عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوں ۔۔۔انجم سلیمی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوں​
رات بستر پہ میں سوتا نہیں مر جاتا ہوں​
میں نے جو اپنے خلاف آج گواہی دی ہے​
وہ ترے حق میں نہیں ہے تو مکر جاتا ہوں​
اکثر اوقات۔۔۔۔ بھرے شہر کے سناٹے میں
اس قدر زور سے ہنستا ہوں کہ ڈر جاتا ہوں

میرے آنے کی خبر صرف دیا رکھتا ہے
میں ہواؤں کی طرح آ کے گزر جاتا ہوں

دل ٹھہر جاتا ہے بھولی ہوئی منزل میں کہیں
میں کسی دوسرے رستے سے گذر جاتا ہوں

سمٹا رہتا ہوں بہت حلقہء احباب میں،مَیں
چار دیواری میں آتے ہی بکھر جاتا ہوں

انجم سلیمی

 

طارق شاہ

محفلین
بللال میاں!
بہت خوب اور مربوط غزل کے لئے بہت سی داد قبول کیجئے

میں نے جو اپنے خلاف آج گواہی دی ہے
وہ ترے حق میں نہیں ہے تو مُکر جاتا ہوں
بالا شعر سب سے زیادہ پسند آیا
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
اب یہ ذہنی خوراک کے لئے کہ:​
عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوں
رات بستر پہ میں سوتا نہیں مر جاتا ہوں

پہلے مصرع میں بندش کی وجہ سے " لاتا ہوں" برمحل ہے​
کہ اس سے خود پر لادنا ظاہر ہوتا ہے، ردیف کی وجہ سے​
کچھ یوں یا اس قسم کا اگر لکھا ہوتا تو صحیح مفہوم دیتا کہ:​
خود پہ لادے، جو تھکن دن کی میں گھر جاتا ہوں​
رات سے پہلے ہی ، بستر پہ میں مر جاتا ہوں​
تشکّر ایک بار پھر سے​
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوں
رات بستر پہ میں سوتا نہیں مر جاتا ہوں
واہ یار مجھے تو یہ شعر بہت پسند آیا ویسے تو ساری ہی غزل کمال کی ہے لیکن یہ شعر واہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بللال میاں!
بہت خوب اور مربوط غزل کے لئے بہت سی داد قبول کیجئے

میں نے جو اپنے خلاف آج گواہی دی ہے
وہ ترے حق میں نہیں ہے تو مُکر جاتا ہوں
بالا شعر سب سے زیادہ پسند آیا
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔​
اب یہ ذہنی خوراک کے لئے کہ:​
عمر کی ساری تھکن لاد کے گھر جاتا ہوں
رات بستر پہ میں سوتا نہیں مر جاتا ہوں

پہلے مصرع میں بندش کی وجہ سے " لاتا ہوں" برمحل ہے​
کہ اس سے خود پر لادنا ظاہر ہوتا ہے، ردیف کی وجہ سے​
کچھ یوں یا اس قسم کا اگر لکھا ہوتا تو صحیح مفہوم دیتا کہ:​
خود پہ لادے، جو تھکن دن کی میں گھر جاتا ہوں​
رات سے پہلے ہی ، بستر پہ میں مر جاتا ہوں​
تشکّر ایک بار پھر سے​

بہت بہت شکریہ طارق صاحب۔
 
Top