یوٹیوب کھل رہی ہے

مبارک ہو سب کو ۔

کیا بیرون ملک سے پاکستان کال پر اضافی ریٹ کی واپسی میں بھی یوٹیوب کھلنے جتنا ہی وقت لگے گا :cry:
 

محمداحمد

لائبریرین
:rollingonthefloor:
میں کسی کا مذاق نہیں اُڑا رہا
مجھے خود پر ہنسی آرہی ہے
کہ میں بھی کتنا کمینہ ہوں
کہ خوشی ہوئی مجھے اس خبر سے


بابا جی !
ہر لفظ کو کاغذ پہ اُتارا نہیں جاتا
ہر نام سرِ عام پکارا نہیں جاتا
ایسے ہی دل کی ہر بات بھی سرِ محفل کہنے کی نہیں ہوتی۔ :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بابا جی !
ہر لفظ کو کاغذ پہ اُتارا نہیں جاتا
ہر نام سرِ عام پکارا نہیں جاتا
ایسے ہی دل کی ہر بات بھی سرِ محفل کہنے کی نہیں ہوتی۔ :)
واہ
احمد بھائی کیا خوب غزل ہے

ہر لفظ کو کاغذ پہ اُتارا نہیں جاتا
ہر نام سرِعام پکارا نہیں جاتا

ہوتی ہیں محبت میں کئی راز کی باتیں
ویسے ہی اس کھیل میں ہارا نہیں جاتا

آنکھوں میں لگایا نہیں جاتا یونہی کاجل
زلفوں کو بلاوجہ یونہی سنوارا نہیں جاتا

ہر شخص کو طوفان بچانے نہیں آتے
ہر ناؤ کے ہمراہ کنارہ نہیں جاتا

تب تک نہیں کھلتے کبھی اسرارِ محبت
جب تک کوئی اس راہ میں مارا نہیں جاتا​
(انعام الحق جاوید)​
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ
احمد بھائی کیا خوب غزل ہے

ہر لفظ کو کاغذ پہ اُتارا نہیں جاتا​
ہر نام سرِعام پکارا نہیں جاتا​
ہوتی ہیں محبت میں کئی راز کی باتیں​
ویسے ہی اس کھیل میں ہارا نہیں جاتا​
آنکھوں میں لگایا نہیں جاتا یونہی کاجل​
زلفوں کو بلاوجہ یونہی سنوارا نہیں جاتا​
ہر شخص کو طوفان بچانے نہیں آتے​
ہر ناؤ کے ہمراہ کنارہ نہیں جاتا​
تب تک نہیں کھلتے کبھی اسرارِ محبت​
جب تک کوئی اس راہ میں مارا نہیں جاتا​
(انعام الحق جاوید)​

بہت خوب بلال !

واہ تو ہمیں کہنا چاہیے۔ اسے پسندیدہ کلام میں لگائیے تاکہ کھل کر داد دی جا سکے۔ :)

ویسے آخری شعر تو لاجواب ہے۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اچھا ہے یار۔ ہونا چائیے۔ کل ایک دوست نے کہا کہ میں کچھ ویڈیوز اوپن کرنا چاہتا ہوں۔ پراکسی کا کہا جو وہ جانتا نہیں تھا۔پھر ہاٹ سپاٹ کا مشورہ دیا اس کے بعد بیچارا روتا رہا۔ سسٹم سلو، اور پاپ اپس کھل رہے ہیں۔ اس سے تو اچھا ہے کہ خود ہی کھول دیں۔ :cool:
 
Top