2013ء کا استقبال کیسے کیا جائے؟

تلمیذ

لائبریرین
میرے بھائی ۔۔۔ سچ تو یہ ہے کہ اللہ " رزاق الکریم " نے میرا رزق یہاں لکھا تھا ۔ اس لیئے یورپ کی آفر تو ٹھکرانی ہی تھی ۔

جناب عالی، اس فقرے میں آپ نے خود بات ختم کر دی ہے۔ آپ کی کہانی کئی لوگوں کی کہانی ہے۔ لیکن حقیقت وہی ہے کہ ہم انسانون کو فقط وہی کچھ نظر آتا ہے جو ہمارے سامنے ہوتا ہے یا ہم پر بیت چکا ہوتاہے۔ تاہم، مشاہدے میں یہ آیا ہے کہ ہمارے لئے مستقبل میں جو کچھ ذات باری کی مشیت میں ہوتاہے وہ بعض اوقات ہماری توقعات سے کہیں زیادہ اور بہتر ہوتاہے لیکن چونکہ ہمارے علم میں نہیں ہوتا اس لئے ہم اپنی فطرت کیے باعث اپنے حال کی بنیاد پر بے چین رہتے ہیں۔ چنانچہ سکون ہر حال میں شاکر رہنے میں ہی پوشیدہ ہے۔
 

افلاطون

محفلین
نیا سال؟؟ ہمیں تو صرف اتنا ہی فرق پڑے گا کہ 2012 کی جگہ 2013 لکھا کریں گے:)
ویسے بھی ہمارا نیا سال تو یکم جولائی کو شروع ہوتا ہے:p
 

bilal260

محفلین
تمام پچھلے گنا ہوں سے توبہ کر کے آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے۔
آئندہ نیک کاموں کی نیتیں کرتے ہوئے۔
ایسے ہی جیسے ابھی سے پیدا ہوئے ہو۔
نیک بنے نیکی پھیلائیں۔
اچھی اچھی پوسٹنگ کریں۔
شکریہ۔
اللہ عزوجل ہمیں نیک بننے میں اپنی مدد دے ۔آمین
 

ساجد

محفلین
ارے بھئی ہم 2013 کا استقبال خراٹے مارتے ہوئے کریں گے اور 2013 بھی ہم سوئے شیروں کو جگائے بغیر ہمارے پاس سے کھسک جائے گا.....ماضی کےدیگر برسوں کی طرح :)
 
Top