ایک ایسا جملہ جس میں اردو کے تمام حرف تہجی اور اعراب ہو

عارف انجم

محفلین
میرے خیال میں اردو کے فونٹ کی تمام تر اشکال کو چانچنے کے لیے جملہ نہیں بلکہ مضمون کی ضرورت ہوگی۔ ایسا ایک مضمون تیار کرکے محفوظ کردیا جائے اور وہاں سے ٹیسکٹ کاپی کرکے فونٹ چیک کرلیا جائے۔ یاد رکھنے والے کام سے نسبتآ آسان رہے گا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
حضور والا۔۔۔۔ یہ جملہ کسی نستعلیق فونٹ کو چانچنے کے لیے نہیں بلکہ اس جملہ کو ٹائپ کرنے کے بعد آپ صرف یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا اس فونٹ میں اردو زبان کے لیے مخصوص حروف لکھنے کی صلاحیت موجود ہے یا نہیں
اگر یہ جملہ آپ ۔۔۔"ایران نستعلیق" میں ٹائپ کر کے دیکھیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ایران نستعلیق فانٹ میں اردو لکھی جا سکے گی یا نہیں
یعنی اس فونٹ میں
ٹ ڈ ڑ وغیرہ موجود ہیں یا نہیں
 
arifkarim

معطل
" ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فرید الدین گنج شکر کے احاطہ ء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے " - تخلیق : علی رضا احمد
مندرجہ بالا جملے میں اردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں
اسمیں ڑ موجود نہیں ہے۔ اسمیں ڑ شامل کر لیں، جیسے:
ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فرید الدین گنج شکر کے احاطہ ء صحن میں ذرا سی ژالہ باری اور برقی کڑک چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جملے میں ہر لفظ موجود ہے لیکن اسے فانٹ ٹیسٹنگ کے لئے نہیں استعمال کیا جا سکتا جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اردو کے ہر حرف کی ایک سے زیادہ ممکنہ اشکال ہو سکتی ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اسمیں ڑ موجود نہیں ہے۔ اسمیں ڑ شامل کر لیں، جیسے:
ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فرید الدین گنج شکر کے احاطہ ء صحن میں ذرا سی ژالہ باری اور برقی کڑک چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے۔
ع بھی نہیں مل رہا :(
 
افضل حسین

محفلین
ایک عربی فونٹ میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے بعد فونٹ کا پریو
ur.jpg
 
بلال

محفلین
مختلف چیزوں کے لئے مختلف جملے تیار کیے ہیں۔ اگر کہیں کوئی غلطی ہو تو بتائیے گا۔

عام استعمال کے لئے
آج صبح کے آغاز پر مختلف ٹیلی ویژنوں کے ذریعے مضبوط قانون کی تشہیر کے باعث چند بڑے لوگ ڈر سے بھاگتے نظر آئے۔

اردو بلاگستان کے لئے
آج صبح کے آغاز پر مختلف قومی ٹیلی ویژنوں کے ذریعے بلاگستان کی تشہیر کے باعث چند بڑے مضبوط لکھاری ڈرتے نظر آئے۔

نستعلیق فانٹ کے لئے
آج صبح مختلف ٹیلی ویژنوں پر زبان کا ذکر سنتے ہی مضبوط لوگ ڈرے بغیر بڑھ چڑھ کر اردو نستعلیق کی مثال پیش کرتے نظر آئے۔

پاک اردو انسٹالر کے لئے
آج صبح کے آغاز پر مختلف ٹیلی ویژنوں کے ذریعے پاک اردو انسٹالر کی تشہیر کے باعث لوگ ڈرنا چھوڑ کرقواعدوضوابط سے لکھتے نظر آئے۔
 
جمیل خط نما کیلئے ایک بہت مختصر جملہ کی ضرورت ہے جسمیں تمام حروف ہوں۔ ابھی تک تمام جملے کافی لمبے ہیں ہر فانٹ کو دکھانے کیلئے مناسب نہیں ہیں۔
 
بس اتنی غلطی کہ چینل کا لفظ بڑھا دیں :)
 
جمیل خط نما کیلئے ایک بہت مختصر جملہ کی ضرورت ہے جسمیں تمام حروف ہوں۔ ابھی تک تمام جملے کافی لمبے ہیں ہر فانٹ کو دکھانے کیلئے مناسب نہیں ہیں۔
میرے خیال سے اگر سبھی حروف کو جوڑ دیا جائے تب بھی پہلے جملے سے زیادہ چھوٹا نہیں ہوگا۔
 
Top