phpBB کی انسٹالیشن میں مدد درکار ہے

السلام علیکم
مجھے phpBB کی انسٹالیشن میں ایک مرحلہ پر مدد درکار ہے۔
میں ویمپ سرور کے لوکل ہوسٹ پر انسٹالیشن کر رہا ہوں۔اور تیسرے مرحلے میں جبDatabase configuration پوچھی جاتی ہے تو مجھے ہر فیلڈ میں صحیح انفارمیشن معلوم نہیں۔

phpbb.JPG

Database type: میں Mysql سلیکٹ کر دیا
Database server hostname or DSN: میںlocalhost لکھ دیا۔
لیکن Database server port: میں کیا لکھنا ہے؟
اور Database name: میں mysql لکھ دیا
Database username: میں root@localhost ڈال دیا
لیکن پاسورڈ میں کیا لکھنا ہے ؟
میں نے انسٹالیشن کے وقت تو کوئی پاسورڈ نہیں ڈالا تھا۔
پھر یہاں کیا لکھوں؟
 
فاتح

لائبریرین
بجائے پہلے سے موجود ڈیٹا بیس اور یوزر نیم استعمال کرنے کے آپ نیا ڈیٹا بیس اور نیا یوزر بنا لیجیے تا کہ کسی کانفلکٹ کی گنجائش نہ رہے اور یوں آپ کو ڈیٹا بیس اور یوزر بنانا بھی آ جائے گا۔

پی ایچ پی مائی ایڈمن میں جائیے
کوڈ:
http://localhost/phpmyadmin
یہاں "Create new database" پر کلک کر کے phpbb یا کسی مزید مناسب نام سے ایک نیا ڈیٹا بیس بنا لیجیے۔اگر اردو کی سپورٹ چاہتے ہیں تو Collation کے ڈراپ ڈاؤن مینو پر کلک کر کے اس فہرست میں سے آخری آپشن utf8_unicode_ci منتخب کر لیجیے۔
اب Create کا بٹن دبا دیجیے۔ یوں آپ کے پاس پی ایچ پی بی بی ہی کے لیے مخصوص ایک عدد ڈیٹا بیس بن چکا ہے۔

اب بائیں جانب ڈیٹا بیس کے ناموں کی فہرست میں آپ کا بنایا ہوا نیا ڈیٹا بیس بھی ظاہر ہو رہا ہے، اس پر کلک کیجیے۔ اس کے بعد اوپر Privileges کے ٹیب پر کلک کیجیے۔ اس کے بعد Add a new User پر کلک کیجیے اور اپنی مرضی کے نام کا یوزر بنا لیجیے اور یہیں دو مرتبہ پاس ورڈ بھی اپنی پسند کا رکھ لیجیے۔ اس کے بعد نیچے Global privileges کے سامنے Check All پر کلک کر دیجیے۔ اور آخر میں صفحے کے آخر میں دائیں جانب Go کا بٹن دبا دیجیے۔

اب آپ کے پاس نہ صرف پی ایچ پی بی بی کی انسٹالیشن کے دوران تمام خانوں میں بھرنے کے لیے معلومات موجود ہیں بلکہ آپ نیا یوزر بنانا اور اسے اختیارات دینا بھی سیکھ چکے ہیں۔

اگر اب بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو وضو کیجیے اور مصلے پر کھڑے ہو کر دو نفل پڑھتے ہوئے دعا کیجیے کہ واقعی کوئی یہ کام جاننے والا آپ کی مدد کر دے۔ ہم تو جو تکے لگا سکتے تھے لگا دیے۔ :)
 
ابو یاسر

محفلین
واقعی آپ کے تکے کارگر ہیں
ایسے مسائل میں نیا یوزر بنا کر اسےپریولیج دینا ہی پرے گا
ویسے شعیب بھائی عام سیٹنگ میں
یوزر : روٹ
پاس ورڈ : (خالی چھوڑدیں کیونکہ کچھ بھی نہیں ہے)ا
ڈیٹابیس : جو نام آپ نے ڈیٹا بیس کا رکھا ہے
ہوسٹ : یہاں پر لوکل ہوسٹ لکھیں اگر آپ اسے اونلائن سرور پر ڈال رہے ہیں تو یہ مختلف ہو سکتا ہے
 
بجائے پہلے سے موجود ڈیٹا بیس اور یوزر نیم استعمال کرنے کے آپ نیا ڈیٹا بیس اور نیا یوزر بنا لیجیے تا کہ کسی کانفلکٹ کی گنجائش نہ رہے اور یوں آپ کو ڈیٹا بیس اور یوزر بنانا بھی آ جائے گا۔

پی ایچ پی مائی ایڈمن میں جائیے
کوڈ:
http://localhost/phpmyadmin
یہاں "Create new database" پر کلک کر کے phpbb یا کسی مزید مناسب نام سے ایک نیا ڈیٹا بیس بنا لیجیے۔اگر اردو کی سپورٹ چاہتے ہیں تو Collation کے ڈراپ ڈاؤن مینو پر کلک کر کے اس فہرست میں سے آخری آپشن utf8_unicode_ci منتخب کر لیجیے۔
اب Create کا بٹن دبا دیجیے۔ یوں آپ کے پاس پی ایچ پی بی بی ہی کے لیے مخصوص ایک عدد ڈیٹا بیس بن چکا ہے۔

اب بائیں جانب ڈیٹا بیس کے ناموں کی فہرست میں آپ کا بنایا ہوا نیا ڈیٹا بیس بھی ظاہر ہو رہا ہے، اس پر کلک کیجیے۔ اس کے بعد اوپر Privileges کے ٹیب پر کلک کیجیے۔ اس کے بعد Add a new User پر کلک کیجیے اور اپنی مرضی کے نام کا یوزر بنا لیجیے اور یہیں دو مرتبہ پاس ورڈ بھی اپنی پسند کا رکھ لیجیے۔ اس کے بعد نیچے Global privileges کے سامنے Check All پر کلک کر دیجیے۔ اور آخر میں صفحے کے آخر میں دائیں جانب Go کا بٹن دبا دیجیے۔

اب آپ کے پاس نہ صرف پی ایچ پی بی بی کی انسٹالیشن کے دوران تمام خانوں میں بھرنے کے لیے معلومات موجود ہیں بلکہ آپ نیا یوزر بنانا اور اسے اختیارات دینا بھی سیکھ چکے ہیں۔

اگر اب بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو وضو کیجیے اور مصلے پر کھڑے ہو کر دو نفل پڑھتے ہوئے دعا کیجیے کہ واقعی کوئی یہ کام جاننے والا آپ کی مدد کر دے۔ ہم تو جو تکے لگا سکتے تھے لگا دیے۔ :)

حضور
بہت بہت شکریہ
کام ہو گیا۔
اب دو رکعت نفل پڑھ کر آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو بہت بہت جزائے خیر دے
 
ایک مرتبہ پھر تشنہ اور فاتح صاحب کا بہت بہت شکریہ
میں نے فارم تیار کر لیا ہے
اور لوکل پر چیک کر رہا ہوں
ایک اسلامک فارم لانچ کرنے کا ارادہ ہے۔انشاءاللہ
 
Top