ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
10 نومبر کو یہ یاد منائی جائے گی کہ ---- مجھے تعلیم کا حق ہے ، مجھے اپنی دوستوں کے ساتھ کھیلنے کا حق ہے۔ ۔۔۔ ۔ وہ حق جو آج پاکستان سمیت دنیا کی بیشتر لڑکیوں کو نہیں حاصل ہے۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ملالہ نے ایسا کیا کہہ دیا جس کی اتنی اہمیت ہے ؟؟؟
اچھا تو پھر میں کیا کروں اس دن؟
 
10 نومبر کو گارڈن براون پاکستان کے صدر آصف زرداری کو ایک پٹیشن دے گا جس میں 10 لاکھ لوگوں کے دستخط ہیں کہ پاکستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا بنیادی حق ہے اور اس کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔
اس پٹیشن سے کیا فائدہ ہوگا؟
یہ دستخط کن لوگوں کے ہیں؟
کیا عجیب بات ہے۔پہلے خود امریکہ، والے طالبان کو پیسے دیکر سکول برباد کرواتے ہیں اور پھر لڑکیوں کے حقوق کی یاد آجاتی ہے۔
 
برادر محترم،
لڑکیوں کے اسکول کئی صدیوں سے مسلمان تباہ کررہے ہیں۔
ہندوستان پر مسلمانوں نے 600 سال حکومت کی ، کتنے اسکول ، کتنے لڑکیوں کے اسکول، کتنی یونیورسٹیاں، کتنے ہسپتال مسلمان حکومتوں نے بنائے یا بنوائے؟؟؟ انگریز کے آنے سے پہلے کے چند لڑکیوں کے اسکولوں کے نام گنوادیں تو بہت ہی مہربانی ہو۔۔۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس پٹیشن سے کیا فائدہ ہوگا؟
یہ دستخط کن لوگوں کے ہیں؟
کیا عجیب بات ہے۔پہلے خود امریکہ، والے طالبان کو پیسے دیکر سکول برباد کرواتے ہیں اور پھر لڑکیوں کے حقوق کی یاد آجاتی ہے۔

اس کا تعلق امریکہ سے نہیں بلکہ UNESCO سے ہے جو کہ بین الاقوامی ادارہ ہے جو قطعی غیر سیاسی ہے اور اس کا مقصد دنیا میں تعلیم کا فروغ ہے۔

یہ ایک انلائن پیٹیشن ہے جو یہاں دیکھی جا سکتی ہے: http://educationenvoy.org/

اس پر تمام دنیا کے لوگوں کے ڈیجیٹل دستخط ہیں۔ میں نے بھی اس پر دستخط کیا ہے :)
 
برادر محترم،
لڑکیوں کے اسکول کئی صدیوں سے مسلمان تباہ کررہے ہیں۔
ہندوستان پر مسلمانوں نے 600 سال حکومت کی ، کتنے اسکول ، کتنے لڑکیوں کے اسکول، کتنی یونیورسٹیاں، کتنے ہسپتال مسلمان حکومتوں نے بنائے یا بنوائے؟؟؟ انگریز کے آنے سے پہلے کے چند لڑکیوں کے اسکولوں کے نام گنوادیں تو بہت ہی مہربانی ہو۔۔۔ ۔۔
برادر محترم آپ مجھے یہ بتادیں آج سے سو ڈیڑھ سو سال پہلے آپکے محبوب امریکہ میں لڑکیوں کے کیا حقوق تھے۔
اور کالوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا تھا؟
 
اس کا تعلق امریکہ سے نہیں بلکہ UNESCO سے ہے جو کہ بین الاقوامی ادارہ ہے جو قطعی غیر سیاسی ہے اور اس کا مقصد دنیا میں تعلیم کا فروغ ہے۔

یہ ایک انلائن پیٹیشن ہے جو یہاں دیکھی جا سکتی ہے: http://educationenvoy.org/

اس پر تمام دنیا کے لوگوں کے ڈیجیٹل دستخط ہیں۔ میں نے بھی اس پر دستخط کیا ہے :)
جسکے ساتھ U ہی لگ گیا وہ غیر سیاسی کیسے ہوگیا
 
یہاں پر ہی کیوں رکیں؟ یہ آیت بھی پڑھیں:

[9:5]. فَإِذَا انسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُواْ الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُواْ لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ الصَّلاَةَ وَآتَوُاْ الزَّكَاةَ فَخَلُّواْ سَبِيلَهُمْ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌO

. پھر جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو تم مشرکوں کو جہاں کہیں بھی پاؤ قتل کر دو اور اُنہیں گرفتار کر لو اور انہیں قید کر دو اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھو، پس اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو ان کا راستہ چھوڑ دو۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہےo
کیا اوبامہ نے ڈرون حملوں سے توبہ کر لی یا ملالہ نے اوبامہ کی حمایت سے توبہ کر لی۔ جب تک اوبامہ ڈرون حملوں اور نیٹو مسلمانوں کے قتل عام سے توبہ نہیں کرتے کون سا امن کون سی ملالہ ، کس کی ملالہ ؟ یہ تو کھلا نفق ہے کھلا تضاد ہے نا۔

فَتَرَى ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌۭ يُسَٰرِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَىٰٓ أَن تُصِيبَنَا دَآئِرَةٌۭ ۚ فَعَسَى ٱللَّهُ أَن يَأْتِىَ بِٱلْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍۢ مِّنْ عِندِهِۦ فَيُصْبِحُوا۟ عَلَىٰ مَآ أَسَرُّوا۟ فِىٓ أَنفُسِهِمْ نَٰدِمِينَ ﴿52﴾
ترجمہ: تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو گے کہ ان میں دوڑ دوڑ کے ملے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں خوف ہے کہ کہیں ہم پر زمانے کی گردش نہ آجائے سو قریب ہے کہ اللہ فتح بھیجے یا اپنے ہاں سے کوئی اور امر (نازل فرمائے) پھر یہ اپنے دل کی باتوں پر جو چھپایا کرتے تھے پشیمان ہو کر رہ جائیں گے (سورۃ المائدہ،آیت52)
مغرب کی ساری کافر طاقتیں ملالہ کے لئے کیوں بے چین ہیں۔ ملالہ کے انکلوں کا ملک برطانیہ ڈرون حملے کیوں نہیں رکواتا۔ ملالہ کے واسطے اتنی فعال یو این او نے ڈرون حملوں کے خلاف کیا اقدام کئے ؟ کافروں کو دوست بنانا یا سمجھنا قران کی کھلی نفی ہے، اس سے کوئی فلاح نہیں پائی جا سکتی سوائے خود کو دھوکہ دینے کے۔
 
10 نومبر کو گارڈن براون پاکستان کے صدر آصف زرداری کو ایک پٹیشن دے گا جس میں 10 لاکھ لوگوں کے دستخط ہیں کہ پاکستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا بنیادی حق ہے اور اس کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔
کیا 10 لاکھ لوگوں کے صرف دستخطوں سے پاکستان میں بچیوں کو تعلیم ملنا شروع ہو جائے گی؟
ارے بھیا ، 10 ارب ڈالرز سے زائد رقم کی امداد زلزلے سے تباہ شدہ سکولوں کی بحالی کے لئے آئی تھی، ابھی تک بچے بنا چھت کے پڑھ رہے ہیں۔ آپ صرف دس لاکھ دستخطوں سے ہی تعلیمی انقلاب کی توقع رکھتے ہیں۔
 
پہلا قدم تو ہو گا نا۔ کچھ نہ ہونے سے تو بہتر ہے۔
ظاہری بات ہے امداد بھی دیں گے صرف دستخط تو نہیں ہوں گے۔
 
عسکری

معطل

:eek::eek::eek::rollingonthefloor: 10 ارب ڈالر امداد آئی تھی زلزلے متاثرین کے لیے ؟:laugh: ٹوٹل امداد جو ساڑھے پانچ ارب ڈالر تھی اس میں سے 10 ارب سکولوں کے لیے :liar:
 
سید ذیشان

محفلین
کیا اوبامہ نے ڈرون حملوں سے توبہ کر لی یا ملالہ نے اوبامہ کی حمایت سے توبہ کر لی۔ جب تک اوبامہ ڈرون حملوں اور نیٹو مسلمانوں کے قتل عام سے توبہ نہیں کرتے کون سا امن کون سی ملالہ ، کس کی ملالہ ؟ یہ تو کھلا نفق ہے کھلا تضاد ہے نا۔

فَتَرَى ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌۭ يُسَٰرِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَىٰٓ أَن تُصِيبَنَا دَآئِرَةٌۭ ۚ فَعَسَى ٱللَّهُ أَن يَأْتِىَ بِٱلْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍۢ مِّنْ عِندِهِۦ فَيُصْبِحُوا۟ عَلَىٰ مَآ أَسَرُّوا۟ فِىٓ أَنفُسِهِمْ نَٰدِمِينَ ﴿52﴾
ترجمہ: تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو گے کہ ان میں دوڑ دوڑ کے ملے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں خوف ہے کہ کہیں ہم پر زمانے کی گردش نہ آجائے سو قریب ہے کہ اللہ فتح بھیجے یا اپنے ہاں سے کوئی اور امر (نازل فرمائے) پھر یہ اپنے دل کی باتوں پر جو چھپایا کرتے تھے پشیمان ہو کر رہ جائیں گے (سورۃ المائدہ،آیت52)
مغرب کی ساری کافر طاقتیں ملالہ کے لئے کیوں بے چین ہیں۔ ملالہ کے انکلوں کا ملک برطانیہ ڈرون حملے کیوں نہیں رکواتا۔ ملالہ کے واسطے اتنی فعال یو این او نے ڈرون حملوں کے خلاف کیا اقدام کئے ؟ کافروں کو دوست بنانا یا سمجھنا قران کی کھلی نفی ہے، اس سے کوئی فلاح نہیں پائی جا سکتی سوائے خود کو دھوکہ دینے کے۔

۔

بہن یہ جزباتی باتیں ہیں۔ ویسے ملکوں کے تو انسانوں کی طرح کے دوست دشمن ہوتے بھی نہیں ہیں۔ ملکوں کے تو محض مفادات ہوتے ہیں جس کی بنا پر دوستی اور دشمنی کا تعین کیا جاتا ہے۔

جہاں تک ملالہ کی اوباما کی حمایت کی بات ہے تو وہ اس کے خیالات ہیں جو تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔ ویسے بھی ہر شخص کو اپنی رائے دینے کی آزادی ہے۔ کچھ لوگ محمود غزنوی و تیمور لنگ کو اپنا آئڈیل مانتے ہیں۔ ان کو بھی پھر ہمیں سبق پڑھانا چاہئے۔
 
پہلا قدم تو ہو گا نا۔ کچھ نہ ہونے سے تو بہتر ہے۔
ظاہری بات ہے امداد بھی دیں گے صرف دستخط تو نہیں ہوں گے۔
بھیا جانی وہ امداد بھی تو زلزلہ زدگان کی امداد کی طرح سب چور ڈاکو حاکم ہضم کر جائیں گے نا۔ یعنی وہی لوگ ہضم کریں گے جو ملالہ کو استعمال کر رہے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ملالہ محض ایک بزنس ٹُول بنی ہوئی ہے کہیں اوبامہ کے لئے کہیں برطانیہ کے لئے کہیں ڈاکو حکمرانوں کے لئے۔ زلزلہ بھی حاکموں کے لئے فائدہ مند اور ملالہ بھی ان کے لئے آمدن کا ذریعہ۔ ہے نا؟
 
بزنس ٹول تو آپ اور میں بھی بن سکتے ہیں۔ مذہب بھی ہمارے ملک میں کمائی کا ذریعہ ہے۔ چندوں سے بہت کچھ ہو رہا ہے۔ ٹی وی پر پراڈکٹ بکوانے کے لئے مذہب کا سہارا لیا جاتا ہے۔
لیکن اگر ملالہ کی وجہ سے ایک بھی بچی پڑھ جائے، تو کیا یہ بہت بڑی بات نہیں ہو گی؟
 
بھیا چھوڑیں ملالہ ملولا، یہ سب مغرب کے کے مفادات کے رکھوالوں ، این جی اوز اور لیڈروں کے کھانے پینے کے چکر ہیں۔ آج نئی غزل لکھنے کا موڈ بن رہا ہے سو مٹی پاؤ جی اس سیاست پر۔ کسی کو مری کوئی بات بری لگی ہو تو معافی۔ سلامت رہیں
 
ہاہا۔
یہ دھاگہ تو ہے ہی ملالہ کے بارے میں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top