2013ء کا استقبال کیسے کیا جائے؟

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم یارانِ خوش خصال،
نیلم والا دھاگہ آپ لوگوں کی نظروں سے گزرا ہوگا اور بہت سے لوگوں نے سال رواں کے حوالے سے اپنی آپ بیتیاں بھی وہاں پیش کردی ہیں، جو رہ گئے ہیں وہ جلدی سے اظہار خیال فرما کر نیلم سے دو حکایتیں تحفے میں حاصل کریں۔ :p ویسے تو نیلم کی حکایتوں کا خزانہ کبھی نہ ختم ہونے والا ہے مگر جلدی کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ اچھی اچھی حکایتیں پہلے بانٹ دی جائیں اور پھر آپ کے حصے میں وہ حکایتیں آئیں جنہیں سن کر اکثر رات کو برے برے خواب آتے ہیں! :ROFLMAO:
وہ تو تھی گزرے ہوئے سال کی بات یعنی ماضی کا قصہ اور اب آئیے آئندہ سال کی طرف یعنی مستقبل کی کہانی پر توجہ دیجئے۔ بتانا آپ لوگوں کو یہ ہے کہ سالِ آئندہ کا استقبال کیسے کیا جائے اور اسے بہتر طریقے سے گزارنے کے لئے کیا لائحہء عمل اختیار کیا جائے؟
یہاں پر آپ آئندہ سال کے لئے آپ اپنے نیک ارادوں اور امنگوں کا اظہار بھی کرسکتے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
میرا اس بار تو نئے سال کا استقبال یہاں کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کرتا دھرتاؤں کو بد دعائیں دیتے ہوگا ۔
باقی جدھر چلائے گا وقت ادھر ہی چل نکلیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ شکر علی کل حال کہتے ہوئے ۔۔۔۔۔
 
عاطف بٹ

محفلین
میرا اس بار تو نئے سال کا استقبال یہاں کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کرتا دھرتاؤں کو بد دعائیں دیتے ہوگا ۔
باقی جدھر چلائے گا وقت ادھر ہی چل نکلیں گے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ شکر علی کل حال کہتے ہوئے ۔۔۔ ۔۔
کیا ہوا نایاب بھائی؟ ان بددعاؤں کی کوئی خاص وجہ؟
 
نایاب

لائبریرین
یکم جنوری کو میرا اقامہ " ریزیڈنٹ پرمٹ " تجدید ہونا ہے ۔
اور ان ظالموں نے 2400 ریال لیبر ٹیکس لگا دیا ہے ۔ پہلے قریب 5 ہزار ریال میں دو سال کا پرمٹ بن جاتا تھا ۔
اب اک سال کا پرمٹ قریب سات ہزار ریال کا بن رہا ہے ۔ بد دعائیں کیوں نہ نکلیں گی ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

عسکری

معطل
ہمارا کچھ نہیں ہے جو ہے سرکار کا ہے :grin: ہم بس کام اور گھر انٹرنیٹ کھا پی کر سو جانا اور پھر کام ۔2013 میں بھی کوئی چھٹیاں نہیں :bighug:
 
عاطف بٹ

محفلین
یکم جنوری کو میرا اقامہ " ریزیڈنٹ پرمٹ " تجدید ہونا ہے ۔
اور ان ظالموں نے 2400 ریال لیبر ٹیکس لگا دیا ہے ۔ پہلے قریب 5 ہزار ریال میں دو سال کا پرمٹ بن جاتا تھا ۔
اب اک سال کا پرمٹ قریب سات ہزار ریال کا بن رہا ہے ۔ بد دعائیں کیوں نہ نکلیں گی ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جی، میں سمجھ سکتا ہوں۔
بہت ہی ظالم کے بچے ہیں یہ سعودی انتظامیہ والے۔ ان کی کئی پالیسیاں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی انتہائی انسان مخالف بندہ لگایا ہوا ہے انہوں نے پالیسیاں بنانے پر!
 
عسکری

معطل
یکم جنوری کو میرا اقامہ " ریزیڈنٹ پرمٹ " تجدید ہونا ہے ۔
اور ان ظالموں نے 2400 ریال لیبر ٹیکس لگا دیا ہے ۔ پہلے قریب 5 ہزار ریال میں دو سال کا پرمٹ بن جاتا تھا ۔
اب اک سال کا پرمٹ قریب سات ہزار ریال کا بن رہا ہے ۔ بد دعائیں کیوں نہ نکلیں گی ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
:laughing: نایاب بھائی مین تو پہلے ہی کہتا تھا الیگل رہنے مین جو مزہ ہے وہ قانونی مین نہیں :laugh:
 
فلک شیر

سعودی حکومت اِن معاملات میں غالباً کچھوے کی کھال پہنے ہوئے ہے.... افسوس ناک ، بہت.....
 
نایاب

لائبریرین
:laughing: نایاب بھائی مین تو پہلے ہی کہتا تھا الیگل رہنے مین جو مزہ ہے وہ قانونی مین نہیں :laugh:
غلطی ہو چکی محترم بھائی
قانون پسندی کا ثبوت دیتے فنگرز پرنٹس بھی دے دیئے ۔ ورنہ بنا اقامہ ہی کام چل جاتا ۔۔۔۔۔
اب تو بھگتنا ہی ہے ۔
 
ملائکہ

محفلین
2013 میں بھی پڑھائی کرنی ہے کچھ ذمہ داریاں بھی بڑھتی جارہی ہیں جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا تھا۔ اب لوگ مجھ پر زیادہ ڈیپینڈ کرنے لگے ہیں:rolleyes: امید ہے 2013 سب لوگوں کے لئے آسانی اور سلامتی لیکر آئے۔۔۔
 
یہ کون لوگ ہیں بھئی؟
 
فلک شیر

محفلین
2013ء....اللہ رب العزت سے دعا ہے،کہ غزوہ فکری کے اِس دور میں صراط مستقیم سجھا دے.....اور اُس کی طرف ہدایت سے نوازے....ہم سب کو.....آمین
 
Top