تعارف وِپُل کمار بھائی کو محفل پر خوش آمدید

حسان خان

لائبریرین
راجستھان کے شہر اجمیر سے تعلق رکھنے والے میرے عزیز دوست وپل کمار کو محفل پر خوش آمدید۔ گو اِن کی مادری زبان باگڑی ہے، لیکن اس کے باوصف اُردو سے ان کو بڑی چاہت ہے۔ انہوں نے چند سال قبل قاعدے کی مدد سے اردو سیکھنے کی کوشش کی تھی اور اب ماشاءاللہ اردو کا کافی علم رکھتے ہیں۔ موصوف کی عمر ۱۹ سال ہے۔ فیض اور غالب ان کے پسندیدہ ترین شاعر ہیں، اورخود بھی شاعری کرتے ہیں۔ فارسی بھی سیکھنا چاہتے ہیں تاکہ حافظ اور رومی کا کلام پڑھ سکیں۔ اِن کی اسی اپنائیت اور مزید سیکھتے رہنے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے میں نے انہیں اردو محفل کا حصہ بننے کی تجویز دی تھی، جو انہوں نے قبول کر لی، اور آج یہ اردو محفل کا حصہ ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ محفلین ہمارے محترم دوست کو اردو سیکھنے میں اور شاعری کی نوک پلک سنوارنے میں دل کھول کر مدد کریں گے۔

میں تمام محفلین کی جانب سے وپل کمار صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
دل کی گہرائیوں سے محترم وپل کمار کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔۔۔
 
وپل کمار

محفلین
آداب اہلَ بزم
اوّل تو میں حسان بھایٔ کا تحِ دل سے سپاس گزار ہوں کہ آپنے مجھے اس محفل سے رو بہ رو کروایا۔۔
اور آپ تمام اہلِ بزم کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے اس گرم جوشی سے میرا استقبال کیا۔۔۔
مین پہلی دفا کسی اردو فورم میں شامل ہوا ہوں اور یہاں کے تور تریقوں سے ناواقف ہوں۔۔۔۔ لیکن آپ سب کی محبّت کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جلد ہی یہاں کے قواعد جان جاونگا۔۔۔
اور ہاں، اردو رسم ال خت میں میری کم علمی اور اردو ٹایپنگ میں نو نیاز ہونے کی وجہ سے اس معاملے میں مازرت بخشیں اور میری خامؤں سے مجھے آگاہ کروایں۔۔۔۔۔
شکریا
 
باباجی

محفلین
خوش آمدید جناب
کوئی بات نہیں آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا اور آپ اپنی اصلاح کرلیں گے
بس آپ حاضری دیتے رہیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آداب اہلَ بزم
اوّل تو میں حسان بھایٔ کا تحِ دل سے سپاس گزار ہوں کہ آپنے مجھے اس محفل سے رو بہ رو کروایا۔۔
اور آپ تمام اہلِ بزم کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے اس گرم جوشی سے میرا استقبال کیا۔۔۔
مین پہلی دفا کسی اردو فورم میں شامل ہوا ہوں اور یہاں کے تور تریقوں سے ناواقف ہوں۔۔۔ ۔ لیکن آپ سب کی محبّت کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جلد ہی یہاں کے قواعد جان جاونگا۔۔۔
اور ہاں، اردو رسم ال خت میں میری کم علمی اور اردو ٹایپنگ میں نو نیاز ہونے کی وجہ سے اس معاملے میں مازرت بخشیں اور میری خامؤں سے مجھے آگاہ کروایں۔۔۔ ۔۔
شکریا

اردو محفل فورم میں خوش آمدید!

مختلف زبانیں سیکھنا اور جاننا زندگی کے خوبصورت مشاغل اور تجربات میں سے ہے ، بہت اچھا لگا آپ کی زبانوں سے دلچسپی جان کر۔ آپ سے سوال ایک تو یہ کہ آپ کو زبانیں جاننے سے دلچسپی کب اور کس طرح ہوئی ؟ اور باگڑی کے علاوہ اور کونسی زبانیں جانتے ہیں؟ علاوہ ازیں باگڑی زبان تحریری زبان ہے یا صرف بولی جانے والی زبانوں میں سے ہے؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
راجستھان کے شہر اجمیر سے تعلق رکھنے والے میرے عزیز دوست وپل کمار کو محفل پر خوش آمدید۔ گو اِن کی مادری زبان باگڑی ہے، لیکن اس کے باوصف اُردو سے ان کو بڑی چاہت ہے۔ انہوں نے چند سال قبل قاعدے کی مدد سے اردو سیکھنے کی کوشش کی تھی اور اب ماشاءاللہ اردو کا کافی علم رکھتے ہیں۔ موصوف کی عمر ۱۹ سال ہے۔ فیض اور غالب ان کے پسندیدہ ترین شاعر ہیں، اورخود بھی شاعری کرتے ہیں۔ فارسی بھی سیکھنا چاہتے ہیں تاکہ حافظ اور رومی کا کلام پڑھ سکیں۔ اِن کی اسی اپنائیت اور مزید سیکھتے رہنے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے میں نے انہیں اردو محفل کا حصہ بننے کی تجویز دی تھی، جو انہوں نے قبول کر لی، اور آج یہ اردو محفل کا حصہ ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ محفلین ہمارے محترم دوست کو اردو سیکھنے میں اور شاعری کی نوک پلک سنوارنے میں دل کھول کر مدد کریں گے۔

میں تمام محفلین کی جانب سے وپل کمار صاحب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

زبردست، انسان کوشش کرے تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ میں ہندی سیکھنا شروع کی تھی لیکن کوشش جاری نہیں رکھی ورنہ اب تک سیکھ چکی ہوتی۔
 
وپل کمار

محفلین
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!

مختلف زبانیں سیکھنا اور جاننا زندگی کے خوبصورت مشاغل اور تجربات میں سے ہے ، بہت اچھا لگا آپ کی زبانوں سے دلچسپی جان کر۔ آپ سے سوال ایک تو یہ کہ آپ کو زبانیں جاننے سے دلچسپی کب اور کس طرح ہوئی ؟ اور باگڑی کے علاوہ اور کونسی زبانیں جانتے ہیں؟ علاوہ ازیں باگڑی زبان تحریری زبان ہے یا صرف بولی جانے والی زبانوں میں سے ہے؟
سیدہ شگفتہ جی، اول تو شکریا اس محبت اور خیر خواہی کے لیے۔۔۔۔۔
آپکے سوالات کے جواب کے تور پر،
مجھے پہلے غزل سے محبت ہوئی اور پھر اسکے شگف میں اردو سے بھی پیار ہو گیا۔۔۔۔۔ زبانیں سیکھنے کا شوق تو کافی پہلے سے ہے۔ میں خد بھی نہیں جانتا کہ یہ شوق کیسے پیدا ہوا کیوںکہ گھر میں کسی کو اردو یا کسی زبان میں خاص دلچسپی نہیں ہے۔۔۔
باگڈی صرف بولی جاتی ہے، تحریری زبان نہیں ہے، یہ علاقای زبان ہے۔۔۔۔۔
اور باگڈی کے علاوہ میں پنجابی، ھندی، انگریزی، اردو پڈھ لکھ لیتا ہوں اور فارسی سیکھ رہا ہوں، تھوڈی بہت سمجھتا ہوں۔۔۔۔۔
 
Top