مہمان اس ہفتے کے مہمان "محفل میں اژدہے سدھانے والے سماج سیوک"

میں تو یہی کہوں گی کہ کسی بھی سیکشن میں پائے جائیں سب کو فائدہ ہوتا ہے ان سے ۔۔
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
t115005.gif
ویسے یہ کوچۂ ملنگاں آئے تھے اور بغیر کوئی فائدہ دیے نکل گئے تھے۔۔۔:cautious:
آپ کا کہنا
غلط ثابت ہوا بہنا۔۔۔:D
 
ویسے یہ کوچۂ ملنگاں آئے تھے اور بغیر کوئی فائدہ دیے نکل گئے تھے۔۔۔ :cautious:
آپ کا کہنا
غلط ثابت ہوا بہنا۔۔۔ :D

بھائی صاحب ، آپ سب ملنگوں کا ریکارڈ چیک کریں پہلے اور پھر بات کریں ۔

اگر ایک آدھ ملنگ ترنگ میں نہ ملا تو کہنا ;)
 
پتہ نہیں ماوراء کہاں چلیں گئیں بہت یاد آتی ہیں اور واقعی انکے کام اور لگن کا تو کیا ہی کہنا ۔تب امن ایمان کافی عرصے سے غائب تھیں اور یہیں کسی نے بتایا بھی تھا کہ اب وہ شاید ہی آئیں :)
تبھی اس کام میں ہاتھ ڈالنا چاہا تھا ۔مجھے کبھی بھی کسی کی جگہ لینا پسند نہیں ہے۔
اصل میں میں نئی تھی نا یہاں تو مجھے یہ امید کہ مجھے ویلکم کہا جائے نا کہ ایسے ڈانٹا جائے گا
ویسے آپ کو میرے خاتون ہونے پر شک تھا کہ مجھے آپ نے اتنے اسٹائل میں ویلکم ہی نہیں کہا جسکا ذکر نبیل بھائی کر چکے ہیں :p
یہ بھی شکوہ ہے مجھے آپ سے :p

ہاہاہا
یہ تو بس ڈرامیٹک کیا تھا اپنی بات کو :p اصل میں یہاں آپ کی پسند کے زمرے الگ ہیں اور میرے الگ اس لیے کبھی بات نا ہو سکی اور آپ کچھ عرصے سے غائب ہو گئے تھے پھر میں بھی اس لیے اتنا لمبا وقت لگ گیا بات چیت میں :)

ان شاءاللہ
اور میرے باقی کے سوالات کے جوابات کہاں ہیں؟
میرے ذہن میں کچھ اور بھی تھا پوچھنے کو لیکن اب بھول گیا یاد آنے پر پھر بات ہو گی :)

ہاہاہاہا
نبیل نے اصل میں ترکی بہ ترکی جواب دیا تھا میری ایک پوسٹ کا ۔

اردو محفل کی سرگزشت

اس میں، میں نے تو نبیل پر ہاتھ کافی ہلکا رکھا مگر نبیل نے اپنی جوابی دھمکی "ہمارے ہاتھ میں بھی کی بورڈ ہے" پر من و عن عمل کرتے ہوئے مجھے رگید کر رکھ دیا۔ ستم بالائے ستم کہ وہ دن ہے کہ آج کا دن ، ہر آتے جاتے حتی کہ راہ جاتے کو بھی جاتے جاتے اس پوسٹ کا لنک تھما دیتا ہے اور پھر زمانے کو تو چٹخارہ اور مصالحہ چاہیے ، قیصرانی سمیت کئی لوگوں کی برسوں پرانی مرادیں بر آتی ہیں اور وہ سوال چنا جواب "قالین" دینے لگتے ہیں۔

غلطی ویسے میری ہی ہے ، میں نے پڑھا تھا کہ خواتین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، اسی پر عمل کرنے کی پاداش میں اس سلوک کا سزاوار ٹھہرا ویسے اس زمانے میں فورم وغیرہ نہیں ہوتے تھے اس لیے اس کے "سائیڈ ایفیکٹس" پر کسی نے غور نہیں کیا ، میں نے بہرحال تجربہ کر لیا۔

اب کئی سال سے افاقہ ہے ، اس لیے آپ کو ویسے خوش آمدید نہیں کہا ۔ اس کی کسر فکر نہ کریں ، میں وقت آنے پر احسن طریقے سے نکال دوں گا۔

آپ کے خاتون ہونے پر کوئی دیوانہ ہی شک کر سکتا ہے ، جس رفتار سے آپ دھاگے کھولتی اور پوسٹس کرتی ہیں وہ کسی "مرد" کے بس کی بات ہی نہیں۔ :D

شک اس فورم پر صرف ایک رکن کے خاتون ہونے پر ہوا تھا اور اس سے میں نے براہ راست پوچھ بھی لیا تھا ، آگے کیا ہوا یہ نہ پوچھیے گا ۔ :ROFLMAO:

باقی سوالوں کے بھی جواب آ رہے ہیں مگر میں ذرا "سست" واقع ہوا ہوں تو پی ٹی وی والا "انتظار فرمائیں"۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
کر لے کر لے ، پوری اجازت ہے کیونکہ اس بندے کو پوری کہانی کا بلکہ اس سوال کا بھی علم ہے۔ :p
آپ تو جانتے ہی حضور کہ ہمیں خود سے گھڑ کے یا نمک مرچ لگا کے داستان بیان کرنے کی تو عادت ہی نہیں رہی لہٰذا ایم ایس این میسنجر پلس کی گذشتہ سالوں کی لاگز یہاں شیئر کر دیتا ہوں کہ کن الفاظ میں محترمہ نے وہ سوال اور اس کے جوابات کا تذکرہ فرمایا تھا۔۔۔ اب بھی اجازت برقرار ہے؟؟؟
 
برقرار ہے پر قرار کے بغیر
 
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟​

@زبیرمرزا کا کہنا ہے کہ آپ کسی کو بھی کندن بنا سکتے ہیں تو مجھے انتطار ہے کہ آپ مجھے کب کچھ سکھا کر کندن بناتے ہیں۔​

اگر واقعی سنجیدہ ہیں آپ تو ایک پراجیکٹ ایسا ہے کہ اس میں کندن بننے کا سنہرا موقع ہے۔ :)
 
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟​

اسی طرح محفل کی رونقیں بڑھاتے رہیں اور پہلے کی طرح یہاں پھر سے ہلہ گلہ کیا کریں پلیز​
flowers-desi-glitters-23.gif

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
یہی کہ مجھے بھی کچھ سکھائیں پلیز اور آپ نے مجھے اتنی خوش فہمی دلائی ہے کہ مجھ میں قابلیت ہے کچھ کرنے کی تو وہ قابلیت مجھے کب نظر آئے گی اور کچھ ایسا شروع کریں جس سے میں بھی کچھ سیکھ سکوں اور جو میرے انٹرسٹ کا بھی ہو​

کوشش تو ہے رونقیں بڑھتی رہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ دھاگے کھول کر لوگوں کو رائے کے ایسے مواقع دیتی رہیں اور رونقیں بکھرتی دیکھتی رہیں۔ اب تو آپ کے ساتھ مشاورت ہے ، جو بھی آئیڈیا ہو میں اس پر آپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں بشرطیکہ آپ بھی کچھ دھاگوں میں میرے ساتھ رہیں۔

سکھانے کے لیے لائبریری کا پراجیکٹ بہترین ہے اور اس میں سب کے لیے ہی دلچسپی کا سامان ہے۔ آپ کے مطلب کا بھی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا، میرے ساتھ ساتھ اس میں باقی سب بھی ہیں تو آپ سب کے ساتھ مل کر محفل کے بہترین پراجیکٹ میں اپنے جوہر دکھا سکیں گی۔ اس کے علاوہ کتابوں کی تشہیر کا بھی سوچنا ہے ، اس کے لیے ہم علیحدہ سے دھاگے کھول سکیں گے اور سب سے اہم مل کر لائبریری کے لیے "جوہر قابل" ڈھونڈتے ہیں۔ اس کے لیے لائحہ عمل میں آپ کو بھیج دوں گا ، کچھ تیر بہدف نسخے ہیں جس سے بندے شکار ہو کر رہ جاتے ہیں۔ :)
 
7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
آپ کے اوتار میں ہمیشہ قدرتی مناظر کیوں ہوتے ہیں خاص کر رات
جو کہ خاصہ اداس سا تاثر دیتی ہے جبکہ محب آپ خود کافی باتونی ہیں؟
کافی عرصے سے آپ نے کوئی نیا سلسلہ یا تھریڈ کیوں نہیں شروع کیا؟
اب محفل پر کیا نیا کرنے کا ارادہ ہے؟کچھ نئے پراجیکٹس کے بارے میں بتائیں
میں کافی جگہوں پر آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں وہ بھی ریگولر خاص کر گپ شپ کے زمروں میں :)

مجھے قدرتی مناظر بہت اچھے لگتے ہیں ، اگر کوئی انٹرویو ہوتا یا کہیں چھپنے کا چانس ہوتا تو جواب ہوتا کہ

مجھے بچپن سے ہی قدرتی مناظر سے عشق تھا، میں جہاں کوئی قدرتی منظر دیکھتا ، تھم جاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ :p

مذاق برطرف، قدرتی مناظر کسے پسند نہیں ہوں گے البتہ شاید لوگ اوتار میں لگانا اتنا پسند نہیں کرتے جبکہ مجھے ڈسپلے کے لیے ان سے بہتر اور کچھ نہیں لگتا۔

رات کی تنہائی مجھے پسند ہے اور راس بھی ۔ رات پسند ہو اور چاند کا ذکر نہ ہو ، کیسے ممکن ہے اور شجر خوبصورتی کو بڑھا دیتے ہیں اس لیے یہ سب مل جائیں تو تصویر شاہکار ہو جاتی ہے۔
ویسے میں نے یہ تصویر کسی کے اوتار سے متاثر ہو کر ڈھونڈی تھی اور پھر سوچا کہ چلو برابر کی نہ سہی مگر لوازمات سارے لیے ہوئے ہے ۔ :D

باتونی میں محفل پر بہت ہوں مگر ویسے اکثر خاموش رہتا ہوں سوائے بے تکلف دوستوں کی صحبت کے ۔
اداسی تو ہے مگر مستقل نہیں ، سردیوں میں ویسے بھی اکثر اس کا گزر ہوتا ہے۔

دھاگے میں کئی کھول رہا ہوں مگر آجکل وہ تکنیکی یا معلوماتی زیادہ ہو گئے ہیں ، کوشش کرتا ہوں کہ اس مرض سے شفا کی تدبیر کروں۔:)

نئے کی بجائے ایک پرانا مگر سب سے بڑا اور اہم پراجیکٹ لائبریری کا ہے جس کے کئی سنگ میل عبور ہو چکے اور اب کچھ اور کے لیے ابن سعید، مقدس اور فاتح کے ساتھ بھرپور کوشش کا ارادہ ہے تاکہ پرانی ٹیم کے ساتھ ساتھ نئے لوگوں کو بھی شامل کیا جائے اور اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو ممکن بنایا جائے۔

اردو الفاظ کی ایک عمدہ فہرست فاتح نے تیار کی ہے ، ابن سعید نے بھی اس سلسلے میں کچھ کام کر رکھے ہیں اور میرا بھی ارادہ ہے کہ اس سلسلے میں کچھ کروں۔ یہ بھی کافی اہم پراجیکٹ ہے مگر ترجیح میں یہ لائبریری پراجیکٹ کے بعد ہے۔

ڈیٹابیس پر معلومات کے سلسلے کو آگے بڑھانا ہے مگر یہ شاید اگلے سال میں کسی وقت ہو سکے گا۔

گپ شپ کے دھاگوں میں کافی زیادہ فعال تھا میں اور اس بنا پر تو لوگ یہ کہتے پائے جاتے تھے کہ خود گپ شپ کرتے ہیں موصوف اور ہمیں کام پر لگایا ہوا ہے جبکہ سچی بات یہ ہے کہ بندہ یا کام کر لے یا گپ شپ :LOL:۔ اب میں کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں تو سب گپ شپ میں لگے ہوئے ہیں دوبارہ رول بدلنا پڑے گا۔ :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ کب اور کہاں سیکھ لیا عینی ؟

زبردست
جب اتنا اچھا مشاہدہ ہے تو کچھ لکھتی کیوں نہیں ہیں محفلین پر
انکے دستخط اور اوتار پر ہی سہی
ویسے اگلی بار یہ تھریڈ آپ کو دوں پوسٹ کرنے کے لیے یا مدد کر سکتی ہیں میری اس میں :)
اپیا یہ بس میں نے سیکھا ہے آپ کو وہ جگہ بتاؤں گی
اور بالکل نہیں یہ تھریڈ صرف آپ ہی کیا کریں گی اور بہترین کرتی ہیں آپ
میری مدد کی جہاں ضرورت پڑے میں حاضر ہوں:happy:
 
1)-محب کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
ہمیشہ دوستانہ رویہ رہا ہے۔ انھیں اپنا بڑا بھائی سمجھتا ہوں اور یہ بھی چھوٹے بھائی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔

2)۔ پہلی دفعہ محب سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
محب بھائی نے ہی اردو محفل اور اردو بلاگنگ کا راستہ دکھایا تھا ہاٹ میل چیٹ کے دوران۔ اردو کمپیوٹنگ سے متعارف کروانے کا سہرا محب بھائی کے سر جاتا ہے۔

3 )۔ آپکو محب کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔ ان کی دلچسپ گفتگو اچھی لگتی ہے۔

4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے محب کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
اردو کمپیوٹنگ سے متعارف کروایا۔ آج کل پائتھون دکھا رہے ہیں، جب بھی وقت ملتا ہے ان کے ٹیوٹوریلز سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
پائتھون اور پروگرامنگ سکھانے کا سلسلہ جاری رکھیے پلیز!

6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
ایسی تو کوئی بات نہیں فالحال۔

7)محب کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
محب بھائی کو ہر زمرے میں آنا چاہئیے۔

8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
ہر دھاگہ پسند ہے۔ ان کے نام سے منسلک ہر دھاگا پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

9) اگر آپ کو انہیں کوئیٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھdedicate کرنا چاہیں
اردو محفل گائیڈ
 
فاتح

لائبریرین
وہ کوچہ تو مجھے پسند ہی نہیں محب بھیا ٹھہرتے تو میں کہتی کہ وہ وہاں رکے ہی کیوں:heehee:
بیٹا! یقین کرو اگر کوئی "غیر دوستانہ" کی ریٹنگ ہوتی تو ہم تمھارے اس مراسلے پر ضرور دیتے۔ :laughing:
ویسے کچھ لوگوں کی جانب سے کچھ لوگوں کے وہاں داخلے پر پکی پکی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ :laughing:
 
Top