On way to Turku

قیصرانی

لائبریرین
کل دن کے وقت ایک دوست کا فون آیا کہ وہ اپنی فیملیی کے ساتھ تُرکُو (یہاں سے کوئی ڈیڑھ سو کلومیٹر دور) جا رہا ہے۔ مجھے اس نے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ میں نے انکار کر دیا کیونکہ موسم کل کافی خوشگوار تھا۔ دھوپ پھیلی ہوئی تھی۔ چونکہ سارا سفر اس سمت میں‌تھا کہ برف پر سورج کی روشنی بہت چمکتی ہے اور آنکھوں‌ میں درد ہوتا ہے۔ عینک کی وجہ سے میں اضافی گلاسز بھی استعمال نہیں کرتا۔ اضافی شیشے لگانا عینک کے ساتھ ساتھ ناک پر بھی زور ڈالتے ہیں۔

میرا ارادہ تھا کہ گھر رہوں۔ اس نے کچھ اصرار کیا تو میں ساتھ چل پڑا۔ راستے میں جا کر مجھے اندازہ ہوا کہ اس نے مجھے ساتھ لے چلنے پر کیوں اصرار کیا تھا۔ درج ذیل کی وڈیوز میں نے اس وقت تک بنائیں جب تک موسم نسبتاً بہتر رہا۔ جب موسم زیادہ خراب ہوا تو مجھے ڈرائیونگ پر آنا پڑا، اس وقت کی وڈیوز نہیں بن سکیں۔ چند ایک تصاویر ہیں البتہ

یہ وڈیوز دوپہر تقریباً دو بجے دن کی ہیں

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=X3ZJuYyiD5s[/youtube]
 

تیشہ

محفلین
اچھی ہیں پر اتنی فاسٹ فاسٹ کیوں ہے؟ اور بغیر آواز کے ۔؟ وائپر اتنی تیزی سے چل رہا ہیں کہ مجھے ہنسی آگئی دیکھکر ۔ ایسے جیسے کوئی رسی ہو ،
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ باجو :rolleyes:
'
باجو یہ دوست صاحب ہیں جو اسی کلو میٹر فی گھنٹہ کی سڑک پر ایک سو چالیس کی رفتار سے جا رہے تھے اور برف اتنی تیزی سے گر رہی تھی کہ وائپر کو تیز ہی رکھنا پڑتا تھا
 

تیشہ

محفلین
واہ باجو ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ آپکا ہی کمال ہے اتنے دنوں سے آپکے دماغ کی دہی جو بنا رہی تھی :grin: ۔
اب ریلکیس ہوں میں :cool: ،
 

قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہا باجو، دماغ کی دہی نہیں‌ بنتی کیونکہ اس کے لئے دماغ کا ہونا لازمی ہے :cool:

شکر ہے کہ آپ اب ریلیکس ہیں۔ اب ایسے ہی رہنا ہے، وعدہ؟
 

تیشہ

محفلین
وعدہ ،
مگر جب بھی مجھے ضرورت پڑی ایسے ہی سنبھالئیے گا ،۔ آپ سب کی وجہ سے اب میں بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں ،۔
 

قیصرانی

لائبریرین
لیں جی، یہ بھی بھلا کوئی پوچھنے پاچھنے کی بات ہے؟ اؤل تو اللہ کرے گا ایسا وقت ہی نہیں آئے گا۔ اگر آ بھی گیا تو ہم سب ہیں نا؟
 

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھیا میں بارسلونا سے ہو آؤں تو فن لینڈ آتی ہوں سب اکھٹے ہوکر ذرا اعجاز ص کے ہاں کھانا کھا کر آتے ہیں کئی بار کہہ چکے ہیں اور اب تو شکوے گلے ِ بھی آنے لگے ہیں مجھے ۔ :confused:
اس لئے میرا دل ہے میں آپکے ہاں آؤں تو ملکر سب چلتے ہیں ۔
 

تعبیر

محفلین
شکریہ پر کیا گاڑی میں آپ سب خاموش تھے یا محفل کی برائیاں کر رہے تھے کہ کوئی آواز ہی نہیں :grin: مجھے برف بہت پسند ہے ۔یہاں تو صرف بارشیں ہوتی ہیں۔
قیصرانی آپ کی طرف time difference کتنا ہے۔ uk سے اور یہ جگہ کہاں located ہے۔

بوجھی welcome back
 

قیصرانی

لائبریرین
چھوٹے بھیا میں بارسلونا سے ہو آؤں تو فن لینڈ آتی ہوں سب اکھٹے ہوکر ذرا اعجاز ص کے ہاں کھانا کھا کر آتے ہیں کئی بار کہہ چکے ہیں اور اب تو شکوے گلے ِ بھی آنے لگے ہیں مجھے ۔ :confused:
اس لئے میرا دل ہے میں آپکے ہاں آؤں تو ملکر سب چلتے ہیں ۔

جی باجو۔ ہم لوگ تو کب سے کہہ رہے تھے کہ آپ دوبارہ چکر لگائیں نا پلیز

اعجاز ہیلسنکی ہوتا ہے، بائی روڈ‌ دو گھنٹے کا سفر ہوگا۔ اسی بہانے آپ سے بھی ملاقات ہو جائے گی اور اعجاز سے ملاقات بونس میں :rolleyes:
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ پر کیا گاڑی میں آپ سب خاموش تھے یا محفل کی برائیاں کر رہے تھے کہ کوئی آواز ہی نہیں :grin: مجھے برف بہت پسند ہے ۔یہاں تو صرف بارشیں ہوتی ہیں۔
قیصرانی آپ کی طرف time difference کتنا ہے۔ uk سے اور یہ جگہ کہاں located ہے۔

بوجھی welcome back

گاڑی میں بھانت بھانت کی بولیاں تھیں، اس لئے میوٹ‌ کر کے ریکارڈ کیا۔ برف واقعی مجھے بھی بہت پسند ہے، اس لئے اللہ تیرا شکر

فن لینڈ یو کے میں‌ لندن سٹینسٹیڈ سے دو یا اڑھائی گھنٹے کی فلائٹ پر ہے، شمال مشرق میں۔ یہاں یو کے سے دو گھنٹے پیچھے ہے وقت۔ یہ جہاں‌ میں نے سفر کا آغاز کیا تھا، Viiala کہلاتی ہے۔ جگہ فن لینڈ‌ کے جنوب مغرب میں ہے۔ نقشے سے بہتر اندازہ ہو سکے گا

گوگل میپ پر سفر کا نقشہ
 

تیشہ

محفلین
جی باجو۔ ہم لوگ تو کب سے کہہ رہے تھے کہ آپ دوبارہ چکر لگائیں نا پلیز

اعجاز ہیلسنکی ہوتا ہے، بائی روڈ‌ دو گھنٹے کا سفر ہوگا۔ اسی بہانے آپ سے بھی ملاقات ہو جائے گی اور اعجاز سے ملاقات بونس میں :rolleyes:




ہاں ٹھیک ہے ۔ اب مصیبت یہ ہے جب مجھے دورہ ِ فن لینڈ یاد آتا ہے بیچ میں کوئی اور بن جاتا ہے ۔ پیچھلی بار جنیوا ، اور اب کے بارسلونا ، مگر اب میں نے سوچ لیا ہے کچھ بھی ہو واپسی پر انشااللہ میں فن لینڈ آئی ہی آئی ۔ دیکھتی ہوں اور پروگرام بناتی ہوں ، اگست میں اسپین کا تو پکا ہے ۔ آپکی طرف یا تو پہلے آسکتی ہوں یا پھر اگست کے بعد ،
اس بار ہم دو نہیں ، بلکے چار ہونگیں ، :grin: اور میرا روم اسی ہوٹل میں ہونا چاہئیے جس میں پہلے بکنگُ تھی ۔
اور بس پھر میں پہنچی ہی سمجئیے ۔ آپکی نئی گاڑی بھی تو دیکھنی ہے ناں ۔، :grin:
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے ہاں‌ باجو، ایک ہفتہ پہلے بتا دیجئے گا۔ کمرے بک ہو جائیں گے

اگست تو بہت دور ہے۔ ابھی کسی وقت کا پروگرام بنا لیں؟ ٹکٹس بھی بہت سستی ہیں آج کل تو۔ گرمیاں شروع ہو گئیں تو پھر ریٹ بڑھ جائے گا ٹکٹ‌کا

گاڑی والی بات بھی بجا کہی :rolleyes:
 
Top