الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

قیصرانی

لائبریرین
جو شخص جس ملک میں پیدا ہوتا ہے، اسے تاحیات اس ملک میں داخلے یا اس کی شہریت سے روکا نہیں جا سکتا :) آئین کی مطلوبہ شق جس کا حوالہ برادرم عاطف بٹ نے دیا ہے، اس میں لکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
تاحیات تو مان لیا، اور مرنے کے بعد کیا اس کی لاش اسی ملک میں لائی جا سکتی ہے نہیں؟
 
تاحیات تو مان لیا، اور مرنے کے بعد کیا اس کی لاش اسی ملک میں لائی جا سکتی ہے نہیں؟
یحیی خان تک کو پاکستانی شہریت چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا گیا جس نے نہ صرف پاکستان توڑ دیا بلکہ لاکھوں مسلمانوں کے قتل اور 92 ہزار فوجی جوانوں کی قید میں ذلت کا براہ راست ذمہ دار تھا

میرا خیال ہے کہ لائی جاسکتی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہاہااہاہاہاہا۔ جو جتنا بڑا چور اسکو اتنی آسان معافی!
توہین عدالت کا اصول ہے کہ جب آپ غیر مشروط معافی مانگ لیتے ہیں اور توہین عدالت کا جرم ابھی ثابت نہیں ہوا ہوتا تو آپ کو معافی مل جاتی ہے

لیکن اگر ماش کے آٹے کی طرح ہمارے سابق وزیر اعظم جرم ثابت ہونے تک نہ اکڑتے اور پہلے ہی معافی مانگ لیتے تو ان کا معاملہ بھی ایسے ہی سدھر جاتا
 

محمد امین

لائبریرین
ڈرون حملہ کیا کرنا تھا الطاف بھائی کچھ تکنیکی خامیوں کی بنا پر بھول گئے ہیں۔۔۔یاد آنے پر فوراً عوام کو مطلع کردیا جائے گا ۔۔۔ شکریہ۔۔۔ اسٹے ٹیونڈ ٹو مرو ٹی وی :D
 

اسد عباسی

محفلین
524719_516364335062553_716036002_n.jpg
 

اسد عباسی

محفلین
لو بھائیو ڈرون کا پتہ چل گیا ہے۔یا یوں کہتے ہیں کہ 85 فیصد پکی خبر مل گئی ہے۔
با خبر ذرائع سے خبر آئی ہے کہ بھائی لانگ مارچ سے ہاتھ کھینچ لیں گے۔:tv:
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ تھالی کسی اور طرف لڑھک گئی ہو گی تو اس کے اندر رکھی چیز بھی ادھر کو لڑھک گئی ہو گی۔
 

اسد عباسی

محفلین
الطاف حسین کے ڈرون نے اڑان بھر لی۔
لو جی انتظار کی گھڑیاں ختم "یہی سوچ رہے ہوں گے نا آپ لوگ۔"
بھائیو۔ابھی تو کام شرو‏ع ہوا ہے اب بھائی کا سارا ڈرامہ دیکھنا پڑے گا ساری قوم کو اور آخر میں نکلے گا کیا۔
مرا ہوا چوہا بھی نہیں !
 
Top