوں تھی کہ۔۔۔

میں چاند دیکھتا ہوں
چاند، اُن کو دیکھتا ہے
گر وہ بھی چاند دیکھیں
مل جائیں گی نگاہیں

یا پھر۔۔

دم بھر جو ادھر منہ پھیرے ، او چندا
میں ان سے پیار کر لوں گی
نظریں دوچار کر لوں گی۔۔

اور اب۔۔
۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔

آپ خود سمجھدار ہیں:laughing3:
 

عزیزامین

محفلین
وکی پیڈیا ہے نا معلومات کے لیے:D
درد دل کے لیے پیدا کیا انسان کو ورنہ عبادت کے لیے کم نہ تھے فرشتے۔ شعر میں اصلاح کی ضرورت ہو تو کریں شکریہ۔ وکی۔۔۔۔۔۔وکی ۔۔وکی استعمال کرتے رہے تو انسان کی محبت ختم ہو جائے گی
 
میں یہ نہیں چا ہتا کہ ہرطرف شاعری ہی شاعری ہو مجھے تو معلومات چاہیں
لیجئے صاحب! معلومات بارے چاند کے!

http://en.wikipedia.org/wiki/Moon

http://nineplanets.org/luna.html

http://www.moonconnection.com/moon_phases_calendar.phtml

http://www.space.com/55-earths-moon-formation-composition-and-orbit.html

اور

اگر آپ کو شاعری سے ایسی ہی نفرت ہے تو یہ دھاگا بند کر دیجئے۔
 

شیزان

لائبریرین
درد دل کے لیے پیدا کیا انسان کو ورنہ عبادت کے لیے کم نہ تھے فرشتے۔ شعر میں اصلاح کی ضرورت ہو تو کریں شکریہ۔ وکی۔۔۔ ۔۔۔ وکی ۔۔وکی استعمال کرتے رہے تو انسان کی محبت ختم ہو جائے گی
پیارے بھیا ۔۔ وکی پیڈیا سے بھلے مدد لو یا نہ لو۔۔ لیکن خدارا شاعری کی ٹانگ مت توڑو۔۔ باتوں میں اس مظلوم کی مدد بالکل نہ لیجئے:thinking2: :laugh1:
 
چاند کی کتنی اشکال ہیں؟ تصاویربھی بھجیں۔ کیا ان سب کا کوئی مقصدہے؟ مجھے تو پہلی اور چودھویں تاریخ کا ہی مقصد پتہ ہے۔ اندھیری راتیں کتنے دن رہتیں ہیں انکا بھی کوئی مقصد ہے؟
ہماری نظر کے زاوئیے سے دیکھیں تو چاند کی شکل روزانہ تھوڑی سی بدل جاتی ہے ۔
پہلی تاریخ کا چاند : ہلال ۔ یا کریسنٹ
مکمل چاند: بدر ، چودھویں کا چاند ، فل مون ، اس کے کئی نام ہیں ۔
 

عزیزامین

محفلین
لیجئے صاحب! معلومات بارے چاند کے!

http://en.wikipedia.org/wiki/Moon

http://nineplanets.org/luna.html

http://www.moonconnection.com/moon_phases_calendar.phtml

http://www.space.com/55-earths-moon-formation-composition-and-orbit.html

اور

اگر آپ کو شاعری سے ایسی ہی نفرت ہے تو یہ دھاگا بند کر دیجئے۔
اتنی بھی نہیں اگر میرے جنگلی حیات والے شوق کو برداشت کر سکتے ہیں تو حوصلہ ہم بھی رکھتے ہیں معلومات اردو میں ہتیں تو بہتر تھا برحال شکریہ
 
Top