جب امتحان بہت برا ہو تو ۔۔۔

عثمان

محفلین
ویسے میرا پروگرام الیکٹریک بھٹی میں جل کر ایک منٹ میں مٹی ہونے کا تھا پر وہ یہاں ہے نہیں ۔ اور پھر اس مٹھی بھر راکھ میں ایک گلاب کا پودا لگایا جائے مٹی میں مکس کر کے جو میری ہڈیوں کی بچے گی ۔ اس طرح میری ہڈیوں کی خوشبو آئے گی گلاب میں :p
Organ Donation کے متعلق کیا خیال ہے؟ :)
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​

جب امتحان بہت برا ہو تو ۔۔۔

کیا کیا جائے ؟
وعلیکم السلام
کوئی مسئلہ نہیں۔۔
کون سے بورڈ یا جامعہ کا امتحان ہے۔۔ پیسے خرچ ہوں گے۔ پر نمبر 65 فیصد سے زیادہ آئیں گے۔۔:D
 
دلچسپ سوال ہے ۔۔۔
میرے سیکنڈ سمسٹرکے امتحانات میں ایک دن Applied Mechanics امتحان تھا۔جب پیپر ہاتھ میں آیا تو چودہ طبق روشن ہوگئے کیونکہ صرف دو سوالات آتے تھے جبکہ ٹوٹل چھ سوالات کے جواب دینے تھے۔ چنانچہ سب سے پہلے تو وہ دو سوالات حل کئے اور اسکے بعد کچھ "بیرونی امداد" کیلئے ادھر ادھر نظر دوڑائی لیکن وہاں تو ہر کوئی زبانِ حال سے نفسی نفسی پکار رہا تھا۔چند سوالات کے جوابات کمرہ امتحان میں بصورت "بُوٹی" گردش کر رہے تھے۔ لیکن یہ گوہرِ نایاب شائد اپنی قسمت میں نہیں تھا ۔۔۔کسی کلی نے بھی دیکھا نہ آنکھ بھر کے مجھے۔اور یہ کہ جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔دنیا کی بے ثباتی کھل کر سامنے آنے لگی اور اس مصیبت کی گھڑی میں سب کلاس فیلوز وغیرہ نے آنکھیں پھیر لیں۔۔
ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے
اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا۔۔۔۔
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں۔۔۔چنانچہ یہ صورتحال دیکھ کر کچھ آمد شروع ہوئی اور بیٹھے بیٹھے کچھ اشعار لکھ ڈالے جن میں دنیا کی بے ثباتی، احباب کی بے رخی اور خدا کی بے نیازی جیسے حقائق پر سے واشگاف انداز میں پردہ ہٹایاگیا تھا اور کمرہ امتحان میں وسیع پیمانے پر جاری امدادِ باہمی کی کاروائی سے ممتحن صاحب کوحسرت آمیز انداز سے مطلع کردیا گیا تھا۔۔
برس رہی ہے حریمِ ہوس پہ دولتِ حُسن۔۔۔
گدائے عشق کے کاسے میں اک نظر بھی نہیں
یہ بھی ایک عجیب اتفاق تھا کہ مجھے جو دو سوالات آتے تھے اور جو میں نے حل کئے، وہ کمرہ امتحان میں گردش کرنے والے نسخہِ کیمیا سے ہٹ کر تھے۔ اور یہ بھی ایک عجیب اتفاق تھا کہ تقریباّ ساری ہی کلاس نے وہی جوابات جو گردش کر رہے تھے، انہیں من و عن نقل کردیاچنانچہ تھوڑی دیر کے بعد جب امتحان کا وقت ختم ہوا اور یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم، جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے۔ مجھے پورا یقین تھا کہ اب کمپارٹمنٹ لازم ہے۔۔۔
چار ماہ بعد جس دن رزلٹ آنا تھا تو میں کالج پہنچا ۔ میرے ایک خیر اندیش قسم کے دوست نے مجھے کالج کے گیٹ پر ہی وہاں سے بھاگ جانے کا مشورہ دیا۔ جب میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا:
پورے کے پورے سنٹر کو Mechanics کے پرچے میں فیل کردیا گیا ہے اور صرف تمہیں ہی اس مضمون میں پاس کیا گیا ہے۔ اگر خیریت چاہتے ہو تو گھر واپس بھاگ جاؤ کیونکہ سب لڑکے تمہارے ہی انتظار میں ہیں تاکہ تمہاری کچھ خاطر تواضع اور مرمت وغیرہ کی جاسکے۔۔۔
چنانچہ لوٹ کے بدھو گھر کو آئے:D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے ممتحن بہت ایمان دار ہیں ۔ ان کے بارے میں ایسا سوچنا بھی گستاخی ہو گی ۔ ۶۵ فی صد تو آ ہی جائیں گے ۔ ان شاءاللہ ۔
65 فیصد آجائیں گے پھر بھی رویا جا رہا ہے۔ :eek: ہمارے 50 فیصد آجاتے تو ہم دوستوں کو نکما کہہ کہہ کر انکا جینا حرام کر دیتے تھے۔ :ROFLMAO:
 
ایک لڑکا (اپنے دوست سے): "یونیورسٹی میں میرا رزلٹ چیک کر کے بتانا۔ میرے ساتھ ابّو ہوں گے۔ اگر میں ایک پیپر میں فیل ہوں تو کہنا کہ مسلمان کی طرف سے سلام۔ اگر دو میں فیل ہوں تو کہنا کہ مسلمانوںکی طرف سے سلام۔"
دوست رزلٹ دیکھ کر آیا اور بولا: "پوری امتِ مسلمہ کی طرف سے سلام۔"
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک لڑکا (اپنے دوست سے): "یونیورسٹی میں میرا رزلٹ چیک کر کے بتانا۔ میرے ساتھ ابّو ہوں گے۔ اگر میں ایک پیپر میں فیل ہوں تو کہنا کہ مسلمان کی طرف سے سلام۔ اگر دو میں فیل ہوں تو کہنا کہ مسلمانوںکی طرف سے سلام۔"
دوست رزلٹ دیکھ کر آیا اور بولا: "پوری امتِ مسلمہ کی طرف سے سلام۔"

:laugh::laugh: :laugh:
اور ہمارا دور ہوتا تو کہتا کائنات کا ذرہ ذرہ تمہیں سلام کہتا ہے۔ :laugh::laugh::laugh:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
محمود احمد غزنوی بھائی کے واقعے سے اک قصہ بوٹی میں بھی سناتا ہوں۔ سادہ اور آسان۔
مینجمنٹ کا پیپر تھا اور میں بالکل ہی کورا۔۔۔۔ بڑا سوچا کہ پڑھے بناء کیسے پاس ہوا جائے۔ آخر ذہین تو تھے۔ اک طریقہ ذہن میں آگیا۔ سیکنڈ ٹائم پیپر تھا۔ اس ہال میں پہنچے۔ جہاں ہمارا رولنمبر لگنا متوقع تھا۔ تمام ضروری لوازمات اک پیپر کی صورت میں ہاتھ میں تھے۔ ان پر ضروری ہیڈنگز درج تھیں۔ خیال یہ تھا کہ اگر ہیڈنگ آتی ہوگی تو ملتا جلتا کچھ نہ کچھ لکھ ہی لیں گے۔ آخر رولنمبر لگ گئے۔ بھاگم بھاگ ہال میں داخل ہوئے اور تمام ہیڈنگز سامنے بلیک بورڈ پر لکھ دیں۔ اوپر ڈیٹ بھی ڈال دی جیسے اساتذہ کرام ڈالتے ہیں۔ کلاس کے باہر سے بورڈ پڑھ کر اک کونے پر وہ بھی لکھ دیا۔
اب جب پرچہ شروع ہوا تو وارے نیارے۔ کسی لڑکے اور نگراں کار کی توجہ اس بورڈ پر نہ تھی۔ میں مزے سے پیپر حل کرتا رہا۔ پیچھے بیٹھا دوست کہنے لگا بڑا پیپر آتا ہے تجھے۔ جل رہا تھا بیچارہ۔ :laugh:
میں آرام سے پیپر حل کیا۔ اور اٹھتے وقت اسے بتایا کہ سارا پیپر سامنے بلیک بورڈ پر لکھا ہے۔ یہ دیکھ کر اس نے بے اختیار سیٹی بجائی۔ اور نگراں کار نے اچھی خاصی اسے ڈانٹ پلائی۔ :laugh:
میرے اس پیپر میں 86 نمبر تھے۔ محنت رنگ لائی۔

اسی طرح کے اک دو اور ناقابل فراموش واقعات ہیں۔ کبھی آپ کسی اور کا پیپر دینے گئے ہیں۔ یہ بھی بڑادلچسپ تجربہ ہوتا ہے۔ :ROFLMAO:
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
امتحان دنیا کا ہو یا کہ آخرت کا
نتیجہ وہی ملے گا جیسی تیاری کی ہو گی ۔
تیاری کرنا نہ کرنا انسان کے اپنے بس میں مگر " امتحان " تو بہرصورت دینا ہی پڑتا ہے ۔
تیاری نہ کرنے والے کو امتحان بہت برا لگے گا ۔ دل ڈرے گا نتیجے سے
اور جس نے تیاری کی ہوگی اسے خود پر یقین ہوگا ۔ فکر تو ہوگی نتیجے کی مگر ڈر نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​

جب امتحان بہت برا ہو تو ۔۔۔

کیا کیا جائے ؟
 
Top