سانحہ لال مسجد کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا قیام

عسکری

معطل
شکریہ اس بات کا کہ آپ نے وضاحت کر دی ہے کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ محض ڈنڈا لے کر اندھیرے کمرے سے کالی بلی نہیں نکالنے چل پڑے اور دھنائی اپنوں کی :)
ہم ذرا وکھری ٹائیپ کے بندے ہپیں اس لیے تو ہمیں اپنے گھر سے بھی نکال دیا گیا ہے :grin: اب یہ لوگ بھی کسی دن نکال نا دیں ۔:( یہ تو یونیفارم اور بوٹ تک دیتے ہیں اگر سب واپس لے کر نکالا تو کیسے جائیں گے :rollingonthefloor:
 

قیصرانی

لائبریرین
ہم ذرا وکھری ٹائیپ کے بندے ہپیں اس لیے تو ہمیں اپنے گھر سے بھی نکال دیا گیا ہے :grin: اب یہ لوگ بھی کسی دن نکال نا دیں ۔:( یہ تو یونیفارم اور بوٹ تک دیتے ہیں اگر سب واپس لے کر نکالا تو کیسے جائیں گے :rollingonthefloor:
جیسے اس دنیا میں آئے تھے :laugh:
 

عسکری

معطل
جیسے اس دنیا میں آئے تھے :laugh:
:( ایسے؟

little-kid-spaz.jpg
 

عسکری

معطل
کیا اس زمانے میں کیمرہ ایجاد ہو گیا تھا؟ سمائیل تو اچھی دینی تھی یارا :( بے چاری ہماری بھابھی تو رُل گئی
اس زمانے مین نئے نئے کیمرے والے موبائیل آئے تھے یہ 3310 سے بنائی تھی ۔ اور بھابھی کو اگر کرنی ہے تو یہی تھوبڑا ہے ہمارے پاس کر لے نہین تو ٹائم ویسے بھی کٹ رہا ہے ہمارا :grin:
 

قیصرانی

لائبریرین
اس زمانے مین نئے نئے کیمرے والے موبائیل آئے تھے یہ 3310 سے بنائی تھی ۔ اور بھابھی کو اگر کرنی ہے تو یہی تھوبڑا ہے ہمارے پاس کر لے نہین تو ٹائم ویسے بھی کٹ رہا ہے ہمارا :grin:
ہاں 3310 تھا تو پھر ٹھیک ہے۔ ورنہ بچے کا ناس ہوا ہوا ہے :)
 

محمد امین

لائبریرین
بھائیوں کو اتنی سادہ سی بات سمجھ نہیں آرہی کہ یہ جو معصوم دہشت گرد لال مسجد کی وڈیوز میں دیکھے اور تصاویر میں محفوظ کیے گئے، یہ جو اسلحہ تھامے ہوئے ہیں سرے سے پاکستانی اسلحہ نہیں ہے۔ یہ وہی اسلحہ ہے جو خاص کر اسلام کا نام لے کر دہشت گردی کرنے والے استعمال کرتے ہیں افغانستان میں۔ کلوز کوارٹر بیٹل ایم-4 کہاں سے آگئی؟ اے کے-74 (47 نہیں۔۔۔۔۔! وہ اس کے علاوہ ہیں)کہاں سے آئی؟ چمکتی دمکتی اے کے ایس 74 یو کہاں سے آئی؟ اتنی چمکتی کہ جیسے ابھی ابھی ڈبے سے نکالی ہو۔۔ گیس ماسک؟؟؟؟ او بھائی گیس ماسک بازار میں نہیں ملتا۔ یہ اسپیشل اوپس کے گیس ماسکس تھے ان معصوموں کے پاس۔

حد ہوتی ہے۔ میں تو کہتا ہوں جو بھی ریاست کی رٹ کو اس طرح چیلنج کرے اسے سرِ عام موت کے گھاٹ اتارو عدالت کی ایسی کی تیسی۔۔۔ عدلیہ کو بھی دیکھ لیا ہم نے چمپو چیف جسٹس۔۔۔۔

ابھی کل ٹی وی پر ایک پروگرام دیکھا نادیہ مرزا کا سی این بی سی سے۔ منگھوپیر، کراچی کا دورہ کیا اس نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ساتھ۔ صرف یہ دیکھنے کے منگھوپیر کو منی وزیرستان کیوں کہا جاتا ہے۔ جیسے ہی پولیس ایک خاص جگہ پہنچی، پولیس والوں کی پیشن گوئی کے مطابق چاروں طرف سے گولیاں برسنا شروع۔ پولیس والے کہتے ہیں ہم جب بھی یہاں آتے ہیں یہ لوگ گولیاں برسانا شروع کردیتے ہیں۔ اور یقین جانئیے وہ مناظر کچھ ایسے تھے جیسے موڈرن گیمز میں عراق وغیرہ کے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔۔۔ یہ کون لوگ ہیں؟ یہی لال پیلی مسجدوں والے جو ایک مسلک کے نام پر کبھی تو اولیاء کرام کی نعش کو قبر سے نکال کر لٹکا دیتے ہیں تو کبھی کوئی مزار منہدم کر دیتے ہیں۔۔۔یا پھر مہران بیس میں گھس کر بیش قیمت جہاز تباہ کر دیتے ہیں۔ آج کل کراچی میں منگھوپیر میں بڑی تعداد میں مقیم ہیں اور نہ صرف مقیم بلکہ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے تک کی خبریں ہیں۔
 
یہاں پاکستان میں درحقیقت یہی کہاوت صادق آتی ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ لال مسجد انتظامیہ مہینوں اسلحہ جمع کرتی رہی اور اس کی نمائش کرتی رہی لیکن مقتدرہ پڑی سوتی رہی اور اچانک ہی جب جاگی تو ایسی جاگی کہ ٹارزن سے بھی دو ہاتھ آگے ہلک ہوگن تو رنگ میں داخلے کے وقت صرف اپنی ٹی شرٹ پھاڑتا تھا ہماری فوج چادر، بنیان انڈر گارمنٹس پھاڑ کر رنگ میں داخل ہوئی۔ اور عظیم مجاہدین نے مسجد کو دلی کا قلعہ سمجھ کر وہ چاند ماری کی کہ کیا کہنے جی کیا کہنے اس تدبر کے۔مسجد کا جو بھی مقصد ہے وہ پوری دنیا کو پتہ ہے لیکن انتظامیہ کا جو فرض ہے وہ کیا کسی پتہ ہے؟ معصوم لوگوں کی حفاظت کے لیے کیا اب پاکستانی عوام کو بھارتی فوج کی پناہ لینی پڑے گی؟
اور قطع نظر اس خاص واقعہ کے۔ ہماری فوج کی حد سے زیادہ وفاشعار ی کا کیا کہنا جو صرف اور صرف اس اپنے چیف سے استوار ہے ملک سے نہیں۔ کیا کہنا آرمی چیف کا کہ وہ فضا میں موجود ہو، معطل ہو لیکن پھر بھی مارشل لا لگا کر پورے ملک کو معطل کر دیتا ہے ، سیاسی گورنمنٹ کوگھر بھیج دیتا ، جب جی چاہتا ہے عدلیہ کو ٹھوکر لگا دیتا ہے، ہزرہا ہزرا ایکٹر چھاوینیوں کارقبہ ان کو کم پڑتا ہے جبھی ہر چند سالوں بعد پورا ملک ہی ان کی چھاونی بن جاتا ہے۔بلکہ داخل در چھاونی ہو جاتا ہے۔ان کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے تو سالے بیچ میدان میں اسلحہ ڈال کر آجاتےہیں۔ وہ جنرل نیازی جو تھوک کے بل پر اپنی موچھوں کو تاو دیتا تھا یا وہ مشرف جو بڑی رعونیت سے کہتا تھا کہ بےنظیرا ور نواز کو پاکستان نہیں آنے دوں گا آخر میں دونوں تھوک کر چاٹ رہے تھے۔
اس ملک میں سب ہی ناکام ہیں خالی مولوی ہی نہیں،اور وہ بھی صرف کسی ایک مسلک کے نہی بلکہ ہر مسلک کے بدمعاش ہیں۔ بریلوی، دیوبندی، شیعہ اور اہل حدیث ان سب نے اسلحہ خانے سجائے ہوئے ہیں اپنے مدرسوں میں ، امام باڑوں میں اور مزاروں پر۔ کوئی جہاد کےنام پر کوئی اولیا کی عظمت کی خاطر اور کوئی امام مہدی کے نام پر بدمعاشی کرتا ہے۔لشکر جھنگوی، سنی تحریک، لشکر مہدی، سپاہ محمد وغیرہ سعکریت پسند تنظیمیوں اور کتنی ہی بدمعاش تنظیموں پر مشتمل ٹی ٹی پی ان سب پر جھاڑو پھرنی چاہیے۔پھر اس ملک کے سیاستدان بھی، فوج بھی پولس بھی، ناکام ہے۔ اور سب سے بڑھ کر عوام جو پھر بھی ان سب کے گن گاتے ہیں ۔ اس ملک میں ایک عوامی انقلاب کی ضرورت ہے جو موجودہ سیاستدانوں کو سولی چڑھا دے ، فرقہ پرست مولوی کو قبر میں بھیج دےاورفوج کو ان کے باڑوں یعنی بیرکس میں بند کر کہ تالا لگا دے۔فوج کا کام صرف سرحدوں کی حفاظت ہو اور بس۔جہاں کسی جنرل کی نیت خراب ہو اس کو سب کے سامنے سب سے اونچے بانس پر لٹکا دیا جائے۔خس کم جہاں پاک۔
 

ظفری

لائبریرین
عسکری جی، یار یہ بات تو آپکو ماننی پڑے گی کہ اگر فوج چاہتی تو ان لوگوں کو بغیر اتنا خون خرابہ کئے پکڑ سکتی تھی، انہیں اس بِل سے باہر آنے پر مجبور کرسکتی تھی لیکن لگتا ہے کہ فوجی اپنے کامریڈز کی ہلاکت اور زخموں کی وجہ سے سیخ پا ہوگئے اور تہس نہس کرکے رکھ دیا
محمود بھائی ۔۔۔ شایدجنگ اسی کا نام ہے ۔ اور جنگ کے لیئے کسی کو بہت بڑی جگہ کی بھی شایدضرورت نہیں پڑتی جس طرح شارٹ کٹ کبھی خطرہ بن جاتا ہے ۔ اس طرح جنت کا شارٹ کٹ بھی کچھ خطرے سے کم نہیں ہے ۔ اورویسے جو وہ خواہش رکھتے تھے ۔ انہوں نے ان کو پالیا ناں ۔۔۔۔ ا ب جھگڑا کس بات کا ہے ۔۔۔ آپ سے نہیں تحقیقاتی ٹیم سے سوال ہے ۔ ؟:idontknow:
 

ظفری

لائبریرین
اس کو ہمیشہ ایسے ہی مشن کیوں سونپے جاتے ہیں جو بعد میں ایک سانحہ کے طور پر تاریخ میں رقم ہوتے ہیں ۔یا پھر اپنی جنگجو یانہ خواہش جو آپ کو چھاونی کے بازاروں میں اکثر نظر آتے ہیں کی تکمیل کے لیے اندرون ملک ایسے ہی مشن کر تی ہے

آ پ نے بہت اچھی بات کہی ہے۔ مگرستم یہ ہےکہ ایسے مشن بارڈر کے اندر سانحے اوربارڈر سے باہر کارنامے بن جاتے ہیں۔:idontknow:
 
جی عاطف بھائی بالکل جانتا ہوں کہ اسلحہ کیسے پہنچتا ہے اور اسے کن مقاصد کے لئے پہنچایا جاتا ہے لیکن بات پھر وہیں آ جاتی ہے کہ مساجد و مدارس کے مہتممین اور ذمہ داران ، علماء اور اساتذہ کیا اتنا ادراک نہیں رکھتے کہ وہ مساجد و مدارس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔؟ وہ مساجد کو اسلحہ خانوں میں کیوں بدلتے ہیں؟۔ ان کا کام ہے تعلیم دینا جب وہ اپنی ڈگر سے ہٹ کر سٹیٹ کے سامنے اپنی متوازی حکومت چلانے کے لئے عسکریت پسندی پر اتریں گے تو معاملات تو پھر بگڑیں گے نا۔

ساجد ، اسلحہ کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہاں بنکر بنے ہوئے ہیں جو کہ بعد میں ویڈیوز سے ثابت ہوا کہ کوئی بنکر یا مورچہ مسجد کے اندر نہیں تھا اور یہ حکومتی پروپیگنڈا تھا ۔ دوسرا طالبات کو ڈھال بنانے کا الزام تواتر سے دہرایا گیا جس کی تردید ٹی وی پر مختلف شوز میں آ کر طالبات نے کی۔

اسلحہ کی ریل پیل کہاں موجود نہیں ہے اور کس طاقتور گروہ کے پاس اسلحہ نہیں ہے ، کیا ان لوگوں سے باز پرس ہو رہی ہے یا کوئی ایسا منصوبہ بھی زیر غور ہے ؟

اپنی حیثیت کا غلط فائدہ اٹھانا ایک بات ہے اور عسکریت پسندی دوسری بات۔

قانون کے مطابق کیا کاروائی ہونی تھی بلکہ کیا کاروائی کوئی ہوئی بھی تھی جس کے بعد یہ آپریشن ہوا۔ نتائج نہیں پورے پس منظر میں بات کریں۔
کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ، کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی ۔ کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہوئی سیدھا فوجی آپریشن ہوا جو کہ بذات خود ایک انتہائی غلط اور غیر قانونی اقدام تھا۔

بعد کے نتائج سے آپ پوری تصویر کھینچ رہے ہیں جب کہ معاملہ کو شروع سے لے کر چلیں اور میں پہلے بھی سوال پوچھ چکا ہوں کہ کیا کوئی گولی چلی تھی یا کوئی ہلاک ہوا تھا جس کے نتیجے میں خون ریزی ہو رہی تھی یا روکنے کے لیے کہا گیا اور پھر یہ فوجی آپریشن ناگزیر ہو گیا۔

قانون کو نہ تو ہم سمجھنا چاہتے ہیں اور نہ اس کی پرواہ ہے جو ہو جائے اس کے نتائج سے حوالے دے رہے ہیں۔

فوج کے آنے سے پہلے کے جرائم کی لسٹ بنائیں اور پھر پاکستان کے قانون کے مطابق کیا فرد لگنی چاہیے تھی اور کیا کاروائی ہوئی اس پر بات کریں تو شاید آپ کو سمجھ آ جائے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔

مشرف خود قانون کی دھجیاں بکھیرنے میں اول تا آخر یقین رکھتا تھا اور طاقت کے استعمال کو ہی ہر مسئلے کا حل سمجھتا تھا ، اس معاملے میں بھی اس نے بالکل یہی کیا جبکہ یہ مسئلہ دو سال سے چل رہا تھا اور کچھ دیر بعد پھر ٹھنڈا پڑ جاتا تھا ، پھر اسے ہوا دے لی جاتی تھی پھر سرد ہو جاتا تھا اور آخر میں اسے اس طریقے سے برتا گیا کہ تباہ کن اثرات کا حامل ثابت ہوا۔
 

MughalS

محفلین
ہر وہ فرد جو اس واقعے کا ذمہ دار ہے، اس پر اللہ کی لعنت ہو اور وہ ہمیشہ جہنم میں جلتا رہے (آمین ثم آمین)
 

عسکری

معطل
بنکر بنائے تھے پر بوریوں میں ریت بھر کے لیکن مسجد اور مدرسے کہ تہہ خانوں میں سے شدید مزاحمت کی گئی تھی ۔ ساری مشکل وہیں ہوئی اس وقت کورنر شاٹ گن انڈکٹ نہیں ہوئی تھی ورنہ نقصان کم ہوتا ۔
پاکستان کے دار الحکومت میں اگر کوئی سٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے بنکر بنائے گا تو اس علاج ہے ہمارے پاس ۔
ویسے تہہ خانوں کو بھی اگر مکمل تباہ کرنا ہوتا تو ہمارے پاس جی بی یو 31-38 جےڈامز کا بڑا خزانہ ہے :grin: جتنا گہرا بنانے کا شوق ہے بنا لیتے 40 میٹر گہرائی کوئی مسئلہ نہیں :bighug:



800px-US_Navy_030323-N-1328C-507_GBU-31_Joint_Direct_Attack_Munitions_%28JDAM%29_are_staged_in_the_hanger_bay.jpg



110420-F-NJ596-007.jpg


F-16-bk52_jdam.jpg
 
Top