مبارکباد “دوست“ کو سالگرہ مبارک

دوست

محفلین
لو بھئی تمہارے جیسا ایک اور آگیا بلکہ تمہارا گرائیں لگتا ہے مجھے تو۔ :D
شکریہ جی یہ 22ویں ہے۔ دشمنوں کے سینوں پر مونگ دلتے ہوئے۔
ابھی اور اتنے ہی مزید کا چانس ہے تب جا کر خلاصی کی امید شاید بن سکے۔ :wink:
 

بدتمیز

محفلین
ہاں شاکر میں خود بڑا خوش ہوں کوئی تو ٹکر کا ملا۔ :D
اور ایمان سے بڑی خوشی ہوئی کہ تم مجھ سے چھوٹے ہو :twisted:
 

الف عین

لائبریرین
مبارک شاکر بائیس فروری کو بائیسویں سالگرہ کی۔۔

بائیسے تو ہم بھی ہیں لیکن فرق مہینے کا ہے۔ مزے کی بات یہ کہ میرے سارے بھائی بہنوں میں ایک بہن کو چھوڑ کر سب بائیس تاریخ کی پیدائش ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
بائیسویں۔
273_eek_1.gif

273_Dancing20Boy_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تمہاری آنکھیں کیوں باہر آ گئی ہیں بائیسویں پر؟ انہوں نے سال بتائے ہیں، مہینوں کی تعداد تو بتائی ہی نہیں کہ بائیس سال اور 144 مہینوں کا ہوں۔
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب سالگرہ 21 کو تھی میں نے رات کو آکر اپنےدستخط میں یہ جملہ لگایا تھا اور ماوراء نے پھر یہ دھاگہ سٹارٹ کیا۔
یہ میری 22ویں سالگرہ ہی ہے آپ کو یقین نہیں آیا۔ :?
شکرًا جنھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
Top