HP laserjet 5si کا مسئلہ

ijaz1976

محفلین
مہربانان محفل السلام علیکم!
گذارش ہے کہ ہمارے آفس میں ایک HP laserjet 5si پرنٹر ہے جو اے تھری سائز پیپر پر پرنٹ نکالنے کے لئے استعمال ہوتا ہے مسئلہ یہ ہے کہ کچھ دنوں سے اس پر جو بھی پرنٹ نکالا جاتا ہے اس میں الفاظ اصل سائز سے کافی بڑے پرنٹ ہو رہے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے، یہ مسئلہ کس وجہ سے آتا ہے اور اس کا کیا حل ہے؟:confused:
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 

فہیم

لائبریرین
عام طور پر ایسا مسئلہ فونٹز کی وجہ سے آتا ہے۔
کیا کسی مخصوص سافٹوئیر سے پرنٹ نکالتے ہوئے یہ مسئلہ آتا ہے۔
یا ہر ایک کے ساتھ ایسا ہے۔

اگر تو کسی ویکٹر سافٹویئر کو استعمال میں لاتے ہوئے پرنٹ نکال رہے ہیں۔
تو ٹیکسٹ کو کنورٹ ٹو پاتھ کرکے پرنٹ نکال کر دیکھیں۔
 

ijaz1976

محفلین
ان پیج 2000 سے پرنٹ نکالتے ہوئے مواد اصل سائز سے بڑا پرنٹ ہوتا ہے اور یہ مسئلہ صرف اسی ایک پرنٹر پر ہے، ہمارے دفتر میں دو پرنٹرز ہیں اس جیسے دوسرے پرنٹر پر بالکل ٹھیک پرنٹ آتا ہے یعنی اصل سائز کے مطابق۔
 

فہیم

لائبریرین
پرنٹر کی پروپرٹیز میں چیک کریں کہ original size ہی سلیکٹ ہے نہ۔
کہیں اسکیلنگ میں پرابلم نہ ہو۔
 
Top