"اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب" پہ تبصرہ جات

الف عین

لائبریرین
میں تو یہ کہتا ہوں کہ اب یہ نئی کتاب ہے، جس کے پبلشر ہم ہیں۔ البتہ ‘عشق جنوں پیشہ‘ کا نام یہاں سے بھی ہٹا دیا جائے تو بہتر ہے۔ اس کا اعتراف محض کتاب کے متن میں کیا جائے۔ یہ صرف فراز کا انتخاب ہے، یہی بات سامنے رکھی جائے۔ جو کوئی بھی کر سکتا ہے،
 
محمد بلال اعظم

پھر قیصرانی بھائی جیسے استادِ محترم نے کہا ہے، آپ عنوان "اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب پہ تبصرہ جات" یا کوئی اور کر دیجئے۔
اور اصل دھاگے کا عنوان بھی بدل دیجئے۔
اگر مناسب سمجھیں تو!
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
زبردست کام
مبارک باد بلال

بہت بہت شکریہ فاتح بھائی،
عید کی چھٹیاں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کام مکمل کر ہی لیا آخرکار،
اب بس آج رات کو یا کل "شب خون" کا دھاگہ بھی کھول دیتا ہوں، وہ بھی 52 صفحوں تک ٹائپ ہو چکی ہے، جو رہ گئی وہ بھی نومبر میں ختم کر لوں اور پھر احمد فراز صاحب کی کُل گیارہ کتابیں رہ جائیں گی۔
 
فاتح

ارے اللہ کے بندے تمھیں میں نے فراز کی 9 کتابیں تو یونیکوڈ میں دی تھیں۔۔۔ 11 کیسے رہ جائیں گی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ارے اللہ کے بندے تمھیں میں نے فراز کی 9 کتابیں تو یونیکوڈ میں دی تھیں۔۔۔ 11 کیسے رہ جائیں گی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اوہ، اوپس، حد ہے میری بھی!
اس فائل کو تو میں بھول ہی گیا،
تقریباً ساری ہی غزلیں تو اُس میں موجود ہیں۔
صرف نظمیں ہی ٹائپ کرنی ہیں اور غزلوں کو ان کی کتابوں کے حساب سے الگ الگ فائل میں رکھنا ہے۔
یہ کام تو بہت آسان ہو گیا ہے۔
زبردست
بہت بہت شکریہ فاتح بھائی۔
 
اور یہ بھی بھول گئے ہو گے کہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان نو کتابوں کا مواد استعمال نہیں کر سکتے آپ۔۔۔ جب تک ان کے کاپی رائٹس کے متعلق کوئی حل نہ نکال لوں میں۔
 
یہ تو یاد ہے مجھے اور ابھی تک میں نے کوئی غزل بھی کہیں بھی شئیر نہیں کی۔
 
الف عین

لائبریرین
فاتح سے شکایت۔۔۔ مجھے کیوں نہیں بھیج دیں، نو کتابوں کی اٹھارہ برقی کتابی بنا دیتا تھا۔ کچھ ادر سے۔ کچھ ادھر سے کر کے!!
 
کسی قانونی گرہ کے باعث بھیج نہیں سکتا اعجاز صاحب۔ اگر بھیجی جا سکتیں تو اردو ویب لائبریری پر اپلوڈ کر دی جاتیں جہاں سے آپ بھی اور باقی تمام احباب بھی مستفید ہو سکتے۔
 
الف عین

لائبریرین
Top