آپ کے نام کا مطلب اور اثر

نیلم

محفلین
آپ کے نام کا مطلب تو واقعی بہت اچھا ہے۔
باقی رہا ہمارے نام کے مطلب کا سوال تو۔۔۔ یہ تو بہت واضح ہے۔عدیل "انصاف پسند" یہ خصوصیت ہم میں ہےبھی کہ نہیں؟ اس کے ثبوت کیلئے آپ کو ایک دفعہ ہمیں کھانے پر بلانا ہوگا۔ آپ دیکھیں گی کہ ہم کھانے کے ساتھ خوب انصاف کرتے ہیں۔
پھر تو آپ کا انصاف پاکستان کی گورنمنٹ کی طرح ہے...کھانے کے وقت ہی جاگتاہے....
Lollllll
 
نیلم

محفلین
یہ پپو کو کیوں بھول جاتے ہیں سارے
سوری بھیا..آپ کم کم نظر آتے ہیں نہ شائد اس لیے...ویسے سارے ممبرز ٹیگنگ کے وقت ہی بھول جاتےہیں..ویسےآپ کا سب سے زیادہ احسان ہو گاکہ آپ بغیر ٹیگنگ کی ہی شرکت کر لیں.یہ دھاگہ سب کے لیے ہے..صرف ٹیگنگ والوں کے لیے نہیں
 
فاتح

لائبریرین
مطلب تو بہت اچھا ہے نام کا..کیوں آپ نے ابھی تک کسی کو فتح نہیں کیا؟
فاتح کے اور بھی معنی ہیں۔۔۔ مثلاً کھولنے والا (فتح کرنےو الا بھی اسی کی نسبت سے نکلا ہے یعنی قلعے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہونے والا) اور ہلکا
نہیں! ہم سے تو کوئی فتح نہیں ہوا۔ :)
 
نیلم

محفلین
فاتح کے اور بھی معنی ہیں۔۔۔ مثلاً کھولنے والا (فتح کرنےو الا بھی اسی کی نسبت سے نکلا ہے یعنی قلعے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہونے والا) اور ہلکا
نہیں! ہم سے تو کوئی فتح نہیں ہوا۔ :)
یہ تو جھوٹ ہےکہ آپ سے کوئی فتح نہیں ہوا...ایک ثبوت تو ہماری بھابھی کا ہونا ہے
 
پپو

محفلین
سوری بھیا..آپ کم کم نظر آتے ہیں نہ شائد اس لیے...ویسے سارے ممبرز ٹیگنگ کے وقت ہی بھول جاتےہیں..ویسےآپ کا سب سے زیادہ احسان ہو گاکہ آپ بغیر ٹیگنگ کی ہی شرکت کر لیں.یہ دھاگہ سب کے لیے ہے..صرف ٹیگنگ والوں کے لیے نہیں
میں بھی اس کو برا نہیں جانتا سب کوسب لوگ کہاں یاد رہتے ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو خود کو ٹیگ کرکے خود ہی نہ آتا یہ مذاق ہی ہے انشااللہ میں اپنا نام کا مطلب اور باقی تفصیل درج کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں باقی لوگ بھی اسی طرز پر اپنے نام کو دوبارہ دیکھیں گے
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو جھوٹ ہےکہ آپ سے کوئی فتح نہیں ہوا...ایک ثبوت تو ہماری بھابھی کا ہونا ہے
ارے بیٹا۔۔۔
یہ سب تو ضرورت کے تعلق ہیں۔۔۔ ابھی تم چھوٹی ہو۔۔۔ تمھیں بہت خوشیاں ملیں لیکن ایک بات یاد رکھنا یہ محبت، دلوں کا فتح کرنا اور اس جیسے دیکگر ڈرامائی الفاظ ہماری گھڑی ہوئی بکواس ہیں۔ ہم سب مشین کے پرزوں کی طرح ہیں، جب تک جو پرزہ کام کر رہا ہے یا کام کا ہے تب تک اس کی جھاڑ پونچھ اور کیئر کی جاتی ہے اور جس روز وہ پرزہ ناکارہ ہوا اس روز اٹھا کر کچرے مین پھینک دیا جاتا ہے۔ دنیا کے تمام تعلقات "مطلب" اور "ضرورت" پر بنائے جاتے ہیں۔ اللہ اللہ خیر صلا
 
نیلم

محفلین
یہ تو آپ نے بلکل ٹھیک کہا..ہر رشتہ مطلب کی ڈور سے بندھا ہوتاہے.لیکن ان ساری باتوں کے باوجود دل کو بہلانے کے لیےہی سہی ہم رشتے بناتے تو ہیں.پھر بھی ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے...کیاپتہ کوئی خالص جذبہ یا کوئی خالص رشتہ ہمارہ انتظار کر رہا ہو...اگر ہم اپنے دل میں جانکےتو کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتاہے جس سے ہم بےغرض محبت کرتےہیں...آپ بھی اپنی آنکھیں تھوڑی دیر کے لیے بند کریں اور دیکھےکس کا چہرہ نظر آتاہے؟
مجھے تو آپ کی بیٹیا رانی دیکھائی دے رہی ہے آپ کے دل میں...
ارے بیٹا۔۔۔
یہ سب تو ضرورت کے تعلق ہیں۔۔۔ ابھی تم چھوٹی ہو۔۔۔ تمھیں بہت خوشیاں ملیں لیکن ایک بات یاد رکھنا یہ محبت، دلوں کا فتح کرنا اور اس جیسے دیکگر ڈرامائی الفاظ ہماری گھڑی ہوئی بکواس ہیں۔ ہم سب مشین کے پرزوں کی طرح ہیں، جب تک جو پرزہ کام کر رہا ہے یا کام کا ہے تب تک اس کی جھاڑ پونچھ اور کیئر کی جاتی ہے اور جس روز وہ پرزہ ناکارہ ہوا اس روز اٹھا کر کچرے مین پھینک دیا جاتا ہے۔ دنیا کے تمام تعلقات "مطلب" اور "ضرورت" پر بنائے جاتے ہیں۔ اللہ اللہ خیر صلا
 
نیلم

محفلین
میں بھی اس کو برا نہیں جانتا سب کوسب لوگ کہاں یاد رہتے ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو خود کو ٹیگ کرکے خود ہی نہ آتا یہ مذاق ہی ہے انشااللہ میں اپنا نام کا مطلب اور باقی تفصیل درج کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں باقی لوگ بھی اسی طرز پر اپنے نام کو دوبارہ دیکھیں گے
بہت شکریہ بھائی...
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو آپ نے بلکل ٹھیک کہا..ہر رشتہ مطلب کی ڈور سے بندھا ہوتاہے.لیکن ان ساری باتوں کے باوجود دل کو بہلانے کے لیےہی سہی ہم رشتے بناتے تو ہیں.پھر بھی ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے...کیاپتہ کوئی خالص جذبہ یا کوئی خالص رشتہ ہمارہ انتظار کر رہا ہو...اگر ہم اپنے دل میں جانکےتو کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتاہے جس سے ہم بےغرض محبت کرتےہیں...آپ بھی اپنی آنکھیں تھوڑی دیر کے لیے بند کریں اور دیکھےکس کا چہرہ نظر آتاہے؟
مجھے تو آپ کی بیٹیا رانی دیکھائی دے رہی ہے آپ کے دل میں...
ہاں! حقیقت یہی ہے کہ دل کے بہلانے کو ہی محض دل کے بہلانے کو ہی۔۔۔ اور "کیا پتہ" صرف ایک ڈھکوسلا ہے۔
ماہا کا چہرہ یقیناً نظر آتا ہے آنکھیں بند کرنے پر لیکن بہرحال اولاد اور والدین کا رشتہ بھی ضرورت کا رشتہ ہے۔ خیر موضوع پر واپس آتے ہیں اور ناموں کے مطلب ڈھونڈتے ہیں۔ :)
تمھارا اصل نام کیا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے؟
 
نیلم

محفلین
میرا نام نیلم شہزادی ہے..نیلم ابو نےرکھا تھا اور شہزادی امی نے....میرے نام کے مطلب کو لےکر کافی بحث ہوچکی ہے..نایاب بھائی نےمیرے نام کا جو مطلب بتایاہے...وہ یہ ہے.

نیلم نام کا نسوانی معنی یہ لیاجائے گا کہ
خوبصورت دل کو بھانے والی صاف شفاف ہستی.
اور میں اس کا مطلب قیمتی پھترسمجھتی تھی
 
خدا جانے کہاں سے نکالا ہے انھوں نے یہ مطلب مگر بہرحال نیلم ایک قیمتی پتھر کا نام ہے جسے عربی میں یاقوت ارزق (نیلا یاقوت) اور انگریزی میں Sapphire (سیفائر) کہا جاتا ہے۔
 
نیلم

محفلین
عدیل منا نے کہا ہے: ↑
آپ کے نام کا مطلب قیمتی پتھر نہیں ہے۔ بلکہ ایک قیمتی پتھر کا نام نیلم ہے جس کو یاقوت بھی کہتے ہیں۔ (نیلگوں روشنی دینے والا پتھر، یاقوتی)
محترم بھائی آپ نے " نیلم اور یاقوت " کو اک ہی جواہر میں گنا ۔ جبکہ یہ دونوں الگ الگ جواہر ہیں ۔

نیلم
نیلا صاف شفاف چمکدار ۔ نیلم جسے سنسکرت میں نیلا ، انگریزی میں سیفائر اور فارسی عربی میں یا قوت ارزق کہتے ہیں نہایت ہی وعمدہ نیلگوں جواہر ہے ۔ اس کی چمک دمک اور آسمانی نیلی رنگت دل کو بہت بھاتی ہے۔ یہ جواہر زمانہ قدیم سے مشہور چلا آرہا ہے ۔ ایک مہانیل نامی نیلم ہوتا ہے۔ جسے اگر اس سے سو حصہ زیادہ دودھ میں ڈال دیں تو اس کی چمک سے دودھ نیلے رنگ کا دکھلائی دیتا ہے۔ ایک اندر نیل نامی نیلم ہوتا ہے ۔ سبز ین نیلا یا نیلا مائل سبزی ۔ (۲)لال پن نیلا ، (۳) خوب نیلا یعنی گہرا نیلگوں ، اہل عرب و فارس نیلم کویا قوت ارزق کہتے ہیں لیکن فی الحقیقت یہ یا قوت سے ایک علیحدہ جواہر ہے
اصلی نیلم کا رنگ نیلا ہے جس کے باعث یہ نیلم کہلاتا ہے پھر بھی کئی ایک رنگوں کی جھلک ان میں ظاہر ہوتی ہے۔ نیلم کا رنگ آسمانی نیلگوں اور یا قوت کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ نیلم کا رنگ مادہ کروپ ( ایک مشہور عنصر) کی ترکیب کے باعث ہوتا ہے۔ گرمی کے تاب سے سفید اور زردی مائل نیلم سفید ہو جاتے ہیں لیکن مشرقی نیلم کا رنگ گیس کی روشنی کے آگے ایسا ہی رہتا ہے۔
یاقوت

یا قوت معدنی جواہر ہے جوکہ اپنے معدن میں گندھک اور خالص پارے سے بنتا ہے۔
نہایت سرخ شفاف چمکدار ۔ انگریزی میں روبی اور ہندی میں مانک کہتے ہیں۔بڑا بیش قیمت جواہر ہے۔ یہ ندرت رنگت اور خوش و ضعی کے باعث سب جواہرات سے افضل گنا جاتا ہے اور نہایت ہی قبول نظر ہے۔اس کو شب چراغ بھی کہتے ہیں۔
یہ صرف الماس سے کاٹا جاسکتا ہے۔یہ نیلم ، زمرد ،پکھراج ، بھیکہم کو کاٹ سکتا ہے۔اس کا رنگ قرمزی ، کبوتر کے خون سا سرخ اور ارغوانی رنگ مائل ہوتا ہے۔سرخ رنگ یا قوت کو گرمی دی جائے تو اس کی چمک بڑھتی ہے ۔ اور سرخی مائل سفید رنگ یاقوت کو گرمی پہنچانے سے سرخ ہو جاتا ہے۔
نیلم نام کا نسوانی معنی یہ لیاجائے گا کہ
خوبصورت دل کو بھانے والی صاف شفاف ہستی
نایاب, کل بوقت 4:54 PM رپورٹمحفوظ کریں#135جواب فاتح بھیا یہ پڑھ لیں
 
فاتح

لائبریرین
اور اب کچھ لطیفے:
نیلم کے پانچ اقسام بیان کئے جاتے ہیں اور (کچھ جاہل لوگ) اس کے پہننے کے مختلف فوائد لکھتے ہیں۔
(1) گوڈتو، جو مقدار میں چھوٹا اور تول میں بھاری ہو اس کے پہننے سے دل کی مرادیں بھر آتی ہیں۔ :rollingonthefloor:
(2) سنگرت جو ہمیشہ چمکتا رہے اس کے پہننے سے دولت اور محبت بڑھتی ہے۔ :rollingonthefloor:
(3) درناڑی جسے سورج کے سامنے رکھنے سے نیلے رنگ کی کرنیں نکلیں اس کے پہننے سے مال اور اجناس حاصل ہوتے ہیں۔ :rollingonthefloor:
(4) پارشوت، جس سے سنہری روپہری اور بلوری چمکیں نکلیں اس کے پہننے سے ناموری ہوتی ہے۔ :rollingonthefloor:
(5) رنج کیتو، جس کو برتن میں رکھنے سے اس کی چمک کے باعث برتن نیلا دکھلا ئی دے۔ اس کے پہننے سے اولاد کو ترقی ہوتی ہے۔ :rollingonthefloor:
ایک مہانیل نامی نیلم ہوتا ہے۔ جسے اگر اس سے سو حصہ زیادہ دودھ میں ڈال دیں تو اس کی چمک سے دودھ نیلے رنگ کا دکھلائی دیتا ہے۔ ایک اندر نیل نامی نیلم ہوتا ہے۔

ان کے علاوہ کتب سنسکرت میں کئی عیب دار اور نحس نیلم لکھے گئے ہیں۔ جن کے پہننے سے کئی ضرر اور نقصان متصور ہوتے ہیں وہ چھ ہیں۔ :rollingonthefloor:
(1) ابرق جس کے اوپر کے حصہ میں بادل کی سی چمک ہو اس سے عمر و دولت برباد ہوتی ہے۔ :rollingonthefloor:
(2) تراش جس میں ٹوٹے پن کا نشان ہو۔ اس سے ریچھ وغیرہ جانوروں سے ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ :rollingonthefloor:
(3) چترک جو مندرجہ بالا رنگوں سے کسی مختلف رنگ کی ہو اس کے پہننے سے قوم کی بربادی متصور ہے۔ :rollingonthefloor:
(4) مرت گریہہ جس کا مٹیلا سا رنگ ہو اس سے کئی امراض پیدا ہوتے ہیں۔ :rollingonthefloor:
(5) اشم گریہہ جس میں پتھر کا سا ٹکڑا معلوم ہو۔ اس کے پہننے سے موت کا ڈر ہوتا ہے۔ :rollingonthefloor:
(6) روکہی جس میں سفید چینی کی طرح داغ ہوں اس کے پہننے سے جلا وطنی کا ڈر ہے۔ :rollingonthefloor:

ان جاہلانہ لطیفوں کا حوالہ
 
Top