مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

محمد امین

لائبریرین
جب ذہنوں میں ”حُب اسلام“ سے زیادہ ”بغض سعودیہ“ بسا ہو تو وہاں کوئی دلیل، کوئی حدیث کام نہیں کرتی۔ ہم سب (الا ماشاء اللہ)، اپنے اپنے ”مسلکی حصار “کے اندر اس طرح قید ہوچکے ہیں کہ ان نام نہادمسلکوں اور فرقوں سے قبل والے ”خالص دین اسلام“ (قرآن و سنت پر مبنی تعلیمات) کو لائق توجہ ہی نہیں گردانتے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

بغض بھی خدا واسطے کے بیر والا ؛)
 
عاطف بٹ

محفلین
حوالہ میں اس کا پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ حضرت علی نے کن تصاویر اور قبور کو برابر کیا اور حکم دیا؟

الزامی جواب سے میری مراد تھی کہ آپ نے الٹا مجھ سے سوال کر لیا نہ کہ وضاحت فرما دیتے تاکہ میری اصلاح ہوجاتی کہ کن قبور کی بات ہورہی ہے۔
میرے بھائی، ام نورالعین صاحبہ نے حدیث کا حوالہ ساتھ دیا تھا اور صحیح مسلم بآسانی دستیاب ہے۔ آپ اس کی کوئی شرح لے لیجئے اور اس میں دیکھ لیجئے کہ اس حدیث کے حوالے سے کیا وضاحت کی گئی ہے۔ آج کے دور یہ کام کوئی اتنا مشکل تو نہیں ہے۔ میں بات سمجھاؤں گا تو اس میں کہیں نہ کہیں میرے نظریے کی جھلک دکھائی دے گی، بہتر ہے کہ آپ خود ہی مذکورہ حدیث کے حوالے سے تھوڑی سی تحقیق کرلیجئے۔
 
عسکری

معطل
جب ذہنوں میں ”حُب اسلام“ سے زیادہ ”بغض سعودیہ“ بسا ہو تو وہاں کوئی دلیل، کوئی حدیث کام نہیں کرتی۔ ہم سب (الا ماشاء اللہ)، اپنے اپنے ”مسلکی حصار “کے اندر اس طرح قید ہوچکے ہیں کہ ان نام نہادمسلکوں اور فرقوں سے قبل والے ”خالص دین اسلام“ (قرآن و سنت پر مبنی تعلیمات) کو لائق توجہ ہی نہیں گردانتے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
سکول آف تھاٹ بہت ہین اس لیے کافر مسلمان نہیں ہوتے کہ کونسا مسلمان ہونا ہے 72 سکولوں میں سے :rollingonthefloor:
 
حسان خان

لائبریرین
حسان، حیرت ہے کہ آپ ایک علمی اثاثے، جو کسی قوم کا حقیقی ورثہ ہوتا ہے، کی تباہی کی تائید و حمایت کررہے ہیں اور اس کے مقابلے میں اینٹ، مٹی اور گارے سے بننے والی عمارات، جن کی کوئی تاریخی حیثیت ہو تو ہو مگر مسلمانوں کے درمیان ان کی ثقافتی حیثیت کے حوالے سے بہرطور اختلاف پایا جاتا ہے، کو مسمار کرنے پر واویلا کررہے ہیں۔

میں تائید نہیں کر رہا، میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ اتاترک کے اقدامات سے ہماری روزی روٹی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ کیونکہ نہ ہم ترک ہیں، نہ ہی ترکی ہماری زبان ہے۔ اس کے بجائے یہ تاریخی عمارات بطور مسلمان ہماری تھیں، اس لیے ان کی مسماری پر واویلا کرنا بھی ہمیں زیب دیتا ہے۔

کوئی عمارت اگر تاریخی ہے تو اس کی ثقافتی حیثیت کے بارے میں کیسا اختلاف؟
 
محمد امین

لائبریرین
امین بھای کچھ مصادر تک آپ کی دسترس تو ہو گی ۔۔۔ خود تلاش کر لیجیے:
ابو ھیاج اسدی کون ہیں ؟ اور اس حکم کا زمانہ کیا ہے ؟ بیعت رضوان والا درخت کس جاہلی رسم کی یاد گار تھا ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کس عہد میں اس کے کاٹنے کا حکم دیا ؟
سعودی حکومت جب آئی تھی اور مزارات مسمار کیے تھے علامہ محمد اقبال ، مولانا ظفر علی خان ، نواب بہادریار جنگ جیسے تحریک خلافت کے بڑے نام حیات تھے ۔ یہ سعودیوں کو عثمانی خلافت کے حق میں کتنا غاصب سمجھتے تھے ؟ ہدم مزارات پر ان کا کیا موقف تھا ؟ نوزائیدہ سعودی حکومت کے پاس ان کا جو وفد گیا تھا اس نے سعودی حکومت کو تسلیم کیا تھا یا رد؟
میرے بتانے سے شاید آپ کو کوئی شبہ ہو ۔ آپ خود آزاد مطالعہ کیجیے اور اپنی آزاد رائے قائم کیجیے ۔ جیروم ٹیلر اور حسان خان کے علاوہ دنیا بھری ہے شواہد و دستاویزات سے ۔

جی میں ضرور تلاش کروں گا۔ مگر ساتھ میں ایک بات اور عرض کروں۔ انٹرنیٹ پر پہلے میں یہی کرتا تھا۔ اختلافی مسائل پر خوب بحث مباحثے اور دوسروں کو رد کرنے کی خاطر مطالعہ۔ اس کا نتیجہ مجھے یہ سمجھ آیا کہ اختلافی مسائل پر تحقیق کرنے سے بندے کے علم میں اضافہ تو ہوتا ہو نہ ہوتا ہو جبکہ اس کی جانبداری اور تعصب میں اضافہ ضرور ہوتا ہے۔ کبھی کبھی مجھے ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ اختلافِ امت اور اس کی شدت کے باعث مجھ جیسے کئی افراد "گئے دونوں جہاں سے ہی وائے ستم، نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے" کی زندہ مثال بن جاتے ہیں۔
 
میں تائید نہیں کر رہا، میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ اتاترک کے اقدامات سے ہماری روزی روٹی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ کیونکہ نہ ہم ترک ہیں، نہ ہی ترکی ہماری زبان ہے۔ اس کے بجائے یہ تاریخی عمارات بطور مسلمان ہماری تھیں، اس لیے ان کی مسماری پر واویلا کرنا بھی ہمیں زیب دیتا ہے۔

کوئی عمارت اگر تاریخی ہے تو اس کی ثقافتی حیثیت کے بارے میں کیسا اختلاف؟
کم عقلی کی بھی حد ہوتی ہے
 
سید ذیشان

محفلین
جب ذہنوں میں ”حُب اسلام“ سے زیادہ ”بغض سعودیہ“ بسا ہو تو وہاں کوئی دلیل، کوئی حدیث کام نہیں کرتی۔ ہم سب (الا ماشاء اللہ)، اپنے اپنے ”مسلکی حصار “کے اندر اس طرح قید ہوچکے ہیں کہ ان نام نہادمسلکوں اور فرقوں سے قبل والے ”خالص دین اسلام“ (قرآن و سنت پر مبنی تعلیمات) کو لائق توجہ ہی نہیں گردانتے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
یہ "خالص دین اسلام" آپ قرآن کے علاوہ کونسی کتب سے اخذ کرتے ہیں؟ احادیث کی چند چیدہ کتب کے نام بتا دیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
میرے بھائی، ام نورالعین صاحبہ نے حدیث کا حوالہ ساتھ دیا تھا اور صحیح مسلم بآسانی دستیاب ہے۔ آپ اس کی کوئی شرح لے لیجئے اور اس میں دیکھ لیجئے کہ اس حدیث کے حوالے سے کیا وضاحت کی گئی ہے۔ آج کے دور یہ کام کوئی اتنا مشکل تو نہیں ہے۔ میں بات سمجھاؤں گا تو اس میں کہیں نہ کہیں میرے نظریے کی جھلک دکھائی دے گی، بہتر ہے کہ آپ خود ہی مذکورہ حدیث کے حوالے سے تھوڑی سی تحقیق کرلیجئے۔

یہاں بات چل رہی تھی اس واسطے یہاں ہی سوال کر ڈالا نہ کہ چند دنوں تک میں تلاش کرتا مختلف الاصل شروح سے مختلف النوع نظریات۔ :)
 
عسکری

معطل
میں تائید نہیں کر رہا، میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ اتاترک کے اقدامات سے ہماری روزی روٹی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ کیونکہ نہ ہم ترک ہیں، نہ ہی ترکی ہماری زبان ہے۔ اس کے بجائے یہ تاریخی عمارات بطور مسلمان ہماری تھیں، اس لیے ان کی مسماری پر واویلا کرنا بھی ہمیں زیب دیتا ہے۔

کوئی عمارت اگر تاریخی ہے تو اس کی ثقافتی حیثیت کے بارے میں کیسا اختلاف؟
نہیں یہ پاکستان ہے جس نے مسلمانیت کا ٹھیکا لے رکھا ہے ہمارے 40 ہزار مارے گئے کسی مسلمان ملک میں مظاہرہ تو دور مظاہری یا مجلس تک نہیں ہوئی اور ہمیں امریکہ سے جاپان تک سب کا درد پیٹ میں مروڑ کرتا ہے :grin:
 
عاطف بٹ

محفلین
میں تائید نہیں کر رہا، میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ اتاترک کے اقدامات سے ہماری روزی روٹی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ کیونکہ نہ ہم ترک ہیں، نہ ہی ترکی ہماری زبان ہے۔ اس کے بجائے یہ تاریخی عمارات بطور مسلمان ہماری تھیں، اس لیے ان کی مسماری پر واویلا کرنا بھی ہمیں زیب دیتا ہے۔
حسان، اس پر پہلے بھی بات ہوچکی ہے کہ مسلمان ہمیشہ علمی میراث پر یقین رکھتے رہے ہیں، عمارات تو کبھی بھی ان کا ورثہ نہیں رہیں۔ کلمہء طیبہ پڑھ کر دائرہء اسلام میں داخل ہونے والے ہر شخص کی ساری تگ و دو ہی جب اخروی نجات کے لئے ہوتی ہے تو اس کے نزدیک فانی اشیاء کی حیثیت کہاں سے اتنی مستحکم ہوگئی کہ وہ انہیں اپنا اثاثہ اور ورثہ قرار دے کر حرزِ جاں بناتا پھرے؟
 
یوسف-2

محفلین
سکول آف تھاٹ بہت ہین اس لیے کافر مسلمان نہیں ہوتے کہ کونسا مسلمان ہونا ہے 72 سکولوں میں سے :rollingonthefloor:
جب ”اسلام“ آپ کا ”سبجیکٹ“ ہی نہیں ہے تو اس ”کلاس“ میں آکر بولنےکا فائدہ ۔ یہ اسلام آپ کی سمجھ و عقل سے بالا تر شئے ہے۔ ہے نا :p
 
حسان خان

لائبریرین
نہیں یہ پاکستان ہے جس نے مسلمانیت کا ٹھیکا لے رکھا ہے ہمارے 40 ہزار مارے گئے کسی مسلمان ملک میں مظاہرہ تو دور مظاہری یا مجلس تک نہیں ہوئی اور ہمیں امریکہ سے جاپان تک سب کا درد پیٹ میں مروڑ کرتا ہے :grin:

بقول کسے: ایسا لگتا ہے جیسے اسلام پاکستان میں ہی ۱۹۴۷ کو نازل ہوا تھا۔ :)
 
جی میں ضرور تلاش کروں گا۔ مگر ساتھ میں ایک بات اور عرض کروں۔ انٹرنیٹ پر پہلے میں یہی کرتا تھا۔ اختلافی مسائل پر خوب بحث مباحثے اور دوسروں کو رد کرنے کی خاطر مطالعہ۔ اس کا نتیجہ مجھے یہ سمجھ آیا کہ اختلافی مسائل پر تحقیق کرنے سے بندے کے علم میں اضافہ تو ہوتا ہو نہ ہوتا ہو جبکہ اس کی جانبداری اور تعصب میں اضافہ ضرور ہوتا ہے۔ کبھی کبھی مجھے ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ اختلافِ امت اور اس کی شدت کے باعث مجھ جیسے کئی افراد "گئے دونوں جہاں سے ہی وائے ستم، نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے" کی زندہ مثال بن جاتے ہیں۔
بھیا میں آپ سے رد کے لیے مطالعے کو نہیں کہہ رہی ۔۔ آزاد تحقیق کیجیے صرف اپنے لیے ۔ اور اسی لیے کہا کہ میری بھی مت مانیے ۔ اختلاف امت میرے سامنے بھی بڑی شدت سے آتا رہا ہے ۔ ایک وقت تھا میں ہر استاد کی بات سنتے ہوئے سوچتی تھی میں اسے خود دیکھوں گی ۔ الحمدللہ آج میرا دل مطمئن ہے ۔
جن باتوں کے لیے میں نے آپ سے الگ بات کا کہا ہے وہ الگ ہیں ۔
 
سکول آف تھاٹ بہت ہین اس لیے کافر مسلمان نہیں ہوتے کہ کونسا مسلمان ہونا ہے 72 سکولوں میں سے
چائے بھی بہت سی ہیں لیکن میں اقسام سے گھبرا کر چائے پینا نہیں چھوڑتی ۔
ویسے الحاد کے بہت سے فلیور ہیں اور اسلام کے شیڈز سے کہیں کم پیرو ہیں اس کے ۔ اس کے اختلافات سے کسی کو نازیا کیوں نہیں ہوتا ؟ کہیں تو صرف الحاد جدید کی شاخیں گنوا دوں یا آپ جاہل والے ملحد ہیں ۔ اپنے دھرم سے نا آشنا ؟
 
عسکری

معطل
جب ”اسلام“ آپ کا ”سبجیکٹ“ ہی نہیں ہے تو اس ”کلاس“ میں آکر بولنےکا فائدہ ۔ یہ اسلام آپ کی سمجھ و عقل سے بالا تر شئے ہے۔ ہے نا :p
آپ نے میری بک شیلف نہیں دیکھی ؟ میں نے تو اسلامیات ہی رکھی تھی اور عربی بھی چھٹی کلاس سے :grin: پورا قرآن پڑھا احادیث پڑھی اسلامی انسائیکلوپیدیا پڑھا مدینہ اسلامی یونیورسٹی اور حرم مدنی کی اسلامی لائیبریری چھانی اور کیا کروں اسلام کو گھول کر پی جاؤں:grin:
 
عسکری

معطل
چائے بھی بہت سی ہیں لیکن میں اقسام سے گھبرا کر چائے پینا نہیں چھوڑتی ۔
ویسے الحاد کے بہت سے فلیور ہیں اور اسلام کے شیڈز سے کہیں کم پیرو ہیں اس کے ۔
فلیور اور سکول میں فرق ہے میں شراب کے مختلف فلیور پیتا ہوں اس میں کیا ہے :grin:
 
Top