ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی مجھے آپ سے غیر ضروری بحث نہیں کرنی۔ میں وضاحت کر چکا ہوں۔ اگر مجھے یہی بات لکھنا ہوتی جو آپ مجھ سے زبردستی منسوب کر رہے ہیں تو کیا میرا کسی نے ہاتھ پکڑ رکھا تھا یا مجھ میں ایسا لکھنے کی قدرت نہیں تھی؟؟؟۔
والسلا م علیکم و رحمۃاللہ۔
واہ میرے محترم بھائی
" مارے بھی اور رونے بھی نہ دے "
 

عسکری

معطل
آپ سب لوگ یہ بتائیے کہ اس واقعہ سے پہلے ملالہ کو کون جانتا تھا؟؟؟؟
میں نے تو اس بچی کے متعلق ٹی وی پر ہی سنا ہے پہلی مرتبہ۔۔
بلکہ اس واقعے سے پہلے ٹی وی پر بھی کبھی اس کا تذکرہ ہوتے نہیں دیکھا یا سنا۔۔۔
میں نے ملالہ کی تقاریر کی ویڈیوز دیکھی تھی
 

عسکری

معطل
آپ لوگ برما والے دھاگے کو بھی آگے بڑھائیں تاکہ ہمیں اس سلسلے کی انفارمیشن بھی مل سکے۔۔
جس دن ہم اپنے گھر پر اتنی توجہ دینے لگے جتنی آس پڑوس ہمار گھر سدھر جائے گا برما والے مرے ہی کتنے ہیں ابھی ؟ پاکستانی 40 ہزار مارے جا چکے اور بھی مارے جا رہے ہیں کبھی سنا برما عراق افغانستان یا کہیں اور پاکستانی عوام کے لیے کچھ ہوا ؟ مظاہرہ تو دور کسی نے ایک فورم پر تھریڈ کھولی ہو جس میں پاکستانی عوام کے قتل عام پر افسوس غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہو؟ کسی عربی کسی افغانی کسی برمی کسی بھی زبان کا کوئی لنک اگر پیش کر سکیں تو؟ میں آپکو جتنے مانگیں دے سکتا ہوں جس میں مسلمانوں نے پاکستان کو فیل ناکام دہشت گرد جاھل ملک کہا ہے ۔کیا خیال ہے ؟
 

پردیسی

محفلین
عاطف بھائی اچھا زاویہ نگاہ ہے ۔
چہار سو دیکھنے والا ہمیشہ مثبت تجزیہ کرتا ہے اور مثبت تجزیے کوپرکھنےاور یقین کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ انسان واقعات کے ساتھ ساتھ پچھلے اور اگلے حالات کو بھی مدنظر رکھے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اچھی بحث ذہن کا جلا بخشتی ہے اور اگر بحث میں جذبات کا عمل دخل آ جائے تو عقل مند انسان بھی بیوقوف دکھائی دیتا ہے
 

یوسف-2

محفلین
عاطف بھائی ! زبردست اور بہت خوب لکھا ہے اور مسئلہ کی اصل جڑ کو بھی نمایاں کیا ہے، جسے ہم اکثر مغرب پرست پاکستانی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ ہم آنکھیں بند کرکے مغرب کے جھوٹے مکار اور مسلم دشمن میڈیا کی ہر ہاں میں ہاں اور ناں میں ناں ملانے کے عادی جو ہوگئے ہیں۔ ہمارے پاکستانی میڈیا نے آزادانہ طور پر کبھی بھی ان بے گناہ خواتین اور بچوں تک کی کوریج نہیں کی جو پاکستان کی مدد سے کئے جانے والے ڈرون حملوں اور براہ راست پاکستان کی بمباری کے نتیجہ میں شہید ہوتے رہے ہیں اور آج بھی ہورہے ہیں۔ کیونکہ یہ سب کچھ ”ہمارے آقا“ کے منشا کے عین مطابق ہورہا ہے۔ کراچی میں روزانہ درجنوں افراد مارے جارہے ہیں بلا ناغہ۔۔۔اور میڈیا جسٹ ان کی تعداد بتلا کر خاموش ہوجاتا ہے۔ کبھی ہمارے میڈیا نے ان مارے جانے والے عام عوام کے گھر، بیوی بچوں حتی کہ ان کے جنازوں تک کی کوریج نہیں کرتا ۔۔۔ البتہ جب کبھی رد عمل میں ”گوروں کا کوئی ایجنٹ یا خیر خواہ“ مارا جاتا ہے تو ایک ایک مرنے والے کی کئی کئی دن تک کوریج کی جاتی ہے۔ اللہ پاکستانیوں کو عقل سلیم دے اور مسلم دشمن کفار کے میڈیا کے کردار کو سمجھنے کی توفیق دے آمین
 

یوسف-2

محفلین
آج کے روزنامہ جنگ کراچی کے صفحہ اول، کا عکس ملاحظہ کیجئے۔ کم و بیش یہی صورتحال تمام اخبارات کی ہے۔ اپر ہاف ایک معصوم بچی ملالہ پر قاتلانہ حملہ کی خبروں سےپُر ہے۔ جبکہ کراچی میں 13 افراد کی ہلاکت کی خبر ملالہ کی تمام خبروں کے نیچے دبی سسک رہی ہے۔ ملالہ کی علاج معالجہ کی خبر سپر لیڈ اور 13 افراد کے قتل کی خبر نیچے سہ کالمی؟ ان 13 افراد کی ہلاکت سے 13 خاندان کی آمدن ختم ہوگئی۔ ان کی ہلاکت پر کسی نے تعزیت نہیں کی۔ ان کے قاتل کی گرفتاری کی کسی نے ضمانت نہیں دی۔ کسی میڈیا پرسن نے ان مقتولوں کے گھر کو وزٹ نہین کیا۔ ان کے کفن دفن تک کی کوریج نہین ہوگی۔ کیا یہ پاکستانی نہیں؟ کیا ان کا خون صرف اس لئے سستا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی برطانیہ و امریکہ کا پسندیدہ نہین تھا۔ کیا یہی غیر جانبدارانہ صحافت ہے۔ کیا ملالہ کا خون ان 13 افراد کے خون سے زیاداہ قیمتی اور متبرک ہے؟؟؟


malalah.GIF
 

یوسف-2

محفلین
جنگ کراچی ہی کے صفحہ آخر کا اپر ہاف ملاحظہ کیجئے۔ ڈرون حملوں میں 5 افراد ہلاک کی صرف ایک خبر ہے اور ملالہ کی 6 خبریں۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اوربرٹش پاکستانی سب کے سب دکھی ہیں۔ کیا ڈرون حملوں میں ہلاک شدگان کے ساتھ کوئی اور ملالہ زخمی نہین ہوئی۔ کیا ان بے گناہوں کا خون سستا ہے۔ کیا ان حملوں کے ورثاء میں سے کوئی غم و غصہ میں سے پاگل ہوکر کل کلاں جوابی کاروائی کے طور پر دہشت گردی کی کاروائی نہین کرے گا۔ اللہ کے بندو سوچو۔۔۔ جب تک تم ڈرون حملوں کے مظلوموں کے حق مین آواز بلند کرکے انہیں بند نہیں کرواؤگے۔ انہین کیڑے مکوڑوں کی طرح مارتے، مرواتے اور ان کے قتل پر چپ سادھے بیٹھے رہوگے، تمہارے اپنے گھر کہین بھی اور کبھی بھی محفوظ نہیں رہین گے۔ نئے نئے دہشت گرد پیدا ہوتے رہین گے۔ اور یہی تو امریکہ و برطانیہ اور ان کے پاکستانی ایجنٹ چاہتے ہیں کہ ہر دو اطراف سے مسلمانوں کا خون بہتا رہے، پاکستان غیر مستحکم ہوتا رہے اور ان کی مراد بر آتی رہے۔

malalah2.GIF
 

حسان خان

لائبریرین
کسی عربی کسی افغانی کسی برمی کسی بھی زبان کا کوئی لنک اگر پیش کر سکیں تو؟ میں آپکو جتنے مانگیں دے سکتا ہوں جس میں مسلمانوں نے پاکستان کو فیل ناکام دہشت گرد جاھل ملک کہا ہے ۔کیا خیال ہے ؟

عربی یا برمی کی صرف کیا بات کریں۔ وہی بنگلہ دیش جو 21 سال تک پاکستان کے ساتھ رہا ہے، وہاں کی عوام جی بھر کر پاکستانی عوام اور ریاست کو طعن و تشنیع کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔ کیا ایک بنگلہ دیشی کے لیے پاکستانی اُس کا 'مسلمان بھائی' نہیں ہے؟ اُس وقت اُس کا عالمگیر مسلم بھائی چارا کہاں ہوا ہو جاتا ہے؟ اور ہم یہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کا ٹھیکہ لیے پھرتے ہیں۔
 
ملالہ کے معاملے کو زیادہ کوریج ملنے پر جو صاحبان چیں بجبیں ہیں اور میڈیا کی اس حرکت کو غداری اور خود فروشی اور ناسمجھی اور جرم جیسے القابات سے نواز رہے ہین، انکی خدمت میں ایک سوال ہے۔ چلئیے تھوڑی دیر کیلئے آپکا یہ الزام مان لیتے ہیں کہ میڈیا یہ سب اسلام دشمن قوتون کے اشارے پر کر رہا ہے، ارے بھائی یہ تو بتاؤ کہ یہ جو بیشمار لوگ فیس بک پر ملالہ سے متعلقہ مواد کو شئیر کر رہے ہیں کیا یہ بھی امریکی ایجنٹ ہیں؟ کیا یہ بھی منافقین ہیں؟ کیا انکا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں؟؟؟۔۔۔اگر جواب ہاں میں ہے تو آپ سے بحث کا کوئی فائدہ نہیں لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ بیشمار لوگ بھی مسلمان اور پاکستانی اور غیرتمند ہی ہیں تو پھر میڈیا کی کوریج پر اتنی کیا پرابلم ہے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top