آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

MughalS

محفلین
تقریبا ایک ماہ میں ۔ پہلےدو سیزن 3 ہفتوں میں اور پھر 6 دنوں میں چھ سیزن اور پھر کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے ایک ھفتے میں دو سیزن دیکھ سکا ۔
"اصل ًمیں آج کل میں فارغ ہوں اس لئے اس طرح دیکھ سکا ۔ ہفتے سے پھر کام شروع :rolleyes:"
 
the-cold-light-of-day-promo-poster.jpg

The Cold Light Of day دیکھی۔آئی ایم ڈی بی پر اسکی ریٹنگ تو 5 سے کم ہےلیکن بہر حال مجھے یہ پسند آئی۔کہانی ایک عام سی ہی ایک آدمی کی فیملی کو اغوا کر لیا جاتا ہے ایک بریف کیس کے بدلے۔اب اسے فیملی کو بچانا ہے۔
فلم میں مجھے سب سے زیادہ ہیرو کا دوڑنا پسند آیا۔موصوف کافی اچھا دوڑتے ہیں۔باقی کوئی اتنی خاص چیز نہیں
 
The Hunger Games دیکھی۔ حد سے زیادہ اوور ریٹڈ فلم ہے صرف اس وجہ سے کہ بِگ بجٹ ہے۔ کچھ ہنگر گیمز نام کا ڈرامہ ہے جس میں ہر سال ہر علاقے سے ایک جوڑا چنا جاتا ہے اور پھر تمام لوگ میں موت کی جنگ لڑتے ہیں اور بچنے والا سکندر کہلاتا ہے لیکن جو میں نے یہ جملہ لکھا ہے ایسا اس فلم ہے تو سہی لیکن بیہودہ اور بھونڈے طریقے سے۔ خیر PG13 فلم میں اور کیا شامل کیا جا سکتا ہے بہرحال اس کئی درجے بہتر کام ہو سکتا تھا۔

HungerGamesPoster.jpg
مجھے تو یہ فلم اچھی لگی اور پسند آئی ہے۔ویسے کچھ کچھ اوور ریٹڈ ہے
 

شہزاد وحید

محفلین
Snow White and the Huntsman دیکھی۔ حالانکہ فلم 127 منٹ کی ہے لیکن فلم دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک سمندر کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے، طویل ترین کی مختصر ترین کیا گیا ہے، کئی چیزیں ابھی جواب طلب ہیں۔ فلم کے گرافکس اچھے ہیں، مونث مرکزی کردار Kristen Stewart اور مذکر مرکزی کردار Chris Hemsworth کو منتخب کیا گیا ہے۔ سنو وائٹ کی کہانی مشہور زمانہ ہے اس لیئے اس پر تبصرے کی ضرورت نہیں۔

Snow_White_and_the_Huntsman_Poster.jpg
 
Snow White and the Huntsman دیکھی۔ حالانکہ فلم 127 منٹ کی ہے لیکن فلم دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک سمندر کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے، طویل ترین کی مختصر ترین کیا گیا ہے، کئی چیزیں ابھی جواب طلب ہیں۔ فلم کے گرافکس اچھے ہیں، مونث مرکزی کردار Kristen Stewart اور مذکر مرکزی کردار Chris Hemsworth کو منتخب کیا گیا ہے۔ سنو وائٹ کی کہانی مشہور زمانہ ہے اس لیئے اس پر تبصرے کی ضرورت نہیں۔

Snow_White_and_the_Huntsman_Poster.jpg
آپ نے یہ تو بتایا نہیں کہ فلم پسند آئی یا نہیں۔اور مجھے سنو وائٹ کی کہانی کا بالکل نہیں
 
The Dictator دیکھی۔فلم میں کافی بولڈ زبان استعمال کی گئی ہے اور کچھ مناظر ایسے ہیں جو کہ صرف بالغان ہی دیکھ سکتے ہیں۔بہر حال بہت مزاحیہ فلم ہیں اور کئی ڈائیلوگ ایسے ہیں کہ بندہ ہنس ہنس کر پاگل ہو جاتا ہے۔فلم میں ایک ڈکٹیٹر علادین کو دکھایا گیا ہے جو کسی بھی صورت میں اپنی ڈکٹیٹرشپ بچاتا ہے
the-dictator-poster03.jpg
 
Headhunter_Key-Art.jpg

Headhunters دیکھی۔یہ چونکہ ناورجین فلم تھی اس لیے انگلش ڈب ورژن دیکھنا پڑا۔ایک لاجواب اور انتہائی عمدہ تھرلر فلم۔یہ فلم ایک ناول پر مبنی تھی۔تھرلر کے شوقین حضرات کیلیے ایک لاجواب تحفہ
 
lock-out-poster01.jpg

Lockout دیکھی۔ایک سائنس فکشن فلم ہے۔کہانی ایک جیل (Maximum security Prison)کے گرد گھومتی ہے جس میں قیدیوں کو مصنوعی نیند سلا کر کئی سالوں کیلیے سیلوں میں بند کر دیا جاتا ہے۔اور یہ جیل خلا میں ہوتی ہے۔اچھی اور دیکھنے لائق فلم ہے
 
DEXTER کا ساتواں موسم 30 ستمبر کو شروع ہونے جا رہا ہے۔ کون کون دیکھتا ہے؟؟
dexter-season-7-new-poster.png
یار کوئی چھوٹی موٹی سیریز بتاؤ۔اسکے چھٹے سیزن کی دو تین اقساط دیکھیں اور تو کچھ سمجھ نہیں آئی بس اتنا پتہ چلا کہ آخر میں یہ ایک آدمی کو موت کے گھاٹ اتارتا ہے:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top